٭٭٭ احساس ٭٭٭ ہم سے غلطی یہ ہوتی ہے۔۔۔۔!!!!! میں چلتے چلتے آخری بات کہوں۔۔۔ ہم سوچے سمجھے بغیر پہلے تو کچھ بات منہہ سے نکال دیتے ہیں۔۔ اور پھر اپنے تکبر میں اضافہ کرنے کیلئے اس چیز کو طرہ امتیاز بنا لیتے ہیں۔۔۔ جو آپکے کمال کی وجہ سے نہیں ہوتا۔۔۔ بچوں کے نمبر آنا، آپکا خوش شکل ہونا، آپکا چہرہ اچھا ہونا، آپکی رنگت گوری ہونا۔ یہ محض عطائے خداوندی ہے۔۔ اس کو تم اپنی تلوار بنا کر لوگوں کی گردنیں نہ اتارتے رہو۔ اور خدونخواستہ اگر ایسا وقت آگیا کہ صرف آپکی ذات کرہ ارض پر رہنے لگی تو آپ یا آپ کے بچے کو یہ زندگی گذارنی بڑی مشکل ہوجائے گی خالی ساری ویران دنیا میں لوگوں کو آباد رہنے دو۔۔انکے ساتھ ہنسنے کھیلنے دو۔۔ انسان کی اوقات نہیں کہ وہ اللہ کا قرب حاصل کرے۔ اللہ جسے پسند کرتا ہے اُس کے عیبوں اور ناپاکیوں سمیت زبردستی اپنی جانب کھینچ لی
انسان ہر وقت ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتا۔ ہر وقت دوسروں کے سٹینڈرڈ اور ترجیحات کے متعلق سوچنا یا پھر یہ خیال کرنا کہ وہ آپ کے متعلق سوچتے ہیں اور آپ کو موضوع بناتے اور جج کرتے ہیں۔ یہ اور اس قسم کی باتیں فقط آپ کے دماغ میں بنتی اور چلتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو آپ میں اتنی دلچسپی نہیں ہوتی جتنی آپ سمجھتے ہیں.
ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ خاموش ہوکر ایک طرف بیٹھ جائیں....یہ اداسی ہے۔! ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کا کوئی کام کرنے کو دل نہ چاہے....یہ بیزاری ہے ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کہتے رہیں میں عجیب حالات میں ہوں.... یہ کشمکش ہے ڈپریشن صرف یہ ہے کہ آپ اندرونی حالت چھپاتے ہوئے ، بے تکان بلا جواز ہنستے رہیں۔۔۔ اتنا ہنسیں، اتنا ہنسیں کے آپ کی آنکھوں کے کنارے بھیگ جائیں اور آپ ہنستے ہنستے انتہائی خاموشی و غیر محسوس انداز سے آنکھوں کے بھیگے کنارے صاف کرلیں۔۔۔ آس پاس آپ کے ساتھ ہنسنے والوں کو خبر بھی نہ ہو کہ انگلیوں کے پوروں نے نمکین پانی صاف کرتے ہوئے کس غم، کس تکلیف کو، کس درد کو، کس پریشانی کو نرمی سے، شفقت سے صبر و شکر و ہمت و حوصلے کی تلقین کی ہے۔۔۔