The life spent in pleasing Allah is the only life that is precious.
کوئی بھی انسان۔۔!!
خواہ وہ
بالغ ہو یا نابالغ
مرد ہو یا عورت
جوان ہو یا بوڑھا
محبت کے تجربے سے گزرنے کے بعد
پہلے جیسا نہیں رہتا۔
وہ محبت کی گلی میں
جس راستے سے جاتا ہے
اسی راستے سے
اس کی واپسی تو ممکن ہے
لیکن
جو دل لے کر جاتا ہے
اس دل میں
واپسی پر ویسی ہی زندگی بھی ہو
ناممکن ہے۔
یقین کی طاقت ، پتھروں سے نہر نکالتی ہے ۔ موت سے زندگی نکالتی ہے ۔ یقین کچے گھڑے کو ، پکا رنگ دیتا ہے اور گمان محلات میں رہ کر لرزتا ہے ۔ خوفزدہ ہوتا ہے ، سراسیمہ رہتا ہے ۔
یقین کے ساتھ ، اللّہ ہے اور گمان کے ہمراہ شیطان ۔
آج کی دنیا میں ، صاحبِ کرامت ہے وہ انسان ، جو صاحبِ یقین ہو ۔
آج کے دور کی آگ ، سرمایہ پرستی کی آگ ہے ، ہوس پرستی کی آگ ہے ۔
آج کا ابراہیم وہ انسان ہے ، جو اس آگ میں گلزار پیدا کرتا ہے ۔ جس کی نگاہ خیرہ نہیں ہوتی ۔۔
جس کی آنکھ میں ، یقین کے جلوے ہیں ، جس کے دل میں اعتماد ہے اُس ذات پر ، جو اس کی مسجُود ہے ،۔۔۔۔ اس کی محبوب ہے ۔۔۔ جو ہمہ حال موجود ہے ۔
حضرت واصف علی واصف رح
( قطرہ قطرہ قلزم )
میں نے جس بات پہ توڑا تھا تعلق اس سے...
کیا تماشا ہے کہ وہ بات اسے یاد نہیں
―
کبھی دیکھا ھے تُو نے عشق میں وجدان کا عالم ؟
تُو ھی تُو ، بس تُو ھی تُو اور تُو ھی تُو کا عالم
میں تیرے قُرب سے صرف اِس لیے گُریزاں ہُوں
کہ تُجـھ کو یاد رہُوں حرفِ داستاں بَن کر
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
ہم سفر چاہیے__کوئی ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے🥀❣️
ایک بہترین تعلق۔۔!!
اورمحفوظ رشتہ
کسطرح کا ہوتا ہے؟جس میں
آپکو یہ اعتماد حاصل ہوکہ
اسکے سامنےجو کچھ بھی آپ نے قبول کیا ہےیا
اسکو بتایا ہوا ہےاپنا ماضی غلطیاں
گناہ رازیادل کے احساسات۔ان سب کو
وہ شخص کبھی بھی استعمال نہیں کرے گاآپکے خلاف طعنہ زنی
یاشرمندہ کرنے کی خاطر۔
3 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر کمینٹ میں اللہ لکھ دیں
قل ھو اللہ احد. اللہ الصمد. لم یلد و لم یولد. و لم یکن لہ کفوا احد
وقتٍ رخصت وہ الزامٍ جفا دے کے گیا
میں اُسکی باتوں پہ حیراں بھی بہت تھی جاناں
پھر میرا ڈوبنا بنتا تھا سو میں ڈوب گٸی
میں کہ لہروں کے درمیاں بھی بہت تھی جاناں
ہم مانتے ہیں شہر میں رات بھی دن لگتی ہے...
پر کبھی تو میرے گاؤں کی ڈھلتی شام بھی دیکھ...
کہاں ٹوٹی ہیں زنجیریں ہماری
کہاں بدلی ہیں تقریریں ہماری
وطن تھا ذہن میں زنداں نہیں تھا
چمن خوابوں کا یوں ویراں نہیں تھا
بہاروں نے دئے وہ داغ ہم کو
نظر آتا ہے مقتل باغ ہم کو
گھروں کو چھوڑ کر جب ہم چلے تھے
ہمارے دل میں کیا کیا ولولے تھے
یاد رکھو۔۔!!
آپکو پورا حق ہے۔
وہ سب کرنے کا
جس سے آپکو سکون ملے۔
آپ بلاجھجک
وہاں سے اٹھ کر جا سکتے ہو
جو جگہ آپکو پسند نہیں۔
کوئی بھی وقت ہو
بنا پراوہ کیے
آپ
سو سکتے ہو
اپنا فون سائیلنٹ کر سکتے ہو
اور
کال کاٹ سکتے ہو۔
جب آپکو
کہیں سے
بے سکونی ملنے لگے
وہاں سے دور ہو جائو
فوراً۔
لوگو میرے افکار پہ پہرے نہ بٹھاؤ
جذبے کبھی پابند سلاسل نہیں ہوتے مجھے ان سے عقیدت ہے وگرنہ
پتھر کے صنم پیار کے قابل نہیں ہوتے
🖤🖤🍂
وہ آرام سے ہیں جو پتھر کے ہیں
مصیبت تو احساس والوں کی ہے
🌸❤✨جب اپنا غم کسی سے بیان نہ کر سکو.. جب اپنی کیفیت کو خود ہی نہ سمجھ سکو.. جب کوشش کر کر کے تھک جاؤ.. ذہن کام کرنا چھوڑ دے.. آنسوؤں میں کمی نہ آئے.. تمام دن ایک سے گزرنے لگیں.. تو خود کو تھکانا چھوڑ دو.. سوچوں کے گرداب کو جھٹک دو.. اپنا آپ حالات کے حوالے کردو اُس ایک ذات کے بھروسے.. وہ اتنا رحیم ہے کہ اُس پہ بھروسہ کرنے والے کو تنہا نہیں چھوڑتا.. اسے امید دیتا ہے, دلاسے دیتا ہے, اپنے ہونے کا یقین دلاتا ہے.. مشکل میں ڈالتا ہے تو خود ہی اس مشکل سے نکلنے کا وسیلہ بھی بن جاتا ہے.. امتحان لیتا ہے تاکہ صابر بنو.. آزمائش میں ڈالتا ہے تاکہ شاکر رہو.. رُلاتا ہے تاکہ صاف دل رہو.. چپ بھی کرواتا ہے تاکہ یقین رکھو.. جگہ جگہ اپنے ہونے کی اپنے ساتھ کی یقین دہانی کراتا ہے...
"نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وہ تجھ سے بیزار ہو گیا ہے"
سکون ملتا ہے
جرمنی کا ایک غریب اور فاقہ کش مفکر کارل مارکس جو اپنے مرتے ہوئے بچے کا علاج تک نہ کرا سکا، جو اس کے مرنے پر کفن خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتا تھا۔ اس نے جب انسانوں کے بنیادی مسلے کی سائنسی نشاندہی کی تو وہ سرمایہ داروں کی تمام اقلیموں میں مذہب،روحانیت اور اخلاق کا باغی اور غدار ٹھہرا۔ یہ وہ شخص تھا جو نیم فاقہ کشی کی حالت میں ساری دنیا کے انسانوں کے دکھ کا مداوا سوچا کرتا تھا اور ایک دن اپنے عظیم اور قابل تمجید استغراق کی حالت میں بیٹھے بیٹھے مر گیا۔
ہم جب تاریخ فکر کے اس محبوب اور برگزیدہ بوڑھے اور اس کے زندگی پرور حکیمانہ نظرئے کمیونزم کا ذکر کرتے ہیں تو اس کے ذریعے اپنے عوام کی نیم جاں زندگی کا مداوا چاہتے ہیں تو ہم نئے مغربی سامراج اور اس کے مقامی دلالوں کے نزدیک اپنے ملکوں کے باغی اور غدار ٹھہرتے ہیں۔"
.
تھوڑی دیر کے لیے قبرستان جا اور خاموشی سے بیٹھ اور ان بولنے والوں ۔۔۔۔کی خاموشی کو دیکھ۔۔
.
زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوں
لیکن آپ جانتے ہیں زندگی کب بہترین ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہو۔۔
تھک کر یونہی پل بھر کے لیے آنکھ لگی تھی
سو کر ہی نہ اُٹھیں یہ اِرادہ تو نہیں تھا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain