Damadam.pk
Zariankhan's posts | Damadam

Zariankhan's posts:

Zariankhan
 

#HappyNewYear2021 to everyone and #Welcome2021.
Stay safe & blessed.

Zariankhan
 

اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خَلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے
روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی
آج ہم کو نظر آتي ہے ہر ايک بات وہی
آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں
ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں
اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرينے تيرے
کسے معلوم نہيں بارہ مہينے تيرے
جنوري، فروري اور مارچ ميں پڑے گي سردي
اور اپريل، مئي اور جون ميں ہو گي گرمي
تيرا مَن دہر ميں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا
اپنی ميعاد بَسر کر کے چلا جائے گا
تو نيا ہے تو دکھا صبح نئي، شام نئی
ورنہ اِن آنکھوں نے ديکھے ہيں نئے سال کئی
بے سبب لوگ ديتے ہيں کيوں مبارک باديں
غالبا بھول گئے وقت کی کڑوي ياديں
تيری آمد سے گھٹی عمر جہاں سے سب کی
فيض نے لکھی ہے يہ نظم نرالے ڈھب کی

Zariankhan
 

تہجـد کی نماز تک پہنچ جاؤ - تو سمجھـ لینا، کہ اللہ' نـے اپنے قـریب کـر لیا ہے۔

Zariankhan
 

بعد از خداﷻ بزرگ توئیﷺ قصہ مختصر۔
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم۔

Zariankhan
 

تنہائی ہمارے ارد گرد لوگوں کی
غیر موجودگی کا نام نہیں
بلکہ
ہمارے آس پاس لوگوں میں
ہماری غیر دلچسپی کا نام ہے۔

Social media post
Z  : "No matter how hard you try, The Hope and smile will never fade away" 💙 - 
Zariankhan
 

اگر آپ پانی پر بھی چل رہے ہوں۔۔!!
تو
لوگ کہیں گے
کہ
یہ پانی پر اس لئیے چل رہا ہے
کیونکہ
اسے تیرنا نہیں آتا۔
لوگوں کی پرواہ مت کریں۔
آپکو بہتر پتہ ہے
کہ اپنی زندگی کو کیسے جِینا ہے۔

Zariankhan
 

ہم۔۔!!
شروع میں اس خوش فہمی کا شکار رہتے ہیں
کہ
ہم جیسا اور کوئی نہیں
اور
صرف ہم ہی سب سے زیادہ
محبت
اور
اہمیت
کے قابل ہیں۔
جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے۔
ہم اس غلط فہمی کا شکار ہوتے جاتے ہیں
کہ
شاید ہم عام لوگوں کی نسبت کم شکل کم عقل
کم اخلاق کم محبت
اور
اہمیت کے حامل ہیں۔

Zariankhan
 

کشش ثقل۔۔!!
بلندی پر موجود ہر چیز کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔
ایک اور کشش بھی ہے
ایک انسان کی دوسرے انسان کے لئیے کشش۔
جو اچھے خاصے
اونچائی پر بیٹھے انسان کو
پوری شدت سے
اپنی طرف
متوجہ کرتی ہے
پھر
اپنی طرف کھینچتی ہے
پھر
اسکو بلندی سے اتارتی ہے
اور
خاک میں ملا دیتی ہے۔

Zariankhan
 

🌸❤✨بعض دفعہ ایسا بھی ہو جاتا ہے۔ انسان کسی چیز کی شدید خواہش رکھے ہوتا ہے۔ سالوں سے اسے مانگ رہا ہوتا ہے۔سجدوں میں،قبولیت کے اوقات میں، تہجدوں میں، آنسوں میں، غرض ہر موقع پر وہ اپنے رب سے مانگتا ہے۔ شاید وہ رب سے جڑتا ہی اسی "خواہش" کی تکمیل کی خاطر ہے۔ مگر پھر ایسا ہوتا ہے اللہ اسکی آنکھوں کے سامنے اسکی اس خواہش کو کسی اور کے حق میں پورا کردیتے۔ تب یہ انسان ٹوٹ کر گرتا ہے۔ اس رب کے آگے کرچی کرچی وجود لیے شکوے کرتا ہے۔ کہ کیوں کیا تو نے ایسا، ناراض ہوتا ہے اپنے خالق سے کہ میں نے تو اتنا مانگا تھا تجھ سے، تو نے کسی اور کو دے دیا۔ مگر پھر کہیں اندر سے بہت اندر سے اسکی سسکتی روح سے اسے آواز آتی ہے۔ جسکے پیچھے تو بھاگ رہا تھا وہ تو تھا ہی نہیں تیرا۔ کیا تو اتنا خودغرض تھا کہ اپنے پیدا کرنے والے کے پاس صرف اسی خواہش کی تکمیل کی تمنا لیے جاتا تھ

Zariankhan
 

لوگ کیا، کیوں،اور کیسے کہتے ہیں؟
اس سے آپ کو سروکار نہیں ہونا چاہئے
آپ خوبصورت ہیں آپ خوبصورت تھے آپ خوبصورت رہیں گے
اپنے آپ کو اپنی خوبیوں، خامیوں سمیت Accept کریں، ان کے ساتھ جینا سیکھیں اگر آپ ہی خود کو اپنا نہیں مانیں گے تو لوگ تو پھر لوگ ہیں انگلیاں تو اٹھائیں گے

Zariankhan
 

ہم ایک شہر میں جب سانس لے رہے ہوں گے
ہمارے بیچ زمانوں کے فاصلے ہوں گے
وہ چاہتا تو یہ حالات ٹھیک ہو جاتے
بچھڑنے والے سبھی ایسا سوچتے ہوں گے
یہ بے بسی سے تری راہ دیکھنے والے
گئے دنوں میں ترے خواب دیکھتے ہوں گے
کہا بھی تھا کہ زیادہ قریب مت آؤ
بتایا تھا کہ تمہیں مجھ سے مسئلے ہوں گے
وہی صفات و خصائل ہیں اور وہی لہجے
یہ لوگ پہلے کبھی بھیڑیے رہے ہوں گے

Zariankhan
 

کشش ثقل۔۔!!
بلندی پر موجود ہر چیز کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔
ایک اور کشش بھی ہے
ایک انسان کی دوسرے انسان کے لئیے کشش۔
جو اچھے خاصے
اونچائی پر بیٹھے انسان کو
پوری شدت سے
اپنی طرف
متوجہ کرتی ہے
پھر
اپنی طرف کھینچتی ہے
پھر
اسکو بلندی سے اتارتی ہے
اور
خاک میں ملا دیتی ہے۔

Zariankhan
 

.
ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہ...
میں ابھی آیا ہوں، تصویریں پرانی دیکھ کر...

Zariankhan
 

A healthy list:
1 Get more sleep
2 Find time to exercise
3 Drink more water
4 Eat less sugar
5 Be humble
6 Read and write more
7 Remove clutter
8 Do more random acts of kindness
9 Don’t respond to negativity
10 Spend quality time with family
11 Show gratitude
12 Forgive first

Zariankhan
 

زمانے والوں سے چُھپ کے رونے کے دِن نہیں ہیں
اسے یہ کہنا اداس ہونے کے دِن نہیں ہیں
مَیں جان سکتی ہوں وصل میں اصل بھید کیا ہے
مگر حقیقت شناس ہونے کے دِن نہیں ہیں

Zariankhan
 

سورہ الضحیٰ میں اللہ پاک فرماتا ہے نہ تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہواہے تم کتنے ہی گنہگار کیوں نہ ہو تم کتنے نافرمان کیوں نہ ہو جب جب تم اسے پکارو گے تب تب وہ تمہاری پکار کا جواب دے گا اُسی پر یقین رکھو وہ وقت دور نہیں جب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤگے۔💐

Zariankhan
 

ہمیشہ مثبت رہیں۔۔!!
جو ہم رہ نہیں سکتے۔
کوئی انسان برا نہیں ہوتا۔
اگر
شخصیت اچھی ہو۔
الفاظ برے نہیں ہوتے۔
اگر
لہجہ اچھا ہو۔
میل جول برا نہیں ہوتا۔
اگر
انداز اچھا ہو۔
نقص چیز میں نہیں
دیکھنے والی نظر میں ہوتا ہے۔
درحقیقت
جیسی ہماری سوچ ہو گی
اگلا بندہ ہمیں ویسا ہی نظر آئے گا۔

Zariankhan
 

اگر تمہیں کسی سے محبت ہو گئی ہے۔۔!!
تو
ٹھیک ہے۔
اسکے کہنے پر خود کو بہتر ضرور کرو۔
لیکن
نہ خود تبدیل کرو۔
اور
نہ اپنے نیند کے وقت کو۔
اپنے دوستوں کو
اور
اپنے کام کو
پہلے کی طرح ہی پورا وقت دو۔
اسکی وجہ سے اپنے جذبات کے علاوہ کچھ بھی تبدیل مت کرو۔
کل کو پچھتاوہ نہیں ہو گا۔۔!!

Zariankhan
 

کوئی بھی انسان اچھا یا برا نہیں ہوتا۔۔!!
اسے اچھا یا برا بناتی ہے
ہماری غرض
ضرورت
اور
اس انسان کی ہمارے اندر دلچسپی۔
سب کے لئیے برا انسان بھی ہمارے لئیے اچھا ہے
اگر اسکا رویہ ہمارے ساتھ اچھا ہے۔
اور
سب سے اچھا انسان بھی ہمارے لئیے برا ہے
اگر اسکا تعاون ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہے۔