Damadam.pk
Zaidaan786's posts | Damadam

Zaidaan786's posts:

Zaidaan786
 

حضرت ابوہریرہ ؓ , نبی (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) روایت کرتے ہیں کہ آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا کہ ایک تاجر لوگوں کو قرض دیتا تھا، جب کسی کو تنگ دست پاتا تو اپنے نوجوانوں سے کہتا کہ اس کو معاف کر دو شاید کہ اللہ تعالی ہم لوگوں کو بھی معاف کردے، چنانچہ اللہ تعالی نے اس کو بھی معاف کر دیا۔
[ صحیح بخاری، کتاب البیوع، جلد:1 ، حدیث:1946 ]

Zaidaan786
 

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا تم میں کوئی شخص صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے یا دونوں پاؤں ننگا رکھے یا دونوں میں جوتا پہنے.
[ صحیح بخاری، كتاب اللباس:72 ، جلد:7 ، حدیث:747

Zaidaan786
 

ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، اور عرض کی، اے اللہ کے رسول ، اللہ کے ہاں محبوب ترین کون ہے؟ اور کون سے اعمال اللہ کو زیادہ پسند ہیں؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک محبوب ترین وہ ہے، جو لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہے، مشکل دور کرتاہے ، قرض ادا کردیتاہے، بھوک مٹاتاہے۔ اور کسی شخص کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کے ساتھ چلنا، مجھے مسجد نبوی میں ایک ماہ کے اعتکاف سے بھی زیادہ پسند ہے۔

Zaidaan786
 

اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے
رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا

Zaidaan786
 

اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں
آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں
القرآن

Zaidaan786
 

اخلاق وہ چیز ہے جس کی قیمت کچھ نہیں دینی پڑتی
ہاں مگر اس سے ہر انسان خریدا جاسکتا ہے

Zaidaan786
 

معاف کر دینے سے انسان کی
اپنی روح پاک ہوجاتی ہے

Zaidaan786
 

عرش والے سے رابطہ مضبوط ہو تو
فرش والے کچھ نہیں بگاڑ سکتے

Zaidaan786
 

نصیحت کیجیے مگر شرمندہ نہ کیجئے
مقصد دستک دینا ہوتا ہے دروازہ توڑنا نہیں

Zaidaan786
 

ٹھوکر بھی انہی کو لگتی ہے
جن کو رب میں تھامنا ہوتا ہے

Zaidaan786
 

اور پھر عورت سے سچی محبت
بس اس کا شوہر ہی کر سکتا ہے کوئی غیر مرد نہیں

Zaidaan786
 

بس اللہ ہی بہترین محافظ ہے
اور وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے

Zaidaan786
 

میں اپنا ہر غم الله کو بتاتا ہوں
کیونکہ میرے غموں کا علاج صرف میرے الله کے پاس ہے

Zaidaan786
 

ہو سکتا ہے جس چیز کے لیے تم روتے ہو
وہ بس تم سے ایک دعا دور ہو۔

Zaidaan786
 

جس نے سکھ میں شکر ادا کیا
اس نے دکھ میں رب کو بہت قریب پایا۔

Zaidaan786
 

میں تیری رحمت سے مایوس نہیں ہوں یا اللہ
بس مجھے ہر آزمائیش میں کامیابی عطا فرما دے۔۔
آمین یا رب العالمین

Zaidaan786
 

صرف احساسِ ندامت اک سجدہ اور چشمِ تر
اے خدا کتنا آساں ہے منانا تجھ کو

Zaidaan786
 

ہم تکلیف کے جس مقام پر بھی ہوں
ہم سے آگے ضرور کچھ لوگ ہوتے ہیں
انہیں دیکھ کر ہمیں شکر کی لاٹھی تھام
لینی چاہئیے تاکہ راستہ سہولت سے کٹ سکے

Zaidaan786
 

ایمان والی عورت کا اصلی زیور
سونا چاندی نہیں بلکہ حیا اور پردہ ہے

Zaidaan786
 

پریشانی میں مزاق اور خوشی میں طعنہ
مت دو کیونکہ ان سے رشتوں میں موجود
محبت ختم ہو جاتی ہے