تم دیر کر دو گے!! 😊💔 تمہیں ایک دن میرا احساس ہو جائے گا۔ ۔ ۔ مگر تم دیر کر دو گے!! اور اتنی دیر کہ میری قبر کی مٹی بھی خشک ہو جائے گی۔ ۔ ۔ ہاں ایسا ہوگا!! اک دن اچانک ہی تمہیں میرا خیال آئے گا۔ ۔ ۔ میری باتیں، میرا لہجہ میری سچائیاں تمہیں کھینچیں گی۔ ۔ ۔💔Zaرliiش
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے مقدر پہ کسی نے سیاہی کی شیشی کھولی ہوگی پھر قطرہ قطرہ کر کے میرے مقدر پہ چھڑکی ہوگی، اور جب مقدر میں سیاہی پھری ہو تو کچھ اچھا کہاں ہوتا ہے۔ سکون کہاں مل پاتا ہے، پھر خوشیاں پاس کہاں آ پاتی ہیں؟ دل کچھ کرنے کے لیے مائل کہاں ہوتا ہے، بس سب روٹھ جاتے ہیں، سب خراب ہو جاتا ہے، جب مقدر میں تکلیفیں ہی ہوں نا تو برداشت کرنے کے باعث انسان اندر سے ریزہ ریزہ بھی تو ہو جاتا ہے محرومیاں مقدر میں ہوں تو بھی صبر نہیں آ پاتا پھر زندگی بھی کہاں اچھی لگتی ہے پھر خود سے بھی کراہت آنے لگ جاتی ہے صرف آنسو ہی مقدر بن کر رہ گئے ہیں ہر شے جسے چاہا وہ لاحاصل ہی رہ گئی۔ ✨🍁🍂
وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جُڑ سکی یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے ، مجھے کھا گئے🔥 جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں یہ جو زہر خند سلام تھے ، مجھے کھا گئے
یہ ٹھیک کہتے ہو بےوفا ہوں وفا کرونگی تو کیا کرونگی؟ بس ایک تو ہی تو رہ گیا ہے جہاں سارا تو کھو چکی ہوں تجھے بھی اپنی انا میں آ کر خفا کرونگی تو کیا کرونگی؟