عشق ہے کارِ شیشہ و آہن آپ کا کہنا ٹھیک سہی
دل تو ناصح مُورکھ ٹھہرا، مُورکھ کو سمجھائے کون
رات کٹتی رہی آنکھوں میں، یہ دل آرزو کرتا رہا
کوئ بے صبر روتا رہا,___کوئ بے خبر سوتا رہا
کٹ تو جاتی ہے مگر، رات کی فطرت ہے عجیب
اس کو چُپ چاپ جو کاٹو تو، صدی بن جائے
آؤ چلتے ہیں خزاؤں کی طرف کہ ہم کو۔
ان بہاروں کی حسیں شام سے ڈر لگتا ہے۔
محبّت یوں بھی ممکن ہے
ہمیشہ چپ رہاجائے
کبھی کچھ نہ کہا جائے
ادب دیکھا فرمان دیکھا عشق میں جھکتا امام دیکھا
'حسن دیکھا کمال دیکھا 'سرہ بازار' "نیلام دیکھا
وہ جو خواب تھے، مِرے ذِہن میں،
نہ میں کہہ سَکا،
نہ میں لِکھ سَکا
کہ زباں مِلی،
تو کَٹی ہُوئی،
کہ قَلَم مِلا،
تو بِکا ہُوا
بارگاہِ عشق میں_______مقبول یوں ہوئے__!!
خود سے بچھڑ گئے تیری قربت کے شوق میں__
محبت مختصر بھی ہو تو
اُس کو بھولنے میں عُمر لگتی ہے
وہ چہرہ بھول جاتا ہے
مگر اُس سے جُڑی دل کی سبھی یادیں
آکاس بیل کی مانند
روح کے شجر سے شاخ درشاخ
لپٹی ہی رہتی ہیں
انھیں خود سے جُدا کرنے میں
اک عمر لگتی ہے.....!!!!!!
ناراضگی گلے شکوے وھاں اچھے لگتے ھیــــں ... جہاں اپنائیت ھو ... جہاں کسی کو مان رکھنا نہ آتا ھو ... وھاں خاموشی سےمسکرا دینا ھی اچھا ھے .....!!!
ھر بات کے دو رخ ھوتے ھیــــں ... منفی اور مثبت. اب یہ ھم پہ منحصر ھے ... کہ ھم مثبت پہلو کو مدنظر رکھ کر خوشی کا ساتھ دیتے ھیــــں ... یا منفی رخ کو سوچتے ھوئے رنجیدہ رھتے ھیــــں ......!!!
کبھی کبھی ہم ذندگی کے اس موڑ پہ آ جاتے ہیں
کہ جب ہمیں ٹوٹ جانے سے بھی فرق نہیں پڑتا...!
باتوں میں بیت جاتی تھیں اکثر...?؟
کبھی یہ راتیں مختصر ہوتی تھیں
پھر یُوں ہوا، کہ حسرتیں پیروں میں گِر پڑیں
پھر میں نے اُن کو روند کے، قصّہ ختم کیا
یہ سوچ کے دل پھر سے هے آمادہء الفت
کہ هر بار محبت میں ، خسارہ نہیں هوتا
غمِ زندگی تیری راہ میں، شبِ آرزو تیری چاہ میں
جو اجڑ گیا وہ بسا نہیں، جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں...!
ھــــر خــــاموشـــی انـا نہیـــــــــں ھـــوتی ... کچھـــ خاموشیاں صبــر کا حصـہ ھـــوتی ھیــــں .......!!!
اگر آپ تکلیف میں ہیں تو لوگوں سے اپنے حالات چھپا کر رکھیں اور اگر آسانی میں ہیں تو لوگوں کو اس میں شریک کریں .......!!!
خود میں کوئی عیب نظر نہ آئے - تو سمجھ لیں کہ ہماری جہالت اپنی انتہاء سے بھی آگے نکل چکی ھے .....!!!
جب کوئی آپکو مسلسل نظرانداز کرے ... تو سمجھ جائیں ... کہ وہ آپ سے اپنی زندگی سے نکل جانے کی خاموشی سے گزارش کر رھا ھے .....!!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain