درد میں کوئی موسم پیارا نہیں ہوتا
دل ہو پیاسا تو پانی سے گزارا نہیں ہوتا
کوئی دیکھے تو ہماری بے بسی
ہم سبی کے ہو جاتے ہے کوئی ہمارا نہیں ہوتا
🍁
کچھ باتیں ایسی رشتوں کی
جو بیچ نگر میں ٹوٹ گئے
کچھ یادیں ایسے ہاتھوں کی
جو بیچ بھنور میں چھوٹ گئے
🍁
اک قصہ اڑتے پتوں کا
جو سبز رتوں میں خاک ہوئے
🍁
لا حاصل منزل کی آرزو میں
تمام عمر بھٹکتے ہوئے گزار دی
🍁
اس درجہ عشق موجب رسوائی بن گیا
میں آپ اپنے گھر کا تماشائی بن گیا
🍁
ان لمحوں کی یادیں سنبھال کر رکھنا
ہم یاد تو آئیں گے لیکن لوٹ کر نہیں
🍁
تو جو بچھڑا ہے تو محسوس ہوا ہے
اکثر
جیسے کوئی دیتا ہے دور سے آواز مجھے
🍁
ہمارا تزکرہ چھوڑو ہم ایسے لوگ ہیں جن کو
محبتیں کچھ نہیں کہتیں وفائیں مار دیتی ہیں
🍁
کوئی کہتا ہے مرہم ہے وقت ہر گھاو کا
قیامت تک رہ رہ کر برسیں گی میری آنکھیں
🔥
اکیلے ہیں وہ اور جھنجھلا رہے ہیں
میری یاد سے جنگ فرما رہے ہیں
🍁
رہ وفا میں اذیت شناسیاں نہ گئیں
کسی بھی رت میں ہماری اداسیاں نہ گئیں
🍁
ہم لوگ سمندر کے بچھڑے ہوئے ساحل ہیں
اس پار بھی تنہائی
اس پار بھی تنہائی
🍁
رونے سے نہیں کچھ حاصل اے دل سودائی
آنکھوں کی بھی بربادی ' دامن کی بھی رسوائی
🍁
کچھ تجھ کو محبت پہ یقین تھا نہ وفا پر
کچھ دکھ میری تقدیر میں لکھا بھی بہت ہے
🍁
یہ سچ ہے پیار پہلا ہی بسا رہتا ہے سانسوں میں
یہ سچ ہے عمر بھر پہلی محبت یاد رہتی ہے
🍁
شہر کے چوراہے پر مت جانا آئینہ لے کر
اپنا چہرہ دیکھ کر ہر کوئی تجھ کو پتھر مارے گا
🍁
ساری دنیا اداس پاو گے
مجھ سے توڑے جو سلسلے تم نے
🍁
ایسے نہ تھے ہم اہل دل اتنے کہاں خراب تھے
ہم بھی کسی کی آس تھے ہم بھی کسی کا خواب تھے
🍁
کہیں ملے تو اسے یہ کہنا
گئے دنوں کو بھلا رہا ہوں
وہ اپنے وعدے سے پھر گیا ہے
میں اپنے وعدے نبھا رہا ہوں
🔥
ہم اہل دل کو بھی کردار کیا دیے گئے ہیں
کہ زخم گھاتے گئے ہیں دعا دیے گئے ہیں
🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain