Damadam.pk
ZINDA-MURDA's posts | Damadam

ZINDA-MURDA's posts:

ZINDA-MURDA
 

کسی کو محبوب تسلیم کرنے کے بعد اُس کی ذات میں عیب نکالنا کفر ہے..۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تیری بانہوں سے دل اُکتا گیا ہے،
اب اِس جُھولے میں چکر آ رہے ہیں..۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

ہمارے جسموں کا خاک ہونا تو ٹھیک ہے، لیکن،
تمہاری آنکھوں، تمہارے ہونٹوں کا کیا بنے گا؟؟
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

اس نے یہ کہہ کے مجھے چومنے سے روک دیا
خواب میں آیا کرو' خواب میں سب ہوتا ہے
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں چاہتا ہوں کوئی راستہ سجھائی دے
میں چاہتا ہوں مجھے دوسری محبت ہو۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

سوالِ بوسہ پر ہنس کر وہ بُت کہتا ہے اے آتش
خیالِ بد اگر گزر ے تو استغفار بہتر ہے۔
زندہ مردہ
۔

ZINDA-MURDA
 

ہم جیسوں کے اندر محبتوں اور گرماہٹوں کے چشمے سوکھ جاتے ہیں۔ ایسے میں بھی کوئی قبول کر لے تو بڑا عالی ظرف ہے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

اک اور ڈھونگ رچانا ہے اب محبت کا
اک اور لڑکی ہماری غلام ہو چکی ہے۔
زندہ مردہ
۔

ZINDA-MURDA
 

اسے لکھوں گا کہ وہ رابطہ کرے مجھ سے
اور اختتام پہ نمبر نہیں لکھوں گا میں۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

میں جس مشکل میں تھا اس میں خدا یاد آ ہی جاتا ہے
بڑے شہروں کے ملحد اکثر گاوں کی مسجد میں روتے ہیں۔
زندہ مردہ
۔

ZINDA-MURDA
 

گھروں میں بیٹھ کے بارش کی اطلاع دینا
حسین لوگو تمہیں شرم ہو تو ڈوب مرو۔۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

کیا خبر تھی کہ خزاں ہو گی مقدر اپنا
میں نے تو ماحول بنایا تھا، بہاروں کے لیئے۔۔!!
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

سارا دن ریت کے گھر بناتے ہوئے اور گِراتے ہوئے بیت جاتا۔
شام ہوتے ہی ہم دور بینوں میں اپنی چھتوں سے خدا دیکھتے تھے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

آخری بار وہ خوشبو سا بدن چوما گیا
آخری بار ملاقات کی قیمت دی گئی۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

تیرے بدن پہ لکھے جانے والے گیت
نِچلے سُر اور رات کے راگوں میں ھوں گے۔
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

دو ہی لوگوں کی جگہ نظم میں ہے، آ جاؤ
آؤ لے چلتے ہیں افلاک گھما لائیں تمہیں!
یاد رکھو گے کہ شاعر سے محبت کی تھی!!
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

شباب، جس سے تخیّل پہ بجلیاں برسیں
مردہ، جس کی رفاقت کو شوخیاں ترسیں __
زندہ مردہ۔

ZINDA-MURDA
 

اُس ماں کے حوصلے کو بہت داد دیجئیے
جس کا جوان بیٹا محبت میں مر رہا ہے۔
زندہ مردہ ۔

ZINDA-MURDA
 

ماں تیرے بعد ہر روز تیرے بچے
جاگ تو جاتے ہیں زندہ نہیں ہوتے۔
زندہ مردہ
۔

ZINDA-MURDA
 

کاش اب تو اُس خُدا سے کوئی مِلوا دے مُجھے
جِس کے پیروکار اُس کے ماننے والے بھی ہوں
زندہ مردہ۔