مِری زندگی کی کتاب میں
مِرے روز و شب کے حساب میں
تِرا نام جتنے صفحوں پہ ہے
تِری یاد جتنے شبوں میں ہے
وہی چند صفحے ہیں متاعِ جاں
اُنہی رتجگوں کا شمار ہے!
رستہ میں مل گیا تو شریک سفر نہ جان
جو چھاؤں مہرباں ہو اسے اپنا گھر نہ جان
ردی کا بھی کوئی "بھاؤ" ہوا کرتا ہے، افسوس کہ یک طرفہ جذبات اس سے بھی گئے گزرے ٹھہرتے ہیں ...!
ہر شخص فریب نہی دیتا
مگر اب اعتبار زیب نہی دیتا
کبھی کبھی دلی سکون کے لیے دوا کی نہیں بلکہ کسی کے الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے---🌾🌾
اچھا ہُوا کہ آپ کی پہچان ہو گئی،
اچھا کِیا کہ آپ نے اچھا نہیں کِیا.
*سیاہ پوش* 🖤
اعتبار کیجیئے تو صرف اندھوں کا
جنہوں نے رنگ برنگی دنیا نہیں دیکھی
ﮐﭧ ﺗﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﮨﮯ ﻋﺠﯿﺐ
ﺍﺱ ﮐﻮ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﺟﻮ ﮐﺎﭨﻮ ﺗﻮ ﺻﺪﯼ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ
کبھی کبھی کچھ یادیں کچھ باتیں ... کانچ کے ٹکڑوں کی طرح آپ کے سامنے بکھری پڑی ہوتی ہیــــں ... اور آپ ننگے پاؤں ان پر چل رہے ہوتے ہیــــں .......!!!
_بارشوں سے ذیادہ اثر ہوتا ہے یادوں میں
_اکثر بند کمروں میں لوگ زیادہ بھیگ جاتے ہیں
زندگی جب سے تیری چاہت میں کھوئی ہے
تیرے انتظار میں ہی آنکھ روئی ہے
کبھی تو شہرِ ستمگراں میں
کوئی محبت شناس آئے
وہ جس کی آنکھوں سے نور چھلکے،
لبوں سے چاہت کی باس آئے
چلے تو خوشیوں کے شوخ جذبے
ہماری آنکھوں میں موجزن تھے
مگر نا پوچھو کہ واپسی کے
سفر سے کِتنے اُداس آئے
ہمارے ہاتھوں میں اِک دِیا تھا
ہوا نے وہ بھی بُجھا دیا تھا
ہیں کس قدر بدنصیب ہم بھی،
ہمیں اُجالے نہ راس آئے
ہماری جانِب سے شہر والوں میں
یہ منادی کرا دو محسن
جسے طلب ہو متاعِ غم کی،
وہ ہم فقیروں کے پاس آئے.!!!
کبھی کبھی انسان اس وادی کی طرح ہو جاتا ہے ... جو سکون کی آڑ میں بڑے بڑے طوفانوں کو چھپا لیتی ہوں ......!!!
دنیا کا سب سے مشکل کام اپنے کام سے کام رکھنا ہوتا ہے ... کیونکہ یہ ایک ایسا کام ہوتا ہے ... جو آپ کو اس کام سے روکتا ہے ... جسے کرنا آپ کا کام نہیــں ہوتا ... لیکن آپ وہ کام کر جاتے ہیــــں .........!!!
"چلو کچھ دیر ہنستے ہیں"
محبت پر.!!!
عنایت پر..!!!
کہ بے بنیاد باتیں ہیں..!!!
سبھی ناطے...!!!
سبھی رشتے..!!!
ضرورت کی ایجادیں ہیں..!!!
کہ سب ہے پھیر لفظوں کا..!!!
ہے سارا کھیل حرفوں کا..!!!
کہیں کوئی نہیں مرتا..!!!
کسی کے واسطے جاناں..!!!
سبھی جملے سے کستے ہیں..!!!
"چلو کچھ دیر ہنستے ہیں"
پھر کسی کے قابل وہ نہیں رہتے ہر کسی کے قابل جو خود کو سمجھتے ہیں۔
اگرتمہارا عشق تمہیں اخلاق نہ سِکھا سکے تو سُن لو،
تم عاشق نہیں گمراہ ہو
شاید عرشوں سے اترے ہیں
کچھ لوگ...!!
جو کہتے ہیں زمانہ خراب ہے...!!
محبت ہار کر جینا، بہت دشوار ہوتا ھے__!!
اسے بس اتنا کہہ دینا، بھرم توڑا نہیں کرتے___!!
جس یاد میں تیری یاد نہیں
کیا یاد ہے وہ کچھ یاد نہیں
تری یاد میں سب کچھ بھول گیا
کیا بھول گیا کچھ یاد نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain