مرد کے درد بھی بڑے بے زبان ہوتے ہیں۔ کبھی کسی سے کچھ شیئر نہیں کرے گا۔ نا ماں کو گلے لگا کر رو سکتا ہے اور نا ہی باپ کو بے ساختہ گلے لگا سکتا ہے۔ اندر سے ختم ہو رہا ہوگا لیکن دوستوں میں گھل مل جائے گا، رات کو اپنے کسی خواب پر فاتحہ پڑھ کر صبح پھر بھی مسکرائے گا۔ 🙂 *روئے گا بھی تو صرف خود کے ساتھ۔ ❤️🩹 مرد کی دی ہوئی قربانی محدود نہیں ہوتی۔ 💯
میں بہت کوشش کرتا ہوں۔۔! کہ سارا دن حد سے زیادہ مصروف رہو۔۔تاکہ رات کو بستر پہ لیٹتے ہی مجھے نیند آ جائے۔میں کچھ بھی سوچنا نہیں چاہتا۔۔۔ میں نہیں سوچنا چاہتا۔۔! ان لوگوں کے بارے میں جو مجھے بیچ راہ میں چھوڑ کر چلے گئے۔ مگر رات کے جس پہر بھی میری آنکھ کھل جائے۔۔۔تو میری سوچیں بے لگام گھوڑے کی طرح ہو جاتی ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے۔۔! میں چیخ چیخ کے روؤں اپنی ہر تکلیف آنسوؤں میں بہا دوں۔۔۔۔۔مگر میں ایسا بھی نہیں کر پاتا۔۔آنسو بھی اب پلکوں کے بند توڑ کر باہر آنے سے انکاری ہو گئے ہیں۔۔۔۔🌚🖤