Damadam.pk
Weeping-Eyes's posts | Damadam

Weeping-Eyes's posts:

Weeping-Eyes
 

عجیب اندھیرا ہے تیری محفل میں
ہم نے دل بھی جلا دیا روشنی نہ ہوئی
🔥

Weeping-Eyes
 

ہمارے درد کبھی ختم نہیں ہوتے ہیں
بس
ہم انہیں بیان کرنا چھوڑ دیتے ہیں
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

جو ادھورا رہ جائے
وہ کبھی مکمل نہیں ہوتا
خواہ وہ کہانی ہو ،خواب ہو ،
زندگی ہو یا انسان
🔥

Weeping-Eyes
 

یہ تلخ حقیقت ہے کہ آپ کی بات کو توجہ آپ کی حیثیت دیکھ کر ملتی ہے
🔥

Weeping-Eyes
 

مانا کہ نہیں آتا مجھے کسی کا بھی دل جیتنا
مگر یہ تو بتاؤ یہاں دل ہے کس کے پاس
🔥

Weeping-Eyes
 

آوازوں سے بڑھ کر درجہ رکھتی ہے
خاموشی کے اپنے لہجے ہوتے ہیں
🔥

Weeping-Eyes
 

جن کا خواب شاید منرل پہ بھی نہیں تھا
راستے میں اپنے دل میں ایسے سوال آئے
🔥

Weeping-Eyes
 

اس عمر میں غضب تھا اس گھر کا یاد رہنا
جس عمر میں گھروں سے ہجرت کے سال ائے
🔥

Weeping-Eyes
 

کھلی آنکھوں سے جسے دیکھنا چاہا
دل میں مرے آباد ہے ۔ خوابوں کی وہ وادی
🔥

Weeping-Eyes
 

آیا جو محبت کا یہ رخ اپنی سمجھ میں
اے دشمن جان تجھ کو بہت ہم نے دعا دی
🔥

Weeping-Eyes
 

تھی کتنی اہم میرے لیے تم کو خبر کیا
وہ بات ہنسی میں جو ابھی تم نے اڑا دی
🔥

Weeping-Eyes
 

سمجھے تھے دور تجھ سے نکل جائیں گے کہیں
دیکھا تو ہر مقام تری رہ گزر میں ہے
🔥

Weeping-Eyes
 

گونجتے رہتے ہیں سناٹے اکیلے گھر میں
درد دیوار کو وہ ایسا دکھی چھوڑ گیا
🔥

Weeping-Eyes
 

گردش شام و سحر کے درمیان چلتی رہی
اک کہانی داستان در داستان چلتی رہی
🍁

Weeping-Eyes
 

منتظر میرے زوال کے ہیں
میرے اپنے بھی کمال کے ہیں
🔥

Weeping-Eyes
 

اس نے کہا کہ کون سا تحفہ ہے من پسند
میں نے کہا وہ شام ! جو اب تک ادھار ہے
🔥

Weeping-Eyes
 

طویل اثرات چھوڑ جاتا ہے
یوں تیرا مختصر سا یاد آنا
🔥

Weeping-Eyes
 

محبت کی گواہی دے کر تم نے
مجھے سب میں اکیلا کر دیا ہے
🔥

Weeping-Eyes
 

بنا کر دوست میرے چارہ گر کو
میرے زخموں کو گہرا کر دیا ہے
🔥

Weeping-Eyes
 

مجھے معلوم ہے وعدہ نبھانا سخت مشکل ہے
میری کم ہمتی انکار بھی کرنے نہیں دیتی
🔥