کبھی خاموش بیٹھو گے کبھی کچھ گنگناؤ گے میں اتنا یاد آؤں گا مجھے جتنا بھلاؤ گے کوئی جب پوچھ بیٹھےگاخاموشی کاسبب تم سے
بہت سمجھانا چاہو گے مگر سمجھا نہ پاؤ گے کبھی دنیا مکمّل بن کے آئے گی نگاہوں میں کبھی میری کمی دنیا کی ہر شے میں پاؤ گے میری یادیں میری باتیں بہت تم کورلائیں گی بہت ہم یاد آئیں گے مگر کس کو ستاؤ گے کہیں پر بھی رہیں ہم تم محبّت پھر محبّت ہے
تمہیں ہم یاد آئیں گے ہمیں تم یاد آؤ گے،
اپنے حالات کو غزلوں میں پُروکر ہم بھی💔
درد محفل کو سنائیں گے چلے جائیں گے💔

تو نے فقط دیکھا ہے مجھے تلخ مزاج میں
میں بلا کا شرارتی تھا،ہنستا ہی رہتا تھا۔
💔

ایسے ٹوٹا ہے محبت کا بھرم آج نہ پوچھ
جھوٹے لگتے ہیں وفاؤں کے دھرم آج نہ پوچھ اپنی اوقات سے بڑھ کر تری خواہش کی تھی خود سے آنے لگی آنکھوں کو شرم آج نہ پوچھ میں نے ہر باب میں لکھی تھی وفائیں تیری آخری حرف پہ روتا ہے قلم آج نہ پوچھ سر پہ سایا نہ زمین پاؤں میں چھوڑی تو نے کیسے بھولوں گا تمہارے یہ کرم آج نہ پوچھ میرے ہونٹوں پہ یہ خاموش سسکتے نوحے اور آنکھوں میں ہیں اشکوں کے الم آج نہ پوچھ جس نے انمول دعاؤں کے گہر رول دیے
کیسے روتا ہے وہ پتھر کا صنم آج نہ پوچھ ڈھانپ رکھا تھا دعاؤں کی ردا سے میں نے کیسے میلا ہوا چاہت کا حرم آج نہ پوچھ......
کوئی ڈھونڈ ایسا ہم سفر
جسے تو اپنا بنا سکے
تو کہے کہ رات ہے !
اور وہ چاندنی لوٹا سکے
تیرے آنسوؤوں کو وہ سمٹ لے
کہ کوئی نہ تجھکو رلا سکے
تیری راہ میں ہو جو مشکلیں
اپنی پلکوں سے وہ اٹھا سکے
تجھے روک لے اپنے حصار میں
تاکہ تجھ کو نہ کوئی چرا سکے
وہ ہو تیرے اتنا قریب کے
کسی کی یاد بھی نہ تجھے آسکے
ہاں کوئی ڈوھونڈ ایسا ہم سفر
جو میری طرح تمہیں چاہ سکے💕💕



کہو نا مان جاؤ گے
ھمیں بانہوں میں بھر لو گے
سنو۔۔۔۔
یہ آخری حسرت بڑے ارمان سے دل کے
کسی کونے میں بیٹھی ھے کہو نا مان جاؤ گے نہ مانگیں گے خوشی تم سے
نہ زر دولت کا پوچھیں گے نہ کوئی پیار کی خواھش وفا داری نہ دلداری بس اک ادنیٰ تمنا ھے
سنو۔۔۔۔
جب موت آۓ تو ھمیں بانہوں میں بھر لو گے ھمیں یہ آخری ہچکی تمہارے نام کرنی ھے۔!!!!!
💔💔
اس نے جانے دیا !میں نے جاتے ہوئے مڑ کے دیکھا بھی تھا مجھکو روکے گا وہ، میں نے سوچا بھی تھا مجھکو دے گا صدا پھر مرے ہاتھ کو، تھام کر یہ کہے گا سنو ہمسفر جن سے چاھت ہو انکو بھلاتے نہیں یوں ستاتے نہیں دل دکھاتے نہیں ہاتھ سے ہاتھ کو یوں چھڑاتے نہیں
ہجر کا دشت قاتل ہے اس سے بچو
غور کچھ تو کرو انگلیوں سے مرے بال سلجھائے گا مجھکو سمجھائے گا میں تمھارے بنا ہوں ادھورا سنو اے مری زندگی! سچ کہوں تو تمھارے بنا زندگی،
زندگی ہی نہیں تم محبت ہو ، تم سے عبارت ہیں یہ میرے شام و سحر اے مرے ہمسفر یہ فقط خواب تھا وصل بر آب تھا خواب مٹی میں اس نے ملانے دیا مجھکو جانے دیا اس نے جانے دیا
💔💔


تیرا فوٹو رکھ کے سائیں ونجڑاں ھمدرد روزانہ ھاں تے
اللہ واسطےتیری منت کریناں مینوں مل ونج رب دے ناں تے
کیوں چن پردیس پسند کیتا ای مینوں عادی کر کےبانھہ تے
ھک وار آکے شکل وکھاونج گل پئ ھئ آخری ساہ تے
پرابلم, ایکسپٹشن ,رجکٹشن, اکیلا پن ان سب دور میں زندہ لاش کی مانند ہوں 😊🥀
مجھے اب روشنیاں, چگماتی دنیا اچھی نہیں لگتی 🔥
مجھے اب خاموشی ،سگریٹ کا نکلتا دھواں، اذیتیں اچھی لگتی ہیں 💔🔥🥀
اور میں ان سب میں بہت خوش ہوں ،😍🤗
ازخود

اس کے کھونے پہ ـــــــ مت دلاسہ دے مجھے
مرنا بنتا تھا ـــــــــــ رو رہا ہُوں میں
💔

ہم سے یہ سوچ کر کوئی وعدہ کرو۔۔!!
ایک وعدے پہ عمریں گزر جائیں گی۔!!
یہ ہے دنیا۔۔
یہاں کتنے اہلِ وفا۔۔!!!
بے وفا ہو گئے دیکھتے دیکھتے۔!!🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain