کـچھ ایسـا ہـو یـہ شــام ڈھلـے
کوئی لے کے مجھکو ساتھ چلے
کوئی بیٹھـے میـرے پہـلو میں
میـرے ہـاتھ پہ اپنا ہاتھ دھرے
اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے
وہ دھیــــرے سـے یـہ بـات کہــے
یـــوں تنہـــا چلنــا ٹھیــک نہیــں
چلو ہم بھی تمہارے ساتھ چلیں....🥀
کیا مطلب ؟ پاکستان میں زندگی گزارنے کے بعد ،
قبر اور آخرت میں بھی حساب دینا پڑیگا ۔۔ 🙄
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے أڑے اتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر أخر تنگ أکر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
فیض احمد فیض
بہار رُت میں اجاڑ راستے ،
تکا کرو گے تو رو پڑو گے …
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن ،
سجا کرو گے تو رو پڑو گے … .
تمھارے وعدوں نے یار مجھ کو ،
تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے …
کے زندگی میں جو پھر کسی سے ،
دغا کرو گے تو رو پڑو گے …
میں جانتا ہوں میری محبت ،
اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسی …
کے چاند راتوں میں اب کسی سے ،
ملا کرو گے تو رو پڑو گے …
برستی بارش میں یاد رکھنا ،
تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں …
کسی ولی کے مزار پر جب
دعا کرو گے تو رو پڑو گے . . . !
نجومی کیا کہا تم نے؟ نہیں ہے وہ لکیروں میں ؟؟
ارے وہ حاصلِ کُل ہے، خدارا غور سے دیکھو !!
This bone protects the brain??
cranium.
cerebrum.
cerebellum.
calcium.
شاید کہ ایک چیز تمھیں بری لگے__اور وہ تمھارے حق میں بھلی ہو… 💫 اور شاید کہ ایک چیز تمھیں بھلی لگے___لیکن وہ تمھارے حق میں بری ہو... 🥀
دل کو یوں سیلِ غمِ ہجر بہا لے جائے
جیسے آندھی کسی پتے کو اُڑا لے جائے
گھر سے نکلے ہو تو دیکھو نہ پلٹ کر کہ تمہیں
جانے کس سمت یہ آوارہ ہوا لے جائے؟
دل سے لُٹ کر بھی سخاوت کی تمنا نہ گئی
کوئی اُجڑا ہوا آئے تو دُعا لے جائے؟
خاکِ مقتل میری پوشاک سنبھالے رکھنا
کیا خبر کون یہ بوسیدہ قبا لے جائے؟
اس سے پہلے کہ خزاں چاٹ لے رنگت میری
میری خوشبو کا اثاثہ تو صبا لے جائے
اُس کی زُلفوں میں بچھی دُھوپ بجھا دے کوئی
یا ہتھیلی سے کوئی رنگِ حنا لے جائے
اپنی سوچوں کے خزانے نہیں چھپتے مجھ سے
کوئی آئے جو مجھے خود سے چُرا لے جائے
جس کا دامن بھی محبت سے ہو خالی محسنؔ
ہم غریبوں سے زرِ عہدِ وفا لے جائے !
محسنؔ نقوی
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا -
زبان غیر سے کیا عرض آرزو کرتے -
ﺑﮯ ﺩِﻟﯽ ﮐﯿﺎ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﺩﻥ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﺻﺮﻑ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﮯ ﮨﻢ ﺗﻮ ﻣﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﺭﻗﺺ ﮨﮯ ﺭﻧﮓ ﭘﺮ ﺭﻧﮓ ﮨﻢ ﺭﻗﺺ ﮨﯿﮟ
ﺳﺐ ﺑﭽﮭﮍ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺳﺐ ﺑﮑﮭﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﯾﮧ ﺧﺮﺍﺑﺎﺗﯿﺎﻥِ ﺧﺮﺩِ ﺑﺎﺧﺘﮧ
ﺻﺒﺢ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺐ ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﮐﺘﻨﯽ ﺩﻟﮑﺶ ﮨﻮ ﺗﻢ ﮐﺘﻨﺎ ﺩﻝ ﺟُﻮ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ
ﮐﯿﺎ ﺳﺘﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻟﻮﮒ ﻣﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﮨﮯ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﺮﺍﺭ ﮨﺴﺘﯽ ﺳﮯ ﮨﻢ
ﺑﮯ ﺧﺒﺮ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﮯ ﺧﺒﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
Today you own the pieces of land but tomorrow a land will own you.
كل نفس ذائقة الموت
Every soul will taste death.💔
شورش سے بھاگتا ہوں___دل ڈھونڈتا ہے میرا...
ایسا سکوت جس پر___تقریر بھی فدا ہو...🥀
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا - اے چاند یہاں نہ نکلا کر
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
بے نام سے سپنے دیکھا کر
یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں
نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں
نہ لوگوں کے وہ خادم ہیں
ہے یہاں پہ کاروبار بہت
اس دیس میں گردے بکتے ہیں
کچھ لوگ ہیں عالی شان بہت
اور کچھ کا مقصد روٹی ہے
وہ کہتے ہیں سب اچھا ہے
مغرب کا راج ہی سچا ہے
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
کبھي اے حقيقت منتظر نظر لباس مجاز ميں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہيں مري جبين نياز ميں
طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو
وہ سرود کيا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردئہ ساز ميں
تو بچابچا کے نہ رکھ اسے، ترا آئنہ ہے وہ آئنہ
کہ شکستہ ہو تو عزيز تر ہے نگاہ آئنہ ساز ميں
دم طوف کرمک شمع نے يہ کہا کہ وہ اثرکہن
نہ تري حکايت سوز ميں، نہ مري حديث گداز ميں
نہ کہيں جہاں ميں اماں ملي، جو اماں ملي تو کہاں ملي
مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز ميں
نہ وہ عشق ميں رہيں گرمياں،نہ وہ حسن ميں رہيں شوخياں
نہ وہ غزنوي ميں تڑپ رہي، نہ وہ خم ہے زلف اياز ميں
جو ميں سر بسجدہ ہوا کبھي تو زميں سے آنے لگي صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کيا ملے گا نماز ميں
میں چاہتا ہوں
اس بڑے شہر کے
بڑے بازار میں
ادبی کتابوں
کی ایک بڑی دکان کھول دوں
اور روزانہ کھلی چھوڑ کر
شام کو صرف یہ پتا کرنے جاؤں
کہ
کوئی کتاب چوری ہوئی بھی کہ نہیں
اگر ہوئی تو
خوشی سے رقص کروں
تُم ہار کے دِل اپنا،
میری جیت امرکر دو 🌸
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain