کبھی کِسی عورت کو اُس کی رضا کے بغیر مت اپنانا، اور اپنا لو تو کبھی اُس سے مُحبّت کی خواہش مت کرنا۔ میں نے عورت کو ہمیشہ بہت کمزور سمجھا تھا مُوم کی گُڑیا کی طرح، لیکن ایک عُمر بَرتنے کے بعد میں نے یہ جانا ہے کہ عورت مُوم ہے یا پتھر، اِس بات کا فیصلہ وہ خودکرتی ہے، کسی دوسرے شخص کو اسے مُوم یا پتھر کا خِطاب دینے کا حق نہیں ہوتا۔ وہ خود چاہے تو محبوب کے اِشاروں کی سِمت مُڑتی رہتی ہے، اور پتھر بننے کا فیصلہ کر لے تو کوئی شخص بھکاری بن کر بھی اُس کی ایک نگاہِ التفات نہیں پا سکتا۔۔۔!! 🔥💯
عورت سے محبت میں جسم ایک لازمی حصہ ہے. جو لوگ کہتے ہیں کہ ان کی محبت پاک ہے اور انھیں جسم سے کوئی غرض نہیں، وہ سراسر جھوٹ بولتے ہیں, یا مردانہ کمزوری کے شکار ہیں ۔ "😌❣️
👈 کڑوا سچ ✍️ ساری رات فون پر باتیں ، پہلے تجسس کی انتہا ، ہر میسج پر دل کا دھڑکنا، ماں اگنور، باپ اگنور، تعلیم اگنور، پھر ملاقاتیں، رنگین نظارے، عزت لوٹ لینا جھوٹی باتوں میں ڈال کر جھوٹے سہارے دے کر نفس کے مزے لینا پھر لڑائی جھگڑے کی شروعات ،پھر بریک اپ ،پھر پیچ اپ ، دوماہ بعد پھر بریک اپ ، پھر پیچ اپ پھر اداسی کا اشتہار بن کر پھرنا ، لوگوں کو اپنی وفا اور اسکی بےوفائی کے قصے سناتے رہنا، سونے جیسے وقت کو مٹی میں ملا دینا، پہلے جینے مرنے کی قسمیں کھانا اور پھر آخر میں ایک دوسرے کو بد کردار کہہ کر اور گالیاں دے کر راستے الگ کر لینا ۔ سوشل میڈیا پر اس کو محبت کہتے ہیں۔ اللّه پاک ہر بہن بیٹی بیٹے کے نیک نصیب کرے آمین #تلخحقیقت 🙂💯
مرد پہ ذمہ داریوں کا بوجھ اسے حقیقی زندگی سے آشنا ہونے ہی نہیں دیتا___سب کی ضرورتیں پوری کرتے کرتے اسکا اپنا وجود، اس کے شوق اسی ذمہ داری کے بوجھ تلے دم توڑ جاتے🖤۔
عورتیں سنی سنائی باتوں پر یقین کرتی ہیں اور مرد ظاہری خوبصورتی سے محبت کرتے ہیں اس لیے عورتیں خوب دبا کر میک اپ کرتی ہیں مردوں کو متاثر کرنے کے لیے اور مرد خوب دبا کر جھوٹ بولتے ہیں عورتوں کو خوش کرنے کے لیے 🙂💯