Damadam.pk
Zariankhan's posts | Damadam

Zariankhan's posts:

Zariankhan
 

سب سے بہتر سبق وہ ہوتا ہے
جو ہم خود چوٹ کھا کر حاصل کرتے ہیں.
کتابوں اور مشاہدوں سے انسان سیکھتا ضرور ہے
مگر جو بات خود تکلیف سہہ کر سمجھ میں آتی ہے
وہ کوئی دوسرا نہیں سمجھا سکتا🎇

Zariankhan
 

اس سفر مختصر میں یہ میں نے دیکھ لیا ہے۔
ہر شخص جی رہا ہےایک داستان کے ساتھ۔

Zariankhan
 

تو اصل مسئلہ ہے کیا۔۔؟؟
مسئلہ یہ ہے
کہ
ہم زیادہ تر اپنی ساری زندگی
ایک ایسے شخص سے
رشتہ نبھانے میں
اور
اس رشتے کو
زبردستی برقرار رکھنے کی کوشش میں
گزار دیتے ہیں۔
جو نا تو ہمارے لئیے بہتر ہوتا ہے
اور
نا ہی اس قابل ہوتا ہے۔

Zariankhan
 

ہماری زندگیوں میں۔۔!!
امید۔۔!!
ایسے ہی ہے
جیسے
ایک چھوٹی سی مچھلی
بڑے سے گہرے اندھیرے سمندر میں
بڑی بڑی شارکوں کے درمیان
تنہا بھٹک رہی ہو۔
محبت۔۔!!
ایک ایسا سچا جھوٹ ہے
جو وقت کے ساتھ ظاہر ہو جاتا ہے۔
دوستی۔۔!!
ایک ایسا عارضی رشتہ ہے
جو وہاں تک چلتا ہے
جہاں تک مطلب رہتا ہے۔

Zariankhan
 

تم نے دیکھے ہیں کبھی درد کو سہتے ہوۓ__ لوگ
بھیگی آنکھوں سے "سب اچھا ہے" کہتے ہوۓ لوگ
کوئی منزل ہے__ نہ رستہ ہے__نہ امید____نہ آس
وقت کے دھارے میں بےطرح سے بہتے ہوۓ__لوگ
بجھتی آنکھوں کے دریچوں میں جلتے ہوۓ دکھ
کسی باندی کی طرح محل میں رہتے ہوۓ__ لوگ

Zariankhan
 

صرف ہاتھ ہی نہیں
الفاظ بھی سہارا بنتے ہیں
جہاں ہاتھ نہ پکڑ سکیں
وہاں لفظوں سے تهام لیا کریں !

Zariankhan
 

جب تک آپ اپنی عزت خود نہیں کرو گے کوئی دوسرا بھی تمہاری عزت نہیں کرے گا۔
اگر تم کسی اور کی خاطر اپنی عزت نفس کا سودا کرو گے و تمہاری عزت کوڑیوں کے دام رہ جائے گی بلکہ تمہاری عزت غلام بن کر رہ جائے گی۔
اپنی عزت اپنے دوپٹے اور اپنی پگڑی کی طرح سنبھال کر رکھیں اگر پاؤں میں رکھو گے تو خاک میں مل جائے گی اور ہر کوئی روند کر چلتا بنے گا۔
عزت سب سے قیمتی چیز ہے اور سوچ کی عکاسی بھی کرتی ہے کیونکہ جسے عزت کی پرواہ نہیں وہ لالچی اور گھٹیا انسان ہوتا ہے ۔
کبھی بھی کسی کی عزت روند کر خود کو عزت دار مت سمجھو کیونکہ درحقیقت وہ آپ کی اپنی عزت کی کمی ہوتی ہے۔
Remember:
Respect is your earn not on demand

Zariankhan
 

ضمیر سڑک پر لگے اُس سائن بورڈ کی طرح ہے جو راستہ اور صحیح سمت تو بتاتا ہے مگر اُس پر چلنے کے لیے مجبور نہیں کرسکتا___
❣️ مجھے جب بھی خُدّا کی ضرورت پڑی اُس نے انسان کا روپ دھار لیا۔۔۔
اور جب جب مجھے انسان سے کام پڑا وہ خُدا بن بیٹھا___
❣️زمانے سے شکوہ کرنے کی بجائی اپنے آپ کو بدلو
کیونکہ پاؤں کو گندگی سے بچانا چاہتے ہو تو خود جوتا پہنو
ناکہ سارے شہر میں قالین بچھاتے پھرو___
❣️امیروں کی محفل میں بیٹھنے سے دولت نہیں ملتی
مگر کسی غریب شخص کے پاس بیٹھنے سے دُعائیں ضرور ملتی ہیں___
❣️اُمیدوں کے آگے ٹُوٹ جانا اچھا نہیں لگتا کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اچھا نہیں لگتا مجھے دینے والوں کی قطار میں رکھنا میرے مالک تیرے دَر کے سَوا کہیں اور سر جھکانا اچھا نہیں لگتا___

Zariankhan
 

میں نے ایک بات نوٹس کی ہے
جب آپ نئے نئے کسی سے جڑتے ہیں تو آپکو اپنا مکمل انٹرویو دینا پڑتا ہے
یعنی کیا کرتے ہو ؟کہاں سے ہو ؟ایجوکیشن کیا ہے ؟وغیرہ وغیرہ
جاننے والا جب سب جاننے کے بعد ڈیسائیڈ کرتا ہے کہ آپ اسکے قابل ہو یا نہیں
اگر معیار پے پورے اترے تو ڈن ادروائز جان چھڑانے کے سو بہانے
ہم تمہاری طرح ویلے نہیں ۔۔۔ کیا مسلہ ہے کیوں میسج پے میسج کررہے ہو ۔۔۔ تمہیں تو اور کوئی کام ہے ہی نہیں ۔۔۔ ٹھیک ہے ٹھیک ہے جو سمجھنا ہے سمجھ لو ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
تو مقصد اور سوال میرا یہ ہے کہ
کیا انسانیت معیار سے جانی جاتی ہے ؟؟ یا سامنے والا اگر دل سے مخلص ہے تو کیا اس کو فالتو سمجھ لینا ٹھیک ہے ؟
جواب ضرور دیں کیونکہ میرے خیال میں سب کیساتھ ایسا ہوتا ہوگا ۔

Zariankhan
 

ایک لمحہ
صرف ایک لمحہ۔۔!!
ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ آتا ہے۔
جس کے بعد
اس کی زندگی ویسی نہیں رہتی۔
جیسی پہلے ہوا کرتی تھی۔
نہ ہی اس کے بعد
دوبارہ پہلے جیسی ہو پاتی ہے۔

Zariankhan
 

.
رشتے احساس سے بنتے ہیں رنگ، نسل اور چال دیکھ کر تو جانور خریدے جاتے ہیں...
بانو قدسیہ
#آج_کی_بات

Zariankhan
 

مجھے چند سال پہلے تک لگتا تھا کہ ہر عورت امامہ ہاشم نہیں ہو سکتی کہ جس کے نصیب میں سالار سکندر جیسا مرد ہو. اسکے لیے عورت کو عورت بن کر دکھانا پڑتا ہے بغاوت کرنی پڑتی ہے اپنوں سے محبت کے باوجود حق کیلیے ان سے لڑنا پڑتا ہے اور چھوڑنا بھی اور ہر عورت اتنی ہمت والی کہاں ہوتی ہے
مگر پھر وقت نے ایک بات اور سمجھا دی کہ ہر مرد سالار سکندر نہیں ہو سکتا کہ اس کی زندگی میں امامہ ہاشم جیسی عورت ہو
سالار سکندر جیسے مرد شاید ہی اس سیارے پر موجود ہوں کیونکہ میں نے کسی مرد کو اتنا وفادار نہ پایا نہ سنا نہ دیکھا
وہ صرف سالار سکندر ہی تھا جس نے محبت کو پانے کیلیے معجزوں کا انتظار کیا تھا ورنہ مرد کہاں رکتا ہے کسی کے لیے,
مرد ایڑیاں کہاں رگڑتا ہے وہ بھی صرف ایک عورت کیلیے.
؟؟؟؟؟

Zariankhan
 

-" واحد اللّٰہ کا در ہے
جہاں بغیر بلاوے کے بھی چلے جاؤ تو شرمندگی نہیں ہوتی
بلکہ سکون ملتا ہے_" 💕
😊

Zariankhan
 

#وقت ایک دن #پلٹا کھا ہی جاتا ہے✨🥀
اکڑ والے بھی #تہجد میں #رو پڑتے ہیں 🙂

Zariankhan
 

ایک مختصر مگر گہری لائن اس شخص کیلیے جو اپکو سب سے ذیادہ عزیز ترین ہو یاجس نے آپکے ساتھ زندگی کاسب سے بڑا دھوکہ کیا ہو

Zariankhan
 

.
شہر کا شہر پلٹ آیا ہے پتھر لے کر...
میں نے آواز لگائی تھی، ابھی ذندہ ہوں.

Zariankhan
 

صرف ایک غلطی کی دیر
ہوتی ہے
لوگ بھول جاتے ہیں آپ کتنے شاندار
انسان تھے٠٠٠!!💯💯

Zariankhan
 

.
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ اگر ہم ناولز اور کہانیوں میں منفی کرداروں کو اس قدر ناپسند کرتے ہیں تو اپنی حقیقی زندگی میں خود منفی کردار کیوں بن جاتے ہیں ؟

Zariankhan
 

ایک ملاح سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب جاتا ہے۔
اسکی بےخبر ماں مصلے پر سجدہ ریز
دعا مانگتی ہے۔
بیٹا جلدی واپس آئے۔۔!!
موسم اچھا رہے۔۔!!
خالی کمرہ
خاموشی اور غم ناکی کی حالت میں
اسکی دعا سنتا رہتا ہے۔۔!!
یہ جانتے ہوئے
کہ
جس بیٹے کے لئیے وہ دعا مانگ رہی ہے
وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔

Zariankhan
 

غم سے بچو، یہ ایک نشہ ہے۔۔!!