Damadam.pk
ZINDA-MURDA's posts | Damadam

ZINDA-MURDA's posts:

ZINDA-MURDA
 

ایک معصومانہ سوال۔
14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے ۔
کو ایک طبقہ حیا کا دن منانا چاہتا ہے۔
تو انسے سوال یہ ہے کہ کیا سال کے باقی دن بےحیائی کے ہیں ؟
جو 14 فروری کو ہی خاص حیا کا دن منایا جائے؟
عقل کے ناخن لیں میرے معزز و باحیا مسلمانوں ۔
اور ہاں اپنے گریباں میں جھانکنا مت بھولیے گا۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں
نفرت سرعام ۔
جبکہ محبت چھپ کر کی جاتی ہے۔
تمام انسانوں کو ویلنٹائن ڈے مبارک ۔
لیٹ بٹ اٹس اوکے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

اپنے خوابوں کو اندھیروں کے حوالے کر کے
ہم نے صدقہ تری آنکھوں کا اُتارا دلربا ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

وہ کتنی دور سے پتھر اٹھا کے لایا تھا،
میں اپنے سر کو پیش نہ کرتا تو اور کیا کرتا.
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

کوئی صلح کرا دے زندگی کی الجھنوں سے
بڑی طلب ہے ہمیں آج بہی مسکرانے کی۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں اس وقت تک تمہارا ہاتھ مضبوطی سے تھامے رہونگا جب تک تمہارے ہاتھ کی مضبوطی مجھے محسوس ہوتی رہے گی ۔۔۔ جہاں لگا کہ تمہاری گرفت کمزور پڑنے لگی ہے تو میں خود تمہارا ہاتھ چھوڑ دوں گا۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اپنی قسمت میں ہی ہر رشتے کا پیار اور ہر خوشی لے کر آتے ہیں ۔۔۔اور کچھ بد نصیب ساری عمر رشتوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے اپنے پاوں میں پڑے آبلوں کو بھی پھوڑ پھوڑ کر دکھا دیں تو بھی کوئی رشتہ ان کی جھولی بھر نہیں پاتا ۔۔۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کسی کی قسمت میں ہمیشہ بانجھ اور کچے رشتے ہی آتے ہیں اور کوئی رشتوں کو پیچھے چھوڑ کر بھاگتا ہے پھر بھی رشتے اس کے پیچھے بھاگتے ہیں ۔۔۔
ایسا کیوں؟
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ہمیں ہے شوق کہ بےپردہ تم کو دیکھیں گے
تمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ساڈی شاکر کیہڑی زندگی ھے
اساں آپ کتھائیں ساڈا یار کتھائیں
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ایڈوانس زمانے میں نہ لڑکے کو لڑکی کی کمی ہے ۔
نہ لڑکی کو لڑکے کی۔
دونوں کے درمیان اکثر جو کمی نظر آئی فقط وہ محبت کی کمی تھی جسے وہ ایک دوسرے کے اندر ڈھونڈنے کے بجائے دوسروں کے اندر چھان رہے تھے اور چھانتے چھانتے وہ زندہ تو رہے لیکن اندر ہی
اندر وہ سو مرتبہ سے زائد خود کو مار کر
دفنا چکے تھے
جنکا انھیں احساس تک
نہ باقی رہا
اور انکی زندگیاں فقط عبرت کا بھوکا نمونہ رہ گئیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

جتنا ہو سکے رشتوں کو وقت دیا کرو،تاج محل دنیا نے دیکھا ہے ممتاز نے نہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ہزاروں عام لوگوں میں،
میں بےحد عام سا لڑکا،
میرا لہجہ میری باتیں،
بہت ہی عام ہیں لیکن،
میں جذبے پاک رکھتا ہوں،
محبت خاص رکھتا ہوں..
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

جتنا ہو سکے رشتوں کو وقت دیا کرو،تاج محل دنیا نے دیکھا ہے ممتاز نے نہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

جب پہلا محبوب دغاباز نکلے۔
تو دوسری محبت جائز ہوجاتی ہے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

چاند کا حُسن بھی زمین سے ہے
چاند پر چاندنی نہیں ہوتی۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

جانے ہیں کتنی چوکیاں، عرشِ بریں تلک
جانے کہاں ہماری دعا روک دی گئی۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

اختیار
وہ چوبیس کی تھی اور اُس نے
شناختی کارڈ پہ اپنی عمر بیس لکھوا کر
کائنات کو چار برس چھوٹا کر دیا ھے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

مشاہدے میں آیا ہے کہ سگریٹ نوش سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، لیکن عِزّت ٹکے کی نہیں!
''ہر جگہ سگریٹ نوشی منع''
۔زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ﺧﻮﺍﺏ، ﺧﻂ، ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺗُﻢ
ﺑﺎلمشافہ ﻣﻠﻮ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ ﺑﻨﮯ.
۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ایک ویرانہ ، جہاں عمر گزاری میں نے
تیری تصویر لگا دی ھے ، تو گھر لگتا ھے۔
زندہ مردہ۔