Damadam.pk
Zeeshan1's posts | Damadam

Zeeshan1's posts:

Zeeshan1
 

دل ٹپکنے لگا ہے آنکھوں سے
اب کسے رازداں کرے کوئی
شہر میں شور گھر میں تنہائی
دل کی باتیں کہاں کرے کوئی

Zeeshan1
 

حیرت کیا ہے ، ہم سے بڑھ کر کون بھلا بیگانہ ہوگا
خود اپنے کو بھول چکے ہیں ، تم نے کیا پہچانا ہوگا
دل کا ٹھکانہ ڈھونڈھ لیا ہے ، اور کہاں اب جانا ہوگا
ہم ہوں گے اور وحشت ہو گی اور یہی ویرانہ ہوگ

Zeeshan1
 

کِتنا تاریک ہے اِس شب کا گھنا سنّاٹا
چاند نِکلا ہے مگر چاند کی ایک ایک کِرن
نوکِ نشتر کی طرح دل میں اُتر جاتی ہے
اور جب حَد سے گُزر جاتی ہے سینے کی جَلن
چاند بُجھ جاتا ہے اور چاندنی مَر جاتی ہے

Zeeshan1
 

موسم واقعی دلوں کے ہوتے ہے پریشانی میں اچھے سے اچھا موسم بھی ، ایک مسکراہٹ تک نہیں لا سکتا💔

Zeeshan1
 

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

Zeeshan1
 

ہم اداسی کے پرستار سہی
ہنستے چہروں کو دعا دیتے ہیں

Zeeshan1
 

مجھے جستجو عشق ہے
تیری قربتوں کا سوال ہے

Zeeshan1
 

تھرتھرایا میرے بستر پہ کوئی رات گئے
کیسے آسیب کا سایہ ہے کہیں میں تو نہیں
آئینہ عکس دکھاتا ہے تو میں سوچتا ہوں
یار یہ میں ہوں، نہیں یار نہیں! میں تو نہیں۔
۔zee

@zee_wri8z
Z  : @zee_wri8z - 
Zeeshan1
 

مدتیں ہو گئیں ہیں چپ رہتے …!
کوئی سنتا تو ہم بھی کچھ کہتے

Zeeshan1
 

شہرِ دل پر مسلط رہیں ظلمتیں
دشتِ ہستی میں سورج اُگائے گئے

Zeeshan1
 

" اور کیا ہوگا بھلا سینے میں دِل کا مصرف!؟
بس اِسی واسطے رکھا ہے کہ ؛ دُکھایا جائے! ۔ " 💔🙂

Zeeshan1
 

"_اور پھر ایک روز شام اداس ہو گی اور ہم گزر جائینگے_"🥀

Zeeshan1
 

🍁 دن ڈھلے یاد گر وہ آ جاے
🍁 نیند آنکھوں سے روٹھ جا تی ہے

Zeeshan1
 

پچھلی شب رو کر خدا کو بتایا میں نے
اس کے جانے سے جاں نکلتی ہے ،دل نہیں دھڑکتا میرا ۔۔۔

Zeeshan1
 


جو کہتے ہیں نا کہ کسی کے چھوڑ جانے سے کوئی مرتا نہیں تو ان سے میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ..... مر جانا فقط روح پرواز کر جانا نہیں ہوتا...
احساسات کا ختم ہونا، مسکراہٹیں بھول جانا، زندگی کی رنگینیاں بے رنگ لگنا، قہقہوں سے وحشت ہونا، اکیلے پن کو مقدر کرنا، خاموشی کو دِل سےلگانا کیا یہ سب مرنے کے مترادف نہیں....؟؟؟
روح نکل جائے تو درد سے جان چھوٹتی ہے مگر خدا کی قسم جیتے جی مرنا بہت عذاب دہ ہوتا ہے...
سانسیں تو چلتی ہیں، روح باقی ہوتی ہے، جسم بھی ہوتا ہے مگر نا زندگی ہوتی ہے نا زِندہ رہنے کی لگن 💔

Zeeshan1
 

اس تسلسل مِیں کہیں وقفہِ آرام نہیں
ایک آغازِ مُسلسل ھے اور انجام نہیں
اس تسلسل کو بدلنے کی تمّنا ہے مجھے
جبر کی حد سے نکلنے کی تمّنا ہے مجھے
"روح آزاد ہو مجبورِ تقاضا نہ رہے
ہے تمّنا کہ مجھے کوئی تمّنا نہ رہے" 🙂

Zeeshan1
 

تم اُس ڈوبنے والے کی جانب لپکے ہی نہیں
ایک تعلق تو رہ جاتا ہاتھ پھسلنے تک

Zeeshan1
 

جی چاہتا ہے ایسی جگہ پر چلیں جہاں
ہم راز ہو نہ کوئی ، کوئی ہم زباں نہ ہو
اک گھر بنائیں دور ، بڑی دور شہر سے
اور اُسکے آس پاس کسی کا مکاں نہ ہو
zee

Zeeshan1
 

مر بھی جاؤں کہاں خبر ہوگی
ہم تو اک شہر میں نہیں رہتے