" اگر کوئی مُجھ سے پُوچھے کہ دُنیا کا مُشکل ترین کام کون سا ہے!؟ تو میں کہوں گا کہ اپنی آنکھوں میں تیرنے والے آنسوؤں کو پلکوں کی باڑ سے نیچے نہ گِرنے دینا اور اُنہیں واپس پیچھے دھکیل کر ہونٹوں پر نرم سی مُسکراہٹ سجائے کہنا کہ ؛ ہاں میں بلکل ٹھیک ہُوں____🖤
درد" کو الٹا لکھیں یا سیدھا "درد" "درد" ھی رھتا ھے۔ "درد" کا آخری "د" نکال دیں تو "در" بنتا ھے۔ پہلا "د" نکال دیں تو "رد" بنتا ھے۔ اور بس جان لیں کہ کسی کے "در" سے جب انسان "رد" کر دیا جاتا ھے تو "درد" ملتا ھے۔ اور یہی "درد" انسان کو اس "در" سے جوڑ دیتا ھے جہاں سے کوئی بھی "رد" نہیں ھوتا۔.....
مجھے پتا موت کی طلب گناہ ہے لیکن کوئی اللہ پاک کو کہہ دیں میرے لیے میری زندگی کے تیئیس سال کافی ہے مزید کی طلب نہیں مجھے ۔۔۔ میرا سب کچھ ہے رشتے۔ ماں باپ پیسہ ۔۔۔ لیکن یہ سب ہوکر بھی میرے پاس کچھ نہیں ہے اس کا دکھ اپنی جگہ ، اس انسان کی وجہ سے نہیں۔۔ جو ہوا سو ہوا میرا نصیب ۔۔ لیکن مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے سوائے موت کے
"سنو تم اگر جان لو نا کہ میں نے کس کس نماز میں کتنے کتنے آنسووں کےساتھ، تمہارا نام لیکر، تمہارے لئے اللہ سے دعائیں مانگی ہیں، تمہیں مانگے بنا، سمجھ رہے ہو نا؟ اپنی غرض سے دستبردار ہوکر، اپنے خالی ہاتھ رہ جانے کے دکھ کو بھول کر، صرف تمہارے لئے، تمہاری خوشیاں، تمہارا سکون، تمہاری خیر مانگی ہے، سنو تم خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان مان لو، کیونکہ سچی دعائیں ہر کسی کو نہیں ملتی، کچھ لوگ دعاوں کیلئے ترستے رہ جاتے ہیں" سنو! تم کسی کیساتھ برا کرو، بہت برا کرو، بہت زیادہ برا کرو اتنا کہ وہ شخص زندگی سے موت کو ترجیح دینے لگے، اسکے باوجود اپنی سسکتی ہوئی اذیت کے ہر لمحے میں وہ تمہارے لئے خیر مانگے تو بس اتنا سمجھ لینا کہ محبت مر بھی رہی ہو تو کسی کو بددعا نہیں دیتی، سنو نا! ہم جس سے محبت کرتے ہیں اسے دعائیں تو دے سکتے ہیں بددعا نہیں" 🕊️💔
بہت سے دکھ ہماری قسمت میں لکھے ہوتے ہیں😔، وہ ہمیں ملنے ہوتے ہیں بعض سچائیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ چاہے ہمیں جتنی بھی ناگوار لگیں مگر ہمیں انہیں قبول کرنا پڑتا ہے😢۔ انسان ہر وقت خود پر ترس کھاتا رہے، اپنی زندگی میں آنے والے دکھوں کے بارے میں سوچتا رہے تو وہ دکھ اس پر حاوی ہوجاتے ہیں۔ پھر اگر اس کی زندگی میں خوشیاں آتی بھی ہیں تو وہ انہیں دیکھ نہیں پاتا💔
میں نہیں سمجھا سکتا کہ کیسا ہوتا ہے کسی کو آہستہ آہستہ کھو دینے کا احساس۔۔۔💔😔 کسی کے چھوڑ جانے کا اندیشہ جب ڈستا ہے تو اذیت کی کیا انتہا ہوتی ہے۔۔؟ 😔 رخ بدلتی نگاہوں کو جھیلنا کیسا ہوتا ہے۔۔😔 نظر انداز کئے جانے کا کرب کیسا ہوتا ہےبہت کچھ کھو دینے کے بعد خالی ہاتھ رہ جانا کیسا ہوتا ہے۔۔ کیسا ہوتا ہے لمبی مسافتوں کے بعد منزل نہ ملنے کا احساس۔۔۔!! 🥺😔 کیسا ہوتا ہے ہر سوال کے جواب میں ایک تکلیف دہ خاموشی کو سننا۔۔۔۔!! نہیں سمجھا سکتا کہ اذیت اور درد کو پالنا کیسا ہوتا ہے۔۔!!