Damadam.pk
ZINDA-MURDA's posts | Damadam

ZINDA-MURDA's posts:

ZINDA-MURDA
 

وہ مجھے کافروں میں گِنتے ہیں،
جو نہیں جانتے خدا کیا ہے۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

رندِ بدمست کی توبہ بھی کوئی توبہ ہے؟
ٹوٹ جائے گی چھلک دیکھ کے پیمانے کی..۔
زندہ مردہ
۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

مذہب کے نام پر لوگ اتنی عبادت نہیں کرتے جتنی نفرت کرتے ہیں۔۔۔
برسی مشعال خان۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

ایک دل توڑ کر تم نے مسجد بنائی، ایک مان توڑ کر تم نے نماز پڑھی، کسی کا دل دکھا کر تم رب کو راضی کرنے چلے، کسی کو ستا کر تم حج کر کے آئے، تم نے نیکی کر کے گناہ گار کو حقیر جانا، یہ سب کرنے سے بہتر تھا کہ تم گناہ کر کے انسان رہ جاتے، نیکی کر کے خدا نہ بنتے۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

ہمیں خُدا اور انسانیت سے محبّت نہیں سکھائی گئی
ہَوس بَہِشت کی ، دوزخ کا ڈر اُبھارا گیا۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

تیرا اندازِ تخاطب ،تیرا لہجہ ،تیرے لفظ
وہ جسے خوفِ خدا ہوتا ہے یوں بولتا ہے؟
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

حیات کیا ہے، وفات کیا ہے؟
تمھارا آنا، تمھارا جانا۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

زندگی کتوں والی ملی اور حساب انسانوں والا دینا ہوگا۔۔۔کمال۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

ضروری نہیں کے جس میں سانسیں نہیں وہی مردہ ہو جس میں انسانیت نہیں وہ کونسا زندہ ہے۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

ایک درد تھا
جو سگریٹ کی طرح
میں نے چپ چاپ پیا ہے
کچھ نظمیں ہیں
جو سگریٹ سے میں نے
راکھ کی طرح جھاڑی ہیں۔۔
پریتم۔
زندہ مردہ۔۔

ZINDA-MURDA
 

مانا کے نقصان دہ ہے سگریٹ مگر
تیرے فریب سے زیادہ تو نہیں ۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

رنڈی کا ایک سوال۔۔۔
“جو مرد رات کی تاریکی میں ہم سے راحت مول لے کر جاتے ہیں دن کے اُجالے میں ہمیں نفرت و حقارت سے دیکھتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے ؟
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

مسجد کے اسپیکر میں یہ اعلان ہوا کہ فلاں شخص نے توہین ِ رسالت کر دی ہے اسے جہنم واصل کرنے کے لیے فورا پہنچو یہ سنتے ہی دودھ میں ملاوٹ کرنے وال امین گجر، مرچوں میں پیسی لال اینٹوں کی ملاوٹ کرنے والا حاجی محمد علی، بنیا صاحب کو رشوت پہنچانے والا چپڑاسی بابو، فحش فلمیں دیکھ کر سونے والا نوجوان، عورتوں کی دلالی کرکے کمائی کھانے والا رسول بخش، کھوتے کاگوشت بیچنے والا قصائی اور مسجد کا مولوی جو مصلے پہ اپنے ہجرے میں معصوم بچے کے ساتھ لواطت فرما رہا تھا سب ,گستاخ کو جہنم واصل کرنے کے لیے دوڑے۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

فقط بستر کی سلوٹ ذدہ چادر پر گزارے جانے والے چند بدبودار لمحے محبت نہیں کہلاتے۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

یہ پاپی پیٹ نہ ہوتا تو کب کا نیچے تالا لگا کر چابی دریا میں پھینک دی ہوتی۔۔۔
طوائف کے خط سے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں رنڈی کی اس لیے بھی عزت کرتا ہوں کہ یہ بڑے بڑے تقدس ماب ہستیوں کو ننگا کر دیتی ہے۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

کوئی لڑکی کسی سے محبت کرے تو یہ ضروری نہیں کہ وہ بد کردار ہو۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

اگر یہ معاشرہ کوٹھوں پر جانے والے بے غیرت اور شہوانیت سے بھرے مرد پیدا کر سکتا ہے تو اس معاشرے سے رنڈی پیدا کرنے پر اتنی حیرانگی کیوں ہوتی ہے جب تک خریدار موجود ہونگے بازار میں مال آتا رہے گا۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

اگر کوئی عورت لوہے کی مشین کی حرکت سے شہوانی لذت حاصل کر لیتی ہےتو کیا اس لوہے کی مشین پر شہوانی جذبات اُبھارنے کا الزام دھرا جائے ۔۔؟
زندہ مردہ۔۔۔

ZINDA-MURDA
 

پاکیزہ رشتے تو نفرت کے ہوتے ہیں،محبت میں تو بس کپڑے اُترتے ہیں۔۔۔
زندہ مردہ۔۔۔