انسان کی زندگی تین چیزوں میں الجھی ہوتی ہے، دل، دماغ اور تیسری چیز تقدیر، دل کچھ چاہتا ہے دماغ اُسے حاصل کرنے کے راستے تلاش کرتا ہے لیکن ہوتا وہی ہیں جو تقدیر چاہتی ہے.......!!!!
_کسی کو کچھ دینا ہی_ _ہدیہ نہیں ہوتا بلکہ کسی_ _پر غصہ آجائے تو اُس کا_ _اظہار نہ کرنا اور کسی_ _کے راز معلوم ہوتو اُس کو_ _چھپانا کسی کی عزت کو_ _تار تار کرنے سے اپنی زبان_ _کو بچانا بھی ہدیہ ہی ہے!!_
انسان ... ساری زندگی دوسروں سے مقابلہ کرتا رھتا ھے ... بھول جاتا ھے کہ اس کا اصل مقابلہ تو اسکی اپنی "ذات" سے ھے ... اپنی ذات کا ادراک کیجیے اس سے پہلے کہ آپ اپنے گھر کا راستہ بھول جائیں ...!!!
سخت رویئے بات تو منوا دیتے ہیں مگر ان کی وجہ سے دِلوں میں فاصلے بڑھ جاتے ہیں جب رہنا ساتھ ہو تو دونوں طرف روئیوں میں لچک ہونی چاہیئے کہ کُچھ منوا لیا جائے اور کُچھ مان لیا جائے یہ ہی مثبت روئیہ رشتوں میں تازگی کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ جہاں اَنا ہو وہاں صرف پچھتاوا اور تلخیاں ہوتی ہیں۔