میں نے پوچھا،
اعظم چاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہونگے، مجھے پکوڑے چاہئیں، آپ کو اڈوانس کتنے پیسے دے جاوں؟
چاچا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔
مجھے ایسے لگا، جیسے چاچا جی نے میری توہین کی ہے،
مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،
میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور چاچا جی کے سامنے رکھ دئیے،
چاچا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،
وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو،
کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا،
میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے کہ اسے دے سکتا ، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔
میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔
وہ کون ہے آپکی ؟؟
القرآن
وَّکُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلاَ تُسْرِفُوْا اِنَّہ لاَ یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ(الاعراف)
روزہ دار جب اپنی خوراک میں اعتدال برتتا ہے تو اس کی صحت پر دیر پا اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں
نیکی کا کام کرتے رہنا چاہئے۔ خوف صرف اللہ پاک کی ذات سے۔مشکلیں اور کٹھن حالات زندگی کا حصہ ہوتے ہیں یہی توانسان کو جینے کا ہنر سکھاتے ہیں۔اللہ رب العزت نے مجھے بے انتہاحوصلے سے نوازاہے۔ یاد رکھیے!حالات کبھی ایک سے نہیں رہتے بس آپ نے ثابت قدم رہنا ہے اور نیک نیت۔
.
میں صابروں کے قبیلے سے ہوں مگر میرا رب...
وہ محتسب ہے کہ سارے حساب رکھتا ہے...
کہانی تم بھی لکھتے ہو
کہانی میں بھی لکھتی ہوں
مگر دونوں ہی قصوں میں
فرق بس صاف اٍتنا ہے
تیرا قصہ سہانا ہے
بہت ہی دلربا سا ہے
جو سنتا جھومتا جائے
محبت کے اٌن لمحوں کو
خیالوں ہی خیالوں میں
بے پرواہ چومتا جائے
اور میرا قصہ ؛؛؛؛
ہائے ؛
نہ پٌوچھ ......
میرا قصہ پرانا ہے
بہت ہی دلگرفتہ ہے
جو سنتا ڈوبتا جائے
بوسیدہ داستانوں کو
کچھ کھنڈر سے زمانوں کو
اپنے من کے اندر ہی
پریشاں ڈھونڈتا جائے
قلب تو اک زیاں کا سودا ہے
جو کوئ ہارا تو مفت میں ہارا
کوئ حربہ بھی کارگر نہ ہوا
نہ تعویذ نہ ہی منتر
نہ تو جادو نہ ہی ٹونا ؛
یہ بھی اندازِ گفتگو ہے کوںٔی؟
جب کرو دل دُکھا کے بات کرو
جس کی جیسی نیت وہ ویسی کہانی رکھتا ہے
کوئی پرندوں کے لیے بندوق، تو کوئی پانی رکھتا ہے
_ " دعا کی قبولیت آپ کے اندر ہوتی ہے, جب آپ کا اخلاص ، آپ کی نیت,، آپ کی کارگردگی اور اضطراب ایک فریکوینسی پر جمع ہو جائیں تو دعا کی قبولیت یقینی ہے 💯 🌸
زندگی کی تمام تر راہیں رب سے منسلک ہیں، تم کسی راستے بھی جاؤ، شروعات بھی رب سے ہوگی اور اختتام بھی، کبھی یہ راستہ خوشیوکی طرف جاتا ہے تو کبھی غموں کی طرف، ایسی منزل جو اللّٰہ سے ملاتی ہو، اُسکا راہی بننے سے زیادہ افضل کیا اور کچھ ہوسکتا ہے؟ نہیں، بالکل نہیں، جب اللّٰہ نے خود فرما دیا کہ "میں نے انسانوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے" تو راستے اللّٰہ کے سوا کسی اور سے منسلک ہوں بھی تو کیوں، اپنے دل کو اللّٰہ سے جوڑ لو، لوگوں سے گہری امیدیں لگانے کی بجائے رب سے دل لگی کرلو، وہ تمہیں چھاؤں میں چھپا لے گا اور آنچ بھی نہیں آنے دے گا، وہ تم کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے گا، وہ تمہیں پاک کردے گا ہر اس گناہ سے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ تمہیں کسی اور منزل کا راہی بناتی ہے-🌻❤️
Be a good person,
but don’t waste your time trying to prove it.
ہم۔۔!!
اچھی بھلی گاڑی خریدیں
تو بھی
بلا ضرورت
اسمیں تبدیلیاں کرنے لگ جاتے ہیں۔
اور
دو مہینے بعد
ہمیں اسکو دھونے کی فرصت بھی نہیں ہوتی۔
اسی طرح
ہم
اپنی زندگی میں مگن انسان سے
تعلق جوڑتے ہی
اسے
تبدیل کرتے ہیں
سنوارتے ہیں
اور
اسکو رستے میں چھوڑ دیتے ہیں
اپنی توجہ کا عادی بنا کر۔
.
وہ سجدہ ، روحِ زميں جس سے کانپ جاتی تھی...
اُسی کو آج ترستے ہيں منبر و محراب...
It does not matter how long you are spending on the earth, how much money you have gathered or how much attention you have received. It is the amount of positive vibration you have radiated in life that matters,
عُمر رائیگاں کر دی تب یہ بات مانی ہے...
موت اور محّبت کی ایک ہی کہانی ہے
―
ﺑﮩﺖ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ هنسا ﻣﯿﮟ
ﺑﮍﯼ ﻣﺪﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ
ﺁﺝ ﭘﮭﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ......
ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﮐﯿﺠﯿﮯ .!!!
ہم میں سے۔۔!!
ہر ایک کی
کبھی بھی
کوئی بھی کیفیت
مستقل نہیں رہتی۔
وقت کے ساتھ
ہم میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں
اور
بدلتے رہتے ہیں
ہمارے خیالات
احساسات
خدوخال
اور
جذبات۔
اور
یہ ضرورت بھی ہے وقت کی۔
کیونکہ
جب تک پانی بہاؤ میں رہتا ہے
شفاف رہتا ہے۔
ایک جگہ کھڑا پانی تو جوہڑ بن جاتا ہے۔
اگر الله تعالیٰ رحمت کے جوش میں مخلوق کو معاف فرما دے، تو کیا ہوگا؟ موت کا منظر مرنے کے بعد؟ کیا الله معاف کرنے پر قادر نہیں؟
― واصف علی واصف
-" اندر سے ٹوٹا ہوا شخص کبھی نارمل نظر نہیں آئےگا
مطلب کہ اُس کے ہر Emotion میں شدت پائی جائےگی وہ ہنسنے لگے گا تو بُہت زیادہ ہنسے گا
چُپ رہے گا تو گِہری خاموشی اِختیار کرلے گا
خُود کو لوگوں سے اِنگیج کرے گا تو بُہت زیادہ اِنگیج کر لے گا
اور تنہا رہے گا تو سائے کو بھی ساتھ برداشت نہیں کرے گا کوئی ایسا ٹوٹا ہوا انسان ملے تو نصیحت نہیں کرتے بس خاموشی سے اُس کو سن لیتے ہیں تاکہ اُس کا دل ہلکا ہوجاۓ
اگر ایسے شخص کی تُمہیں مُحّبت ملے تو شاید تُم دنیا کے سب سے زیادہ خُوش قسمت انسان ہوگے_! 😊💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain