جس دن سے تم روٹھیں، مجھ سے روٹھے روٹھے ہیں
چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وستر سب
مجھ سے بچھڑ کے وہ بھی کہاں اب پہلے جیسی ہے
پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور ویور سب۔
زندہ مردہ۔
تم ابھی تک کیوں اڑے ہو محبت کی بات پر
جوان لڑکی تھی کہہ دیا ہوگا جزبات میں ۔
زندہ مردہ
۔
دلِ پارساء میں برہنہ عورت ہے خیمہ زن،
اور گفتگو میں درس بندگی بھی ہے
واعظ زبان حال سے کہتا رہا حرام،
اور مے کشی میں زرا زندگی بھی ہے
زندہ مردہ۔
نہ جس نے درسگاہِ عشق میں تعلیم پائی ہو،
میری باتیں وہ کیا سمجھے، وہ کیا میری زباں سمجھے..۔
زندہ مردہ۔
عشق خاص ہو اور محبوب عام ہوجائے تو عاشق کو کنارہ کر لینا چاہئے۔
زندہ مردہ۔
زمیں پہ عشق اسی واسطے اتارا گیا
کہ جتنے کام کے بندے ہیں سب ٹھکانے لگیں۔
زندہ مردہ۔
پھر ترے غم کو چھپانے کا سہارا ڈھونڈا
پھر کسی قبر پہ جا بیٹھے، بڑے بین کیے۔
زندہ مردہ۔
چلو میری انا کا مسئلہ تھا
اگر وہ پاس آجاتی تو کیا تھا۔
زندہ مردہ
۔
اِن بہاروں کی آبرو رکھ لو،
مسکراؤ، کہ پھول کِھل جائیں..
۔
زندہ مردہ۔
کپڑے بدل کر، بال بنا کر، کہاں چلے ہو کس کے لیے؟
زندہ مردہ۔
کوئی وجہ بھی نہیں پھر بھی یوں اداسی ہے
کہ جیسے دور کہیں کوئی میرا مر گیا ہو۔
زندہ مردہ۔
شرط بهی جیتی تهی نا میں نے؟ پورے پانچ روپے کی شرط ۔
اپنا نام ترے گهر کے دروازے پر جا لکها تها.۔
زندہ مردہ
۔
گفتگو وہ عاشقانہ سب حرام
یار، جانی، دلبرانہ سب حرام۔
زندہ مردہ۔
زلف کی خوشبو ملے گر یار کی
مُشک، عنبر، زعفرانہ سب حرام۔
زندہ مردہ۔
چل پڑے ہم آج سے جنگل کی اور
گھر، گلی، دفتر، ٹھکانہ سب حرام۔
زندہ مردہ۔
عشق تجھ سے اب مجھے اِتنا نہیں
ناز، نخرے، لاڈ اُٹھانا سب حرام۔
زندہ مردہ۔
عشق تجھ سے اب مجھے اِتنا نہیں
ناز، نخرے، لاڈ اُٹھانا سب حرام۔
زندہ مردہ۔
چھوڑ کر جانا ہے جس نے جائے وہ
سوگ، ماتم، غم منانا سب حرام۔
زندہ مردہ۔
اب تجھے میں بھول جانے والا ہوں
یاد کرنا یاد آنا ___ سب حرام۔
زندہ مردہ۔
آج سے آذرؔ ____ بنے ہم پارسا
رقص، مجرا، ناچ، گانا، سب حرام۔
زندہ مردہ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain