زندگی میں کچھ چیزیں ہمارا پیچھا نہیـــــــــں چھوڑتیں ... کچھ غلطیاں جو ہم بھول نہیـــــــــں پاتے ... کچھ تکلیفیں جو ٹھہر جاتی ہیــــــــں ... اور کچھ لوگ جو یاد رہ جاتے ہیــــــــں .......!!!
اُن آنکھوں کا ہنسنا بھی کیا جن آنکھوں میں پانی نہ ہو۔۔۔
وہ جوانی جوانی نہیں جِس کی کوئی کہانی نہ ہو۔۔۔
نباہنے کا سلیقہ نہ آ سکا مجھ کو
وگرنہ لوگ تو اکثر مرے مزاج کے تھے
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
کتنی ویران سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کتنے چپ چاپ سے چلے جاتے ہیں جانے والے
شاخِ اُمید جل گئی ہو گی
دل کی حالت سنبھل گئی ہو گی
ترکِ تعلق _____ سے کیا ہوا حاصل
تب بھی چاہتے تھے اب بھی چاہتے ہیں
زندگی کب اپنے مطابق جیتا ہے کوئی زندگی ہر موڑ پر سمجھوتہ کرنا ہی پڑتا ہے۔۔
خاموشیاں کبھی بے وجہ نہیں ہوتیں
کچھ درد ایسے بھی ہوتے ہیں جو آواز چھین لیتے ہیں۔۔۔
مدت ہوئی ہے یار کی آئی نہیں خبر
لگتا ہے کہ قاصد بھی رقیبوں سے جا ملا
جانے کس کا خواب ہو گا
اس کی بند آنکھوں میں
کتنے جھوٹے تھے ہم محبت میں __!
تم بھی زندہ ہو ہم بھی زندہ ہیں__!
روح آزاد ہو مجبور تقاضا نہ رہے
ہے یہ تمنا کے مجھے کوئی تمنا نہ رہے
پرانی کہانیوں کو بھولنے کے لیے
اِک نئی اُلجھن کی تلاش میں ہوں
کتنا خوف ہوتا ہے شام کے اندھیروں میں
پوچھ ان پرندوں سے جن کے گھر نہیں ہوتے