Damadam.pk
Writer's posts | Damadam

Writer's posts:

Writer
 

کسی پہ ایک حد تک تو نوازش ٹھیک ہے لیکن۔_۔
مسلسل بارشیں چھت کےلیے آزار ہوتی ہیں۔_۔
شاعر؛ نوید انجم

Writer
 

نہیں نہیں مرے حاسدوں کو برا نہ کہو۔_۔
جو اس پہ روز گزرتی ہے تم کو کیا معلوم ۔_۔
شاعرہ ؛ صائمہ کامران

Writer
 

ہو بغض جس کسی کو بھی اللّٰہ کے نام سے ._.
زم زم سے بھی دھلے تو طہارت نہیں ہو گی ._.
شاعر؛ سجل کانپوری

Writer
 

⁦♥️⁩ نعت مرسل اعظم ﷺ ⁦♥️⁩
کعبہ قوسین پر جو جاتا ہے
اُس سے ملنے خدا بھی آتا ہے
بن کہ مہمان عرش پر جائے
ساتھ اپنے صلٰوة لاتا ہے
جھوٹے جس کو کہیں یہ سچّا ہے
اس کا لہجہ خدا کو بھاتا ہے
جس کی نعلین تک ہے اعلی وہ
خود نمازوں سے امن پاتا ہے
جن کے سائہ تلک رحیم و کریم
جن کا کفار سے بھی ناتا ہے
نقص کرتا تلاش ان میں ہے ؟
جن کی جوتی کا صدقہ کھاتا ہے
بن گئے کل جہان کی رحمت
نعت ان کی سجل سناتا ہے
شاعر؛ سَجَلْ کاَنْپُورِی

Writer
 

اسکا مجھ سے سامنا شاھد حشر میں ہی ممکن ہو
لیکن تب میں نے اس کی جانب رجوع ہی نہیں کرنی
قصور اس کا نہیں اور نہ میرے کو اس سے کوئی غرض ہے
مجھے گرویدہ کیا تو فقط اس کے خلوص نے ⁦☺️⁩😐😑
الفاظ: سجل کانپوری 😑

Writer
 

کل شب مرے چہرے کے مقابل تھا وہ چہرہ
کیا تم نے منڈیروں پہ چراغاں نہیں دیکھا
شاعر؛ فیروز ناطق خسرو

Writer
 

بجھایا جاتا ہے سورج نکلتے ہی ہر روز
تمام رات کرے لاکھ رہنمائی "دیا"
شاعر؛ شاہد جمال

Writer
 

میں اس کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھتا رہا ۔_۔
جو شخص میری نظر میں گلاب جیسا تھا ۔_۔
شاعر ؛ ریاض ساغر

Writer
 

غموں کو دیے جا رہا ہوں سہارا
ہو گھٹی میں جیسے اداسی ملی ہے
شاعر؛ سجل کانپوری

Writer
 

آنکھوں میں پانی لیے دیکھتا ہوں
دھندلی ہی سہی تصویر تو ہے
شاعر؛ سجل کانپوری

Writer
 

خوشبو ، گلاب ، چاندنی ، باد صبا بھی ہے
دل تھام تھام لو گے ، وہ سراپا ادا بھی ہے
ان خوبیوں کے ساتھ ہے یہ خوبی مزید یہ
ملنے سے پہلے جان لو ، وہ بے وفا بھی ہے
شاعر؛ طارق منظور

Writer
 

دور اک دوجے سے ہیں بس اتنے
اک قدم میں ہے فاصلہ جتنا
شاعر؛ سجل کانپوری

Writer
 

اس سے بہتر کوئی تصویر مرے پاس نہیں
دیکھ سکتی ہے مجھے میری غزل میں دنیا
شاعر؛ لیاقت علی عاصم

Writer
 

مَیں ہاں میں ہاں سبھی کے ملاتا چلا گیا
مَیں ساتھ سب کا ایسے نبھاتا چلا گیا
ہوتا ہے کون کس کا جہاں میں بِنَا غرض
جو شخص مے غموں کی پلاتا چلا گیا
جو درد رنج غم کے سوا کچھ نہ دے سکے
میں راستے انہیں کے سجاتا چلا گیا
ادراک سے بلند ہوں اوقات میں رہوں
یہ کہہ کہ سب دکھوں کو ہراتا چلا گیا
جانے سے کیا کسی کے رکی ہے یہ زندگی
جینے کا یہ ہنر وہ سکھاتا چلا گیا
دشوار راہ کو کیا ہنس کے عبور یوں
توصیف میں خدا کی سناتا چلا گیا
بنتا نہیں ہے جوڑ کسی سےکبھی مرا
میں ہوں سجل یہ سب کو بتاتا چلا گیا
شاعر؛ سجل کانپوری

Writer
 

واقف منافقت سے اچھے سے ہوں مگر
کپڑوں میں رنگ کالا ہی بھاتا ہے مجھے
شاعر؛ سجل کانپوری

Writer
 

دیوانے رحمتہ اللعالمین (ﷺ) کے 😐
جوکرے دل لگا سکتے ہو لقب خود
تم یزیدی تھے یزیدی ہی رہو گے
بعد مرنے کے جلا دیتے ہیں ہندو
خود کو کس منہ سے مسلمان کہو گے
سجل کانپوری

Writer
 

میرا کردار تھا کہانی میں
برف جیسے پڑی ہو پانی میں
شاعرہ؛ رفعت وحید

Writer
 

ساتھ حاصل جو کبھی ہم کو تمہارا ہو گا
دشت کے بخت میں قسمت کا ستارہ ہو گا
اس کی غلطی کو لیا خود کے ہی سر کی توبہ
اس کو اس طرح کہاں کس نے سدھارا ہو گا
مجھ کو اللہ بنائے گا نشانِ عبرت
زندگی کو میں نے جس طرح اجاڑا ہو گا
گر خدا پوچھ ہی لیتا تو بتا تے اسکو
ہم سے لوگوں کو تو جینے میں خسارہ ہو گا
لے کے رکھا ہے برائی کا ہی ٹھیکہ جس نے
ساری دنیا کی وہ نظروں میں بچارا ہوگا
تم سے وعدہ ہے سجل کا اسی پر قائم ہوں
درد غم رنج کے لمحوں میں سہارا ہو گا
شاعر ۔ سجل کانپوری

ابھی تو چلیں ساتھ گر قباحت کی سی الجھن محسوس ہو تو بنا کسی جھجک تم کہہ دینا  میں چل پڑوں گا تمہارا ہاتھ چھوڑ کر ۔ بات تم پر آنے بھی نہیں دینی ۔ شاید کہ ممکن نہیں کن کے خدا کو کہ کن کی آواز پر خلق ہوئی اپسرا "سجل" کے ساتھ ہو 
۔۔ الفاظ ۔ سجل کانپوری 😑
W  : ابھی تو چلیں ساتھ گر قباحت کی سی الجھن محسوس ہو تو بنا کسی جھجک تم کہہ دینا  - 
Writer
 

عزت نفس پہ سمجھوتا نہیں ہو سکتا
کتنا مشکل ہے زمیندار کا بیٹا ہونا