Damadam.pk
Zaidaan786's posts | Damadam

Zaidaan786's posts:

Zaidaan786
 

کیا ہمارے اندر صلاحیت نہیں ہے قرآن سیکھنے کی۔ انگریزی تو ہم نے سیکھ لی ہماری ساری کتابیں انگریزی میں ہیں یہاں تک کہ مطالعہ پاکستان بھی انگریزی میں۔ مگر قرآن جو اتنی آسان ہے اور اردو سے ملتی جلتی ہے پھر بھی ہم اُسے سیکھ نہیں سکتے۔ایک تو وہ بندہ ہوں جو ان پڑھ ہو اپنی زبان بھی پڑھنا لکھنا نہ جانتا ہو اور اس کی عمر بھی گزر گئی ہو تو اور بات ہے۔ مگر ہم نوجوان لوگوں کا کیا مسئلہ ہے جو قرآن نہیں سیکھ سکتے ۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ پوچھے گا کہ کیا تمہارا یقین تھا میری کتاب پر ! تمہارا سلوک کیا تھا میری کتاب کے ساتھ ! تم نے اسے پڑھا! اسے پڑھنے کے لئے عربی سیکھی۔وہاں سخت شرمندگی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ یا تو ہمیں اللہ اور قرآن پر یقین ہی نہیں ہو تو اور بات ہے۔ لیکن اگر کسی درجے بھی یقین ہو تو کون ہے جو اسے پڑھنے سمجھنے کی کوششیں نا کرے گ

Zaidaan786
 

قرآن سیکھنا کیوں ضروری ہے !!
1- اللّٰہ نے ہمیں صرف ایک کتاب دی ہے قرآن مجید۔ ہم ابتدائی تعلیم سے لے کر آخر تک ہزاروں کتابیں پڑھتے ہیں مگر ہم ساری زندگی ایک کتاب نہیں پڑھ سکتے۔ اگر پڑھتے ہیں تو بھی سال میں ایک دفعہ رمضان میں اور وہ بھی ایسی زبان میں جس کا ہمیں بلکل علم نہیں۔ یہ ہمارے لیے توجہ طلب اور خطرے کی بات ہے۔ ذرا فرض کریں آپ نے ایک کتاب اجنبی زبان میں پڑھی ہو اور آپ نے اس کا امتحان دینا ہو تو کیا آپ کامیاب ہو جائیں گے۔ ہرگز نہیں !! تو آپ کن خیالوں میں بیٹھے ہیں جو قرآن پڑھنے کے لئے عربی سیکھ نہیں سکتے مگر آخرت کے امتحان میں کامیاب ہونے کی بات کرتے ہیں۔

Zaidaan786
 

اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے
رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا

Zaidaan786
 

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، اِن سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لادے؟ کیا تم سُنتے نہیں ہو؟
(71)(سورة القصص)

Zaidaan786
 

"اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے (کائنات میں) اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں چراغ رکھا ہوا ہو، چراغ ایک فانوس میں ہو، فانوس کا حال یہ ہو کہ جیسے موتی کی طرح چمکتا ہوا تارا، اور وہ چراغ زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہو جو شرقی ہو نہ غربی، جس کا تیل آپ ہی آپ بھڑکا پڑتا ہو چاہے آگ اس کو نہ لگے، (اِس طرح) روشنی پر روشنی (بڑھنے کے تمام اسباب جمع ہو گئے ہوں) اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی فرماتا ہے، وہ لوگوں کو مثالوں سے بات سمجھاتا ہے، وہ ہر چیز سے خوب واقف ہے"
سورۃ نور

Zaidaan786
 

توبہ کا تصّور !!
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو توبہ کا صحیح علم نہیں کہ توبہ کیا ہوتی ہے۔ اس لیے غور سے پڑھیں۔
جب آپ سے ایک دفعہ گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کریں۔ اور توبہ کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اللہ سے اُس گناہ کی معافی مانگیں جو کیا ہے اور آئندہ وہ گناہ کبھی نا کرنے کا عزم کریں اور وہ چیزیں جو اُس گناہ کی طرف لے کر جاتی ہیں جیسے سوشل میڈیا وغیرہ یا اور جو بھی عوامل ہیں انہیں ترک کر دیں۔
یہ دوبارہ کبھی نہ کرنے کا عزم سب سے اہم ہے۔ اگر یہ عزم نہیں کیا تو پھر یہ توبہ نہیں۔
ہاں ، پختہ عزم کرنے کے بعد بھی آپ سے دوبارہ گناہ ہو جاتا ہے توبہ کر لیں پھر ہو جائے تو پھر توبہ کر لیں۔ لیکن ہر دفعہ عزم پختہ ہی ہونا چاہیے۔ اور یہ ہمیں خود پتہ ہوتا ہے کہ ہم کتنا پختہ عزم کرتے ہیں۔

Zaidaan786
 

"اور ہم تمہیں بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کا مزا ضرور چکھائیں گے کہ شاید تم لوٹ آؤ ، اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جسے جب اپنے رب کی آیات سے نصیحت کی جائے پھر وہ اُس سے منہ پھیر لے " ۔
( سورہ السجدہ )
اللہ ہمیں اپنی قوت کا نمونہ ضرور دکھاتا ہے ، کبھی زلزلہ سے ، کبھی سیلاب سے کہ شاید یہ لوٹ آئیں ، سیدھے ہو جائیں ۔ اور ہم بھی سارے گناہوں کا بوجھ پوری قوم پر ڈال کر ذمہ داری سے فارغ ہو جاتے ہیں ۔ بھئی اگر ایسے ہی ہر بندہ کرے تو اصلاح کون کریگا ۔ کم از کم اپنے آپ کو تو سدھاریں ، اپنی تو اصلاح کریں ۔ دوسروں کو ہدایت پر نہیں لا سکتے خود اپنی ہدایت کا سامان تو کر سکتے ہیں نا ۔ خود کی اصلاح کی کوشش کریں ۔ آپ نے سنا ہوگا سورہ ملک سونے سے پہلے پڑھنے سے قبر کے عذاب سے نجات ہوگی ۔ کبھی سورہ ملک کہ ترجمہ پڑھا ہے ۔ آپ پڑھ کے دیکھیں ، آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

Zaidaan786
 

#دعائے_ماثــــــورہ
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ0 رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ0
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...
تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں۔

Zaidaan786
 

اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.

Zaidaan786
 

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.

Zaidaan786
 

تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

Zaidaan786
 

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.
#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ

Zaidaan786
 

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.
#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

Zaidaan786
 

.
#سورۃ_الاخـــــــلاص
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ0 اللَّهُ الصَّمَدُ0 لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ0 وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ0
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے

Zaidaan786
 

تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.آمین

Zaidaan786
 

#سورۃ_الفـــــــاتحہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ0 الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ0 مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ0 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ0اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ0 صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ0 غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ0

Zaidaan786
 

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں
#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔

Zaidaan786
 

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!
#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں

Zaidaan786
 

متفق علیہ
حضرت ابوہریرہ رضي الله عنه سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ایمان کی ستر سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں جن میں سب سے افضل لا الہ الا اللہ (یعنی وحدانیتِ الٰہی) کا اقرار کرنا ہے اور ان میں سب سے نچلا درجہ کسی تکلیف دہ چیز کا راستے سے دور کر دینا ہے، اور حیاء بھی ایمان کی ایک (اہم) شاخ ہے۔

Zaidaan786
 

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآبﷺ نے فرمایا، جس نے سورج کی مغرب سے طلوع ہونےسے پہلے پہلے توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیں گے۔
[ صحیح مسلم، جلد سوم، حدیث:2360 ]