میں جہاز اس لئے نہیں خریدتا کہ پھر رشتہ دار کہیں گے گھر کے اوپر سے گزر گیا اور سلام بھی نہیں کیا 😒😒
انتخاب از شکوہ ۔۔ علامہ اقبال
تیری محفل بھی گئی، چاہنے والے بھی گئے
شب کی آہیں بھی گئیں، صبح کے نالے بھی گئے
دل تجھے دے بھی گئے، اپنا صِلا لے بھی گئے
آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
آئے عُشّاق، گئے وعدۂ فردا لے کر
اب اُنھیں ڈھُونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر🥰🤲
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے۔
وہی خدا ہے 💗
"پردہ صرف یہ نہیں ھے کہ بس خود کو چھپا رکھنا پردہ یہ بھی ھے کہ غریب کے سامنے دولت کی ، بھوکے کے سامنے کھانے کی، مسافر کے سامنے گھر کی اور یتیم
کے سامنے والدین کی نمائش نہ کرو...
اور پردہ یہ بھی ھے کہ لوگوں کا بھرم رکھو ان کی کمزوری کسی پر عیاں نہ ھونے دو اور کسی کی ذاتی زندگی پر
نظر نہ ڈالو" ✨♥️
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
#احمد_فراز
ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے
مظفر وارثی
ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے
اس کے ہونٹوں کی خموشی بھی سند ہوتی ہے
سانس لیتے ہوئے انساں بھی ہیں لاشوں کی طرح
اب دھڑکتے ہوئے دل کی بھی لحد ہوتی ہے
جس کی گردن میں ہے پھندا وہی انسان بڑا
سولیوں سے یہاں پیمائش قد ہوتی ہے
شعبدہ گر بھی پہنتے ہیں خطیبوں کا لباس
بولتا جہل ہے بد نام خرد ہوتی ہے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
مرنا تو اِس جہان میں کوئی حادثہ نہیں۔۔!!
اِس دورِ ناگوار میں جینا کمال ہے۔۔۔😐😓
یا الہی 🤲
ترکی 🇹🇷 اور شام🥲
کے مسلمانوں کی اس مصیبت کی گھڑی 🕐
میں مدد فرما 🥲🥲
آمین
ســــــنو...💕
بہت سے رشتـــــے ہیں
جن سے عقیــــدت ہے ؛ محبــــت ہے
مگــر....!!
جو مقام تمــــــہارا ہے نا میرے دل میں
وہ کســـی اور کا نہیں💕💕
اِس سرائے میں نہ پھیلائیے اجزائے حیات
جانے کس وقت یہ سامان اٹھانا پڑ جائے!
#زندگی
#TurkeyEarthquake
Your quality as a human is never determined by how efficiently you dress up,it’s actually all about how ethically you behave.
اِس سرائے میں نہ پھیلائیے اجزائے حیات
جانے کس وقت یہ سامان اٹھانا پڑ جائے!
کرتا ہوگا زمانہ بھی گردِش تیرے گِرد
مگر میں اور ہوں ،میری حدیں اور ہیں۔۔۔🖤
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کر💦
خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکُوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر✍
اُٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں
سفالِ ہند سے مِینا و جام پیدا کر🥀
میں شاخِ تاک ہوں، میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے میء لالہ فام پیدا کر🕯
مرا طریق امیری نہیں، فقیری ہے
خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر!🍁
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال✍🥀♥️
پی لی تو کچھ پتہ نہ چلا ، وہ سرور تھا
وہ اُس کا سایہ تھا کہ وہی رشکِ حور تھا
کل مَیں نے اُس کو دیکھا تو دیکھا نہیں گیا
مجھ سے بچھڑ کے وہ بھی بہت غم سے چُور تھا
رویا تھا کون کون ، مجھے کچھ خبر نہیں
مَیں اُس گھڑی وطن سے کئی میل دُور تھا
شامِ فراق آئی تو دل ڈوبنے لگا ــــــــــ
ہم کو بھی اپنے آپ پہ ، کتنا غرور تھا
چہرہ تھا ، یا صدا تھی کسی بُھولی یاد کی
آنکھیں تھیں اُس کی یارو کہ دَریائے نُور تھا
”نکلا جو چاند“ آئی مہک تیز سی مُنیرؔ
میرے سوا بھی باغ میں کوئی ضرور تھا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain