سنتے ہیں کہ اداسی بے سبب ہوتی ہے لیکن کبھی تو وحشت بھی بے سبب طاری ہوجاتی ہے۔ دل عجب خوف کا شکار ہوجاتا ہے کسی انجانے خدشے کا وہم دماغ کو یہ کہتا رہتا ہے کہ کہیں کچھ ہونے کو ہے کئی مرتبہ یہ کیفیت کچھ ہی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن بسا اوقات ایسی حالت کئی کئی دن تک رہتی ہے۔ کیا آپ لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟😢
پاک ہے وہ ذات جس نے ہر چیز کے جوڑے جوڑے پیدا کئے ہیں، اُس پیداوار کے بھی جو زمین اُگاتی ہے، اور خود ان انسانوں کے بھی، اور اُن چیزوں کے بھی جنہیں یہ لوگ (ابھی) جانتے تک نہیں ہیں💯♥️ ﴿سورۃ یس، ۳۶﴾
اک دعا ، لَا اِلٰہَ اِلّا ھُو ، ہے شفاءلَا اِلٰہَ اِلّا ھُو ٹال دیتا ہے غم کے ماروں کی ہر بلا لَا اِلٰہَ اِلّا ھُو سارے اذکار میں نبی نے کہا ہے جدا لا الہ الا ھو ہے خدا ئے احد کی وحدت کا تذکرہ لا الہ الا ھو اہلِ ایمان کے عقیدے کی اِبتدا لاَ اِ لٰہ اِلّا ھُو خالقِ لَم یزَل سے بندوں کا رابطہ لاَ الٰہ الاّ ھُو ہے یہ تبلیغِ شاہِ بطحٰہ کا معجزہ لاَ الٰہَ الاّ ھُو عشقِ داور کا صبحِ محشر تک آئینہ لاَ اِلٰہَ الاّ ھُو حاملینِ رہِ طریقت کا رہ نما...لاَ اِلٰہَ اِلّا ھُو اپنا تو ہے بلال محشر میں آسرا لاَ الٰہ الّا ھُ❤️❤️
اپنے مسائل اپنی پریشانیاں کسی سے بانٹ لیا کریں دل کی بھڑاس نکال لیا کریں کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے جو آپ کی فکر کرتا ہے! اور بعض اوقات وہ آپ سے زیادہ آپ کا ہوتا ہے جب اس دنیا میں اچھے اور برے لوگ دونوں موجود ہیں تو آپ نے یہ کیوں سوچ رکھا ہے کہ آپ کو صرف برے لوگ ملیں گے یا شاید آپ خود کو اس قابل سمجھتے ہی نہیں کہ آپ کو اچھے لوگ ملیں جب اللہ نے کہہ دیا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو یقین کیوں نہیں کرتے ! دہرائی جانے والی بات تو ویسے بھی اہم ہوتی ہے کوئی نا کوئی ضرور پرواہ کرتا ہے چھپ کر کرتا ہے … احساس بھی نہیں ہونے دیتا 🙂💔