Damadam.pk
ZINDA-MURDA's posts | Damadam

ZINDA-MURDA's posts:

ZINDA-MURDA
 

شراب کا ہم پر بہت سے احسانوں میں سے ایک احسان یہ بھی ہے کہ ہم اس کی بدولت خود بخود نیند کی بانہوں میں جھول جاتے ہیں۔
وگرنہ ہمارے لیے نیند ایک مشقت آمیز عمل رہا ہے اور ایک سخت عذاب مسلسل بھی۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

یہ تین خصوصیات محبت کے لئے لازم ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ فطری ہے کہ پروردگار نے ہماری پروگرامنگ میں محبت ڈال دی۔
ایسے ہی جیسے کوئی سوفٹ وئیر انسٹال کیا جاتا ہے۔
پھر احساس وہ چیز ہے جو محبت کی موجودگی کا پتہ دیتا ہے۔
اس کے بعد جزبہ ہے جو محبت کی شدت کو کم یا زیادہ کرتا ہے۔
جزبہ نہ ہو تو محبت اور اس کا احساس نرمی کے باوجود سمندر کے پانی کی طرح بے حرکت ہوتے ہیں۔
یہ تینوں خصوصیات ضروری ہیں ورنہ محبت ادھوری ہے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

آپس کی عداوت سے بچو کیونکہ اس میں ہوش تب آتا ہے جب سب کچھ ختم ہو جاتا ہے.۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

عورت جب مرد کو یہ یقین دلا دیتی ہے کہ تم سب سے جری مرد ہو اور تمہارے جیسا کوئی بھی نہیں
تو اس کے لیے مرد کو بیوقوف بنانا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

دکھ آنکھوں کو تر کرتے ہیں مگر کبھی کبھی یہ ہی دکھ انہیں خشک کر دیتے ہیں بلکل صحراوں کی مانند ویران ___ ہر وقت ہنستی آنکھیں .....
اوران آنکھوں کی خوبصورتی کوئی کیا جانے....۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

زندگی”کو تم استعارہ کہو، تیرگی کا اک نظارہ کہو یا شبنم کا وہ قطرہ جوسورج نکلنے تک باقی رھا یا پھر وصل و فراق کے بیچ الجھتا لمحہ، افلاس سے لڑتا ھوا کھوٹا سکّہ، تمہارے قانون کی ایک حد یا مردہ تہذیبوں کی لحدتم اسےجو بھی کہوکوئی بھی نام دو مگر میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ”زندگی“صرف موت تک پہنچنےکا ایک راستہ ھے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں اِن دنوں لفظوں سے اُکتا گیا ہوں
فقروں کا بوجھ اُٹھاتے اُٹھاتے ہلکان ہو گیا ہوں
کتابی باتوں سے بلکل بیزار ہوں
مجھے کچھ بھی لکھنے پڑھنے کہنے سننے سے اُلجھن ہوتی ہے
میری روح کی تشنگی بڑھتی چلی جا رہی ہے
مجھے سکون چاہیے
کیا تم مجھے اپنی پرستش پر معمور کر سکتی ہو؟؟
میں اپنے لکھے سارے دیوان تجھے دان کر دوں گا ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

وہی کام "باعث شرمندگی" ہے جس کو جھوٹ کی کسوٹی پہ پرکھا گیا ہو.۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

آپ ذرا اختلاف کرکے دیکھ لو تو جان جاو گے کہ ڈگریوں کے لبادے اوڑھے فلسفے جھاڑتے حضرات ادب کے ہنر سے بھی عاری ہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

افسوس ہم
مرد کو ہر حال میں مرد اور عورت کو گناہ اور باعثِ گناہ سمجھتے ہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

عاشق و معشوق سبھی میری ذات ٹھہری.
جسکا میں لا حاصل اسکا محبوب ہوں، وہ میرا عشق ہے جو میرے لیے محال ھے.
وصل عشق کی موت ھے اور حجر اسکی معراج ھے اس کے درمیان بس میری زات ھے.۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

دِل اِک جال میں ہے
اژدہے کی چال میں ہے
زہر پھیل رہا ہے روح میں
طبیب کی قال میں ہے۔
زندہ مردہ ۔

ZINDA-MURDA
 

شمار اس کی سخاوت کا کیا کریں کہ وہ شخص
چراغ بانٹتا پھرتا ھے چھین کر آنکھیں.۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ دفن کیا جاتا تھا،اسلام کے ھوتے ھوئے ھماری بیٹیوں کا ریپ کر کے قتل کیا جاتا ھے،،اے علماء اسلام کوئی فتوی تو لگاو۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

کچھ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﻢ ﮐﮭﻮﻧﺎ ﺍﻓﻮﺭﮈ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ
ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻤﯿﮟ ﺍِﻥ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ،ﺍُﻥ ﺳﮯ ﺩﺳﺘﺒﺮﺩﺍﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﭘﮭﺮ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﻭﺟﮧ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺧﻮﺷﯽ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ
ﺍِﺱ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮐﻮ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﻟﯿﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

جو تمہیں اس بات کی آگہی دے کہ تمہاری ذات حقیقت میں ایک ایسا سر بستہ راز ہے جس کو تمہارے سواء کوئی نہیں کھوج سکتا وہ تمہارا مرشد ہے.۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

شراب کے نشے کو تو سب پیٹتے ہیں طاقت، مذہب، قومیت، فرقہ بازی کے نشے پہ بات نہیں کی جاتی۔یہ نشے زیادہ خطرناک ہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں ایک ایسے سماج کا حصہ ہوں جس میں قبریں ہنستی بستی بستیوں پر حکومت کر رہی ہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ہونٹ پیاسے سیراب کردے گی
میری عادت خراب کردے گی
وہ بڑے مندروں کی دیوی ہے
ہر گناہ کو ثواب کردے گی۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

سجدہ ایک بھی کافی ہے
مگر رقص دوبارہ کر ...۔
زندہ مردہ۔