اک انجمن میں تری میرا ذکر ہوا
پھر اس انجمن میں تازہ مرا ہجر ہوا
اس ہجر میں پھر پیدا ترا فکر ہوا
اس فکر میں میں ڈوب چلا
ڈوبتے ڈوبتے تری یادوں سے ملا
پھر تخیلاتی فراق ہوا
فراق کے رنج میں بھی قزاق ہوا
قزاق ہو کر میں نے لوٹے قافلے
ان قافلوں میں پھر ہم تم سے جا ملے
ملن میں پھر جامِ مہ ملے
پھر آخر میں تمہارے لب کھلے
ان لبوں سے مرا نام نکلا
چلو بے شک برسرِ الزم نکلا
مگر اب اس سخن سے بھی امان دل اُٹھ تو چلا
مگر غم نہیں کہ انجمنِ یار میں مرا ذکر تو چلا
(قاسم علی امان)
#Malik 💔
حدیثِ درد کو آخر بیاں تو ہونا تھا
جو کرب دل میں چھپا تھا عیاں تو ہونا تھا
وہ پاس رہتے ہوئے فاصلوں کا قائل تھا
اس اہتمام کو پھر داستاں تو ہونا تھا
زمیں کا تاج تھا وہ شخص اپنی ہستی میں
زمیں سے بڑھ کے اسے آسماں تو ہونا تھا
دکھوں کی دھوپ کے اس دورِ بے مروّت میں
مجھے کسی کے لئے سائباں تو ہونا تھا
تجھے یہ کس نے کہا تھا حساب مانگ اس سے
اب ایسی بات پہ جاں کا زیاں تو ہونا تھا
جہاں سبھی تھے وہاں پر نہیں تھا میں لیکن
جہاں کوئی بھی نہیں تھا وہاں تو ہونا تھا
جو میں نہ ہوتا سرِ دار، دوسرا ہوتا
کسی کو خلقِ خدا کی زباں تو ہونا تھا
وہ خود پسند، جفا کار شخص تھا انورؔ
نتیجتاً اسے بے کارواں تو ہونا تھا
Malik 💔
اِک شخص کے ہاتھ میں ہے سب کچھ،
میرا کِھلنا بھی مُرجھانا بھی ...Malik 💔
کچھ درد بس دل میں ہی رہ جاتے ہیں
دنیا کو کیا علم ہم کیا کیا سہہ جاتے ہیں
Malik 💔
سوچا تھا سارے دکھ اپ کو بتائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😥
لیکن تم نے تو اتنا بھی نہیں پوچھا ٹھیک تو ہو نہ۔۔۔۔.. good night Malik 💔















submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain