Damadam.pk
ZINDA-MURDA's posts | Damadam

ZINDA-MURDA's posts:

ZINDA-MURDA
 

ہر کسی کے واسطے محبوب کا نعم البدل
سچ کہوں تو چاند جیسا بد چلن کوئی نہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں پارسائی کے اس مقام پر ہوں فائز
جو دسترس میں نہ ہو وہ گناہ نہیں کرتا۔
زندہ مردہ
۔

ZINDA-MURDA
 

ایک یونانی کہاوت ہے۔ ”کوئی گیت لمبی عمر نہیں پا سکتا اور زیادہ مسرت نہیں بخش سکتا اگر اسے کوئی ایسا شاعر لکھے جو پینے میں فقط پانی پیتا ہو“ـ
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تنھنجی ڪاوڙ ۾ آ ڪرب گڻو
تنھنجو پيار الائي ڇا ھوندو۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تم جو یوں ہی ستاتے رہے
درد اشکوں میں ڈھل جائے گا۔
زندہ مردہ ۔

ZINDA-MURDA
 

تیری بانہوں کی پناہوں کو ہم سکون کہتے ہیں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

پاس ہی اک جھیل واقف ہے مری
یہ بتاؤ ملنا کب ہے میری جاں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں ایک تجسس کے سوا کچھ نہ تھا
اُس نے پــــرکھا اور اُکتا گیا مجھ سے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تو کسی روز مرے جسم کی حدت لے جا
اس سے پہلے کہ کوئی آگ لگا دے مجھکو۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

یہ بھی اندازِ گفتگو ہے کوئی
جب کرو دل دُکھا کے بات کرو
یہ بری بات ہے
جانِ جاں دل دُکھانا بری بات ہے ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تم ہار کر دل اپنا میری جیت امر کر دو ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

مانگو بھی تو کیا
ملنا ہے کیا؟
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

دعا کے لئے ہاتھ تو اٹھا لیتا ہوں سمجھ نہیں آتا مانگوں کیا۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تھا کوئی پُن ،نہ کوئی پاپ فرشتے حیراں
بس تیرا ہجر میرے نامہ ء اعمال میں تھا ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

جو معاشرہ پاکیزگی کی جتنی اشاعت کرے گا اس میں پیدا ہونے والے افراد اتنی ہی گندی ذہنیت اور خواہشات کے اسیر ہوں گے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

واعظ کی بندگی ہے
جہنم کے خوف سے
میں نے گناہ کیئے
تجھے رحمان سمجھ کر ___
۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے۔ مت سوچو کہ مجھے کس قسم کی محبت کی تلاش ہے؟ روحانی یا جسمانی، ملکوتی یا ناسوتی، مشرقی یا مغربی۔۔۔ محبت کی یہ تقسیم مزید تقسیم پیدا کرتی ہے۔ محبت کا کوئی عنوان نہیں ہوتا ، نہ ہی کوئی مخصوص تعریف (تعریف) ۔ یہ تو ایک سادہ، اور خالص چیز ہے بس۔ محبت آبِ حیات بھی ہے، اور آتش کی روح بھی ہے۔ جب آتش آب سے محبت کرتی ہے، تو کائنات ایک مختلف روپ اور نئےانداز میں ظہور پذیر ہوجاتی ہے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

یُوں زندگی گزُار رہا ہُوں تِرے بغیر
جیسے کوئی گنُاہ کیے جارہا ہوں میں۔
زندہ مردہ ۔

ZINDA-MURDA
 

کتنی مخلوق ہے ۔ہنگامے ہیں ۔آوازیں ہیں
پھر بھی احساس کی اک سطح پہ ہولے ہولے
کیسے چپ چاپ برستا ہے تصور تیرا ۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

وہ لڑکی بھی جو چاند نگر کی رانی تھی
وہ جس کی الھڑ آنکھوں میں حیرانی تھی
آج اس نے بھی پیغام یہی بھجوایا ہے
سب مایا ہے
سب مایا ہے
زندہ مردہ۔