Damadam.pk
Zakii_khan's posts | Damadam

★ Zakii_khan's posts:

Zakii_khan
 ★ 

بہت کچھ کہناتھا جو کہنا ضروری بھی تھا..... لیکن میں نے خاموش رہنا بہتر سمجھا کیوں کہ مجھے اپنے قیمتی لفظوں کو بےمول نہیں کرنا تھا ایسے انسان کے سامنےجو سمجھ بھی نا سکے اور میری کیفیت پر ہنس دے !!

Zakii_khan
 ★ 

" کوئی محسوس تک نہیں کرتا، بانٹنا کس نے ہے ہمارا دُکھ ۔ "😥😥

Zakii_khan
 ★ 

😊❤️❤️❤️
سنو جاناں----
پیار تو بہت دور کی بات ہے
کوئی میرے جتنا انتظار بھی کر لے تو بتانا🥀🖤

Zakii_khan
 ★ 

انسان کا سب سے بڑا دشمن اسکا دماغ ہے.
پکڑ پکڑ کر لاتا ہے ان لمحوں کو جو اذیت دیتے ہیں.

Zakii_khan
 ★ 

انسان کہتا ہے نا کہ
میں آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا تو اس بات کو معمولی
نا لیا کریں کیوں کے یہ بات سچ ہے کے کوئی بھی کسی کے
بغیر مرتا نہیں ہے، لیکن دوسرا رخ یہ ہے کے ۔۔۔
جینے کے انداز بدل جاتے ہیں زندگی کے طور طریقے بدل
جاتے ہیں ہنسنا بھول جاتے ہیں..
اپنی "میں" کو ختم کر دیتے ہیں اپنا حق مانگنا چھوڑ دیتے
ہیں اپنا خیال نہیں رکھ پاتے
اپنی پسند کی ہر ایک شے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اپنی
پسند کا کھانا، اپنی پسند کے کپڑے، سبھی کچھ سے کچھ
بھی لگاو نہیں رہتا ہر شام اداسی کے ساتھ گزارنا معمول
بن جاتا ہے ۔۔۔
اور تب اگر اس کا احساس ہوتا ہے تو آئینے میں نظر آنے
والے شخص کو باقی کسی کو نہیں💔💔

Zakii_khan
 ★ 

پھر یوں ہوا اک شخص سے محبت ہو گئی مجھ کو🙂
پھر یوں ہوا اسکی عادت سی ہوگئی مجھ کو...🙂💯
پھر یوں ہوا میری باتیں اثر کرنے لگیں اس پر🙂
پھر یوں ہوا اس نے دوست بنا لیا مجھ کو....✅✅
پھر یوں ہوا ہزاروں باتیں ہونے لگیں درمیان ہمارے💯🙂
پھر یوں ہوا رات بھر جاگنا پڑ گیا مجھ کو...😴
پھر یوں ہوا اپنی دنیا سمجھ لیا اس کو میں نے😐
پھر یوں ہوا سب سے منقطع ہونا پڑ گیا مجھ کو....😣
پھر یوں ہوا وہ چھوڑ گیا مجھ کو💔🚶♀️🚶
پھر یوں ہوا اکیلے رہنا پڑگیا مجھ کو....
پھر یوں ہوا زندگی میں طاق راتیں آگئیں🥺
پھر یوں ہوا رب سے مانگنا پڑگیا مجھ کو...
پھر یوں ہوا زندگی موت جیسی لگتی تھی......
پھر یوں ہوا زندہ رہ کے مرناپڑگیا مجھ کو💔

Zakii_khan
 ★ 

ہمیں ہماری اُمیدیں اور محبّتیں کبھی کبھی اتنی تکلیف دیتی ہیں کہ آنکھوں میں آنسو تو نہیں آتے مگر محسوس کچھ یُوں ہوتا ہےکہ اندر ہی اندر کچھ مر گیا ہو جیسےاتنی تکلیف آنسو بہا کر نہیں ہوتی جتنا اُن آنسوؤں کو اپنے اندر ہی دبا کرخاموش ہو جانے سے ہوتی ہے💔😢

Zakii_khan
 ★ 

" کوئی محسوس تک نہیں کرتا، بانٹنا کس نے ہے ہمارا دُکھ ۔ "😥😥

Zakii_khan
 ★ 

"وقت"
کتنا ظالم ہوتا ہےاتنی جلدی بدل جاتا ہےاور بدلتے ہوئے ہزاروں زخم دے جاتا ہے۔۔۔۔ وقت ظالم نہ ہوتا اگر وہ یادوں کو بھی اپنے ساتھ بہا لے جاتا مگر افسوس وقت چلا جاتا ہے اور یادیں چھوڑ جاتا ہے۔۔۔۔ کچھ خوبصورت یادیں اور کچھ تلخ یادیں۔۔۔۔لیکن دونوں کو یاد کرنے سے تکلیف ایک جیسی ہی ہوتی ہے اور آنکھیں دونوں سے ہی نم ہو جاتی ہیں۔ بس فرق یہ ہے کہ خوبصورت یاد خوشی کا آنسو دیتی ہے اور تلخ یاد تلخی کا۔۔۔۔دل میں درد ایک جیسا ہی ہوتا ہے کہ وہ وقت بھی کیا وقت تھا ۔۔۔۔لوگوں کے بدلے ہوئے رویّے،،، رویّوں کے بدلے ہوئے لہجے،،، لہجوں کی تلخیاں!!!پرانی جگہوں کے بدلے ہوئے راستے اور راستوں کی بدلی ہوئی ہر چیز اس بات کا احساس دلا ہی دیتی ہے کہ وقت بدل گیا ہے۔۔۔اب لوگ بھی وہ نہیں اور وقت بھی وہ نہیں۔۔ک

Zakii_khan
 ★ 

جب ہماری موجودگی میں کوئی ہماری قدر نہیں کرتا تو اس سے دور اس آرزو میں چلے جانا کہ اب اسے ہماری قدر ہو جائے، بلکل ایسے ہی ہے جیسے سوکھی لکڑیوں پہ پانی بہا کے آگ جلانے کی کوشش کرتے رہنا، جنہیں احساس نہیں ہوتا انہیں کبھی نہیں ہونا، چاہے آپ سات سمندر پار چلے جائیں یا زمین میں دفن ہو جائیں، ان کے لئے آپ کا وجود ایسے ہی بے معنی ہے جیسے ایک نا بینا کے لئے قوسِ قزح کے رنگ..! _"😢😢💔

Zakii_khan
 ★ 

انسان کوئی کھیلنے کی چیز نہیں نہ اُس کے احساسات و جذبات، اگر آپ کسی کا مذاق بنا بیٹھے ہیں تو یاد رکھیئے دل توڑنے کی نہ معافی ہے نہ قضا ہے، بس اُس شخص کو میسر آجائیں، ورنہ کل کو آپ اُس کی جگہ ہوں گے، مکافاتِ عمل ﷲ کا انصاف پھر ہو کر رہتا ہے، دوسروں کو توڑنے والے کو ﷲ پاک ایسا توڑتا ہے کہ جینا مشکل ہو جاتا ہے🖤

Zakii_khan
 ★ 

یہ کہنا بہت آسان ہے کہ
"جاؤ میں نے آپ کو معاف کیا,خوش رہو!"🙂
لیکن حقیقتاً کسی کی تلخ باتوں کو بھلانا بےحد مشکل کام ہے😔,آپ نہ بھی یاد کرنا چاہیں تب بھی وہ باتیں یاد رہتی ہیں جن میں آپ کی ذات کی تذلیل کی گئی ہو😔😔.
وہ لفظ نہیں بھولتے جنہوں نے آپ کی ذات کو بکھیرا ہو.
وہ لہجے یاد رہتے ہیں جن سے آپ کا سارا کنفیڈینس اور غرور مٹی ہوا ہوتا ہے👈🥺🥺.
کہنے والے کو صرف لمحہ بھر چاہیے ہوتا ہے کسی کو آسمان سے زمین پر پٹخنے کے لئے,لیکن سہنے والے کو صدیاں لگ جاتی ہیں خود کو جوڑ جوڑ کر دوبارہ اسی مقام پر لانے کے لئے جہاں وہ پہلے تھا

Zakii_khan
 ★ 

نہ جانے کیوں ایسا ہوتا ہے کہ لوگ بغیر اجازت ہماری زندگیوں میں آتے ہیں ہمارے دل کو اپنے بس میں لے کر ہماری دھڑکنوں کو اپنی آہٹوں پر دھڑکنا سکھاتے ہیں اور پھر جب ہم اُن کے ساتھ کے عادی ہو جاتے ہیں تو وہ ہمارے دل کا سارا نظام اُلٹ پلٹ کر کے روح میں طوفان اُٹھا کر یہ سوچے بغیر ہماری زندگی سے دور چلے جاتے ہیں کہ ہم اُن کے بغیر جئیں گے کیسے؟؟ جی بھی پائیں گے یا نہیں؟؟ آنکھوں کو آنسو بہانے سے باز کیسے رکھ سکیں گے؟؟ کیسے سمجھائیں گے دل کو کہ وہ زخمی ہونا چھوڑ دے، بیتے لمحوں کی رفاقتوں کو کیسے بھلا دے💔

Zakii_khan
 ★ 

کبھی کبھی کچھ بھی نہیں بچتا ہمارے پاس سوائے خالی ہتھیلیوں کے جن پے چہرہ رکھے آپ پھوٹ پھوٹ کر رو دیتے ہیں شائد یہ بےبسی کی آخری حد ہوتی ہے ___💔

Zakii_khan
 ★ 

آنکھوں کے نیچے سیاہ نشان صرف نیند نہ آنے کی نشانی نہیں ہوتے، کچھ لوگوں کو روئیے بھی ڈس لیتے ہیں، اور آپکی حیات برباد کرنے میں کوئی گنجائش نہیں چھوڑتے🤐💔

Zakii_khan
 ★ 

کچھ لوگ ہمیں اتنی شِدّت سے اپنی چاہت کا احساس دلاتے ہیں کہ ہم دنیا کی تمام چاہتوں سے کِنارہ کش ہوکر ایک بےاِنتہا چاہت کے احساس میں جینے لگتے ہیں
لیکن دراصل وہ لوگ اپنی تَنہائی اور ضرورتوں کی تَسکین کے لئے انتہائی توّجہ کے مَتلاشی ہوتے ہیں
جب وہ سنبھل جاتے ہیں تواُسی شِدّت سےہم سے بے پرواہ اور بیزار ہو جاتے ہیں اور ہم اکیلے اور لاچار ہو جاتے ہیں،
کیونکہ اُنکی چاہت کے سَراب میں ہم سب چاہتیں گَنوا چُکے ہوتے ہیں...!!!💔

Zakii_khan
 ★ 

میں نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا تھا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن میں یقین نہیں کرتا تھا میں کہتا تھا کہ کیسے لوگ اک دم سے بدل جاتے ہیں؟ یہ جو ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ہماری زندگی میں شامل ہوتے ہیں کیسے بدل جاتے ہیں؟ میں سمجھتا تھا کہ جب تک آپ کسی کے ساتھ مخلص رہو دوسروں سے سچے دل سے محبت، قدر اور انکی عزت کرو تو کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا کوئی ایسے ہی تھوڑی ہماری محبت ٹھکرا دیتا، لیکن میں آج زندگی کے اس مقام پر ہوں جہاں مجھے وہ شخص چھوڑ گیا جس سے میں نے محبت کی، میری مخلصی میری ایمانداری میری محبت کسی کام نہ آئی 💔😢😢😢

Zakii_khan
 ★ 

آپکی یاد کی بارش جب بھی برستی ہے مجھ پر😐
میں ٹوٹ سا جاتا ہوں کسی کچے مکان کی طرح.💔
𝓖. 𝓦

Zakii_khan
 ★ 

آج کی رات شبِ معراج کی رات ہے!!!
کہاں لے جاؤں تجھے اس رات کے اندھیرے میں!!!..
اے دل ♥
میں بے بس ہوں میرے پاس ہی سوجا...!!
آج کی مبارک رات میں دعا کے لیے ہاتھ اٹھا کر خدا سے کیا مانگو دماغ ہر سوچ سوچ کے سن ہو گیا ہے

Zakii_khan
 ★ 

تم کبھی بھی تنہا خوش رہنے والے شخص کی نفسیات کو نہیں سمجھ سکتے اُس کی دنیا کُچھ لوگ ہوتے ہیں ایسے لوگ جو اُس کے پاس نہیں ہوتے بلکہ کِسی اور کی دسترس میں ہوتے ہیں مگر اُن لوگوں کے ساتھ وہ ایک خیالی دنیا بنا کہ خُود کو اُن خیالات میں مُسکراتا دیکھتا ہے وہ چیزوں کو کمرے میں بہت سلیقے سے رکھتا ہے جیسے اُس نے اُن لوگوں کو جِنہیں وہ پاس رکھنا چاہتا ہے اپنی خیالی دنیا میں پاس رکھ لیا ہے کبھی کبھی لگتا ہے کہ شاید تنہائی پسند شخص کی گھڑی کی سوئیاں بہت مدھم رفتار میں چلتی ہیں مگر اُن کے مُتبادل اُس شخص کے خدوخال اُسے جلدی بوڑھا دِکھانے لگ جاتے ہیں.