وہ جس کی یاد میں سارا جہان چھوڑ دیا
بنا کے اس نے مجھے داستان چھوڑ دیا
🍁
آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں
دل مری جاں مر گیا کب کا
🍁
دل میں وہم و گمان نہ تھا تیری جدائی کا
اب حشر تک دید کو ترسیں گی میری آنکھیں
🍁
قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتارو
ہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیں
🍁
غم تو یہ ہے کہ دل کے جلنے سے
ان کی تصویر بھی جل گئی ہو گی
🍁
بہت کٹھن ہے ترازو میں زندگی رکھنا
نباہ دونوں ہی پلڑوں سے کر رہا ہوں میں
🍁
ہماری مختصر محبت کا یہ انجام ہوا جاناں
تم بچھڑ گئے اور ہم ٹوٹ کر بکھر گئے
🍁
دل جیتنا کسی کا بڑے فن کی بات ہے
یہ فن خدا نے اس کی اداوں میں رکھ دیا
🔥
Happy New Year As saal Allah pak sb ko bht zyada khushiya dy or sb ke Sb wish pury kry or sb Ko Sb kuch mily 😊
Ameen Summa Ameen
ہم نے دیکھے ہیں وہ سناٹے بھی
جب ہر اک سانس صدا ہوتی ہے
🔥
نظر میں زندہ ہو جائے تو منظر مر نہیں سکتا
دلوں میں جس طرح کی ہو حکومت یاد رہتی ہے
🔥
سفر میں اپنے حصے کی مسافت یاد رہتی ہے
کہیں آباد ہونے پر بھی ہجرت یاد رہتی ہے
🔥
انا کی قید سے نکلے مقابلہ تو کرے
وہ میرا ساتھ نبھانے کا حوصلہ تو کرے
کبھی نہ ٹوٹنے والا حصار بن جاوں
وہ میری زات میں رہنے کا فیصلہ تو کرے
🔥
ادھورا عشق تھا لیکن
مکمل کھا گیا مجھ کو
🔥
محبتوں پر بہت اعتماد کیا کرنا
جو بھلا چکے ہیں ہمیں انہیں یاد کیا کرنا
وہ بے وفا ہے مگر اب زرا سوچو
زرا سی بات پر اتنا فساد کیا کرنا
🔥
روے'نہ لب ہلاے'نہ جھپکی کبھی پلک
ہم تیرے انتظار میں پتھر کے ہو گئے
🔥
جس دیس کے کوچے کوچے میں افلاس آوارہ پھرتا ہے
جو دھرتی بھوک اگلتی ہو اور درد فلک سے کرتا ہو
اس دیس کی متی برسوں سے یہ دکھ جگر پر سہتی ہے
اور اپنے دیس کے لوگوں کو نیا سال مبارک کہتی ہے
🍁
یہ غم دل کو راس بہت ہے
اگرچہ بھلے دنوں کی آس بہت ہے
مانا کہ مل نہیں سکتے تم فاصلے پہ ہو
اس دل کا کیا کروں جو اداس بہت ہے
🔥
خود کو لگتے ہیں کیوں 'اجنبی 'اجنبی
عکس بدلا ہے یا آئینہ اور ہے
🔥
آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھو
منہ سے اقرار کرنا تو ہے عادت اس کی
🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain