کتابوں سے دلیلیں دوں یا خود کو سامنے رکھوں
وہ مجھ سے پوچھ بیٹھا ہے محبت کس کو کہتے ہیں
HAYEEE ..... 🍁🍁🔥
مقام عاشقی دنیا نے سمجھا ہی نہیں ورنہ
جہاں تک تیرا غم ہوتا وہیں تک زندگی ہوتی
🍁🔥
عہد کا پاس کیا ، زخم زخم کی شہرت نہیں کی
ہم نے اس بار بھی توہین محبت نہیں کی
🍁🔥
ستم تو یہ کہ ظالم سخن شناس نہیں
وہ اک شخص کہ شاعر بنا گیا مجھ کو
🔥🍁
سو اب بند مٹھی میں اندھیروں کی حکومت
مجھے جگنو ہتھیلی میں چھپالینے کی عادت تھی
میں ان کو ڈال کر دانا بہت مسرور ہوتی تھی
مجھے آنگن کی چڑیوں سے دعا لینے کی عادت تھی
🍁🔥
کتنی دلکش ہے تیری خاموشی
ساری باتیں فضول ہوں جیسے
🔥🍁
اس کے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا
کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا
HAYEEE YE....... 🔥🍁
دو گھڑی میسر ہو اس کا ہم سفر ہونا
پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا
🔥🍁
حسرت تو تھی کہ تیری آنکھ کا آنسو بن جاوں
مگر تو روئے یہ ہم کو گوارا نہیں
🍁🔥
حیران ہو کہ مدت قلیل میں محسن
وہ شخص میری سوچ سے زیادہ بدل گیا
🍁🍁
تم جو آو گے محفوظ ملیں گے تم کو سب
میں نے دفنا دیے ہیں خواب امانت کر کے
🔥🍁
کاش میرے بس میں بھی ہوتا تجھ سے غافل ہو جانا
ہم بھی سکون سے رہتے بے خبر تیری طرح
HAYEEE .... 🍁🍁🔥
نہ تھیں اور کوئی بھی رنجشیں ، صرف عادتوں میں تضاد تھا
کہ اسے پسند تھیں شوخیاں اور ہمیں سادگی پہ ناز تھا
🔥🔥
رو کے کہاں رکے ہیں محبت کے قافلے
بس یوں ہوا کہ دل نے زمانے بدل دیے
🔥🍁
نہ سننے میں نہ کہیں دیکھنے میں آیا ہے
جو ہجر و وصل میرے تجربے میں آیا ہے
🔥🍁🍁
دیکھا تو اپنا آپ تھا نوک شکست پر
یوں وقت نے ہمارے نشانے بدل دیے۔
🔥🍁
یہ میری زیست کی سب سے بڑی تمنا تھی
وہ میرے پاس میرے نام کی طرح رہتا
KASH ..... 🔥🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain