انسان بھی بڑی عجیب چیز ہے،پیسہ کماتے کماتے صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور پھر صحت پا لینے کے لئے سارا پیسہ لٹا دیتا ہے،جیتا ایسے ہے کہ جیسے مرنا ہی نہیں اور مر ایسے جاتا ہے کہ جیسے کبھی جیا ہی نہیں
کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں،خواہ آپ کو یقین ہو کہ وہ برا ہے یہ ہی کافی ہےکہ اس نے آپ کا احترام کیا اور اپنا بہتر چہرہ آپ کے سامنے پیش کیا،بس اسی پر اکتفا کریں۔ہم میں سے ہر کسی کا ایک برا رُخ ہوتا ہےجس کو وہ خود اپنے آپ سے بھی چھپاتا ہے