میں چاہتا ہوں
میں تمہیں بتاؤں
کہ مجھے درد ہوتا ہے🥀🖤
اتنا درد کہ دل کرتا ہے
اپنی کن پٹیوں پہ انگلیاں رکھ کر
اتنی زور سے دباؤں کہ وہاں سے خون کا اخراج ہو💯💔
شاید اس خون میں وہ تمام باتیں
وہ تمام سوچیں بھی بہہ جائیں
جو میرے ذہن کو اذیت کے نشتر چبھو رہی ہیں..💔🥀🙂
دُنیا کو خبر کیا ہے مِرے ذوقِ نظر کی
تم میرے لیے رنگ ہو، خوشبو ہو، ضیاء ہو
🖤🖤🖤
اور لا حاصل کو سوچ کر
مُسکرا دینا بھی عشق ہے
#zee
تجھ سے دُوری کا ہمیں دُکھ تو بہت ہے لیکن
تیری قُربت کے ہم اسباب کہاں سے لاٸیں😞🥀
ہجر سنّاٹا پچھلے پہر کا چاند
خُود سے ملنے کے کُچھ وسیلے ہیں
zee
کسی سے دور ہونا اور کسی کو دور کر دینا آسان نہیں ہوتا لوگ سمجھتے ہیں ہم بے حس ہو گئے ہیں لیکن بہتری کیلئے راستے الگ کرنے پڑتے ہیں اور بعض انسان تھک جاتا ہے رشتے کو بچاتے بچاتے. اس ایک حقیقت میں بہت تلخی چھپی ہوئی ہوتی ہے ہو سکتا ہے جسے آپ بے رخی سمجھ رہے ہوں وہ اس شخص کی ذات کا اذیت بھرا دور ہو .
ZeE
فنا فی العشق کہاں؟ چاہتوں کی بات کہاں ؟
عطائے ربّی ہے ، جس کا چناؤ ہو جائے ♥️✨
💔
کچھ لوگ شروع شروع میں اتنی توجہ دیتے ہیں ہمارا دو منٹ چپ رہنا بھی برداشت نہیں کرتے
ہماری بے رخی پر ہزار بار پوچھتے ہیں اور پھر ایک وقت آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
ہماری طویل خاموشی بھی اثر نہیں کرتی۔۔۔۔۔ہماری بے رخی، ہماری ناراضگی۔۔۔۔۔۔۔
سب بے معنی ہوجاتی ہے
💔💔
دل گرفتہ ہی سہی بزم سجا لی جائے
یاد جاناں سے کوئی شام نہ خالی جائ
"ایک آہ"
اُن حسرتوں کے نام، جو کبھی پوری نہ ہو سکیں
"ایک دلاسہ"
اُن خواہشوں کیلئے ، جو کبھی پوری نہ ہونگی
"معتبر آنسو"
اُن خوابوں کی نذر، جو دیکھے نہیں گئے
"عقیدت بھرا بوسہ"
اُن باتوں کو، جو کوئی سن نہیں پایا
"بوسیدہ ندامت"
اُن چاہتوں پر، جو جتائی نہیں گئیں❤
-zee
وہی بزم ہے، وہی دھوم ہے، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے'
ہے کمی تو بس اسی چاند کی جو تہہِ مزار چلا گیا.
جِن آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں کی صورت!
جانے کتنے زندہ خوابوں کی قبریں ہیں!
تُم اُن آنکھوں کی تفسیر لکھو گے
پاگل ہو.🔥
-zee
وہ جسکی سانس پہ تحریر تھی
حیات میری۔
اسی کا حکم ہے اب رابطہ نہیں کرنا
zee
کچھ لوگ ضدی وائیرس کی طرح ہوتے ہیں ۔۔ جتنا مرضی سسٹم مضبوط کر لیں وہ دل تک گھس کر ہی رہتے اور پھر ہماری ساری فائلیں کرپٹ کر کے پوچھتے ہیں ۔۔
"ہم نے کیا کیا ہے!' 😒😒
بول اے سکوتِ دل کہ درِ بے نِشاں کُھلے
مجھ پر کبھی تو عُقدہِ ہفت آسماں کُھلے
یوں دل سے ھمکلام ہوئی یادِ رفتگاں
جیسے اک اجنبی سے کوئی رازداں کُھلے
یہ چبھن اکیلے پن کی _______ یہ لگن اداس شب سے
🍁
اپنی عادت بنا کر چھوڑنے والا شخص
آپکی زندگی میں آپکا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے!!!!!!!😊
zee
ہر دن کے لیۓ جیسے ہر رات ضروری هے
جینے کے لیۓ اس کی ذات ضروری ہے
میں اس کی رقابت کا بس اک گماں لے کر
صدیوں سے اکیلا ہوں اب ساتھ ضروری ہے
zee
اونگھتی رات کے مساموں پر دستکیں دے رہی ہے تنہائی
آ کسی خواب کی بشارت دے 💔
#zee
آسماں کتنا روشن ہے اور کتنا تاریک ہے
اِن ستاروں کی لو سے اُدھر
ایک دنیا ہے جو
اپنے ہونے نہ ہونے میں مصروف ہے
روشنی بانٹتے/چھینتے کتنے چاند اور سورج ہیں
آباد / برباد سیارے ہیں
جن پہ مجھ جیسا ممکن ہے کوئی کہیں ہو
کہیں ہو..... مگر اُس کی آنکھوں میں
وہ روشنی کیسے ممکن ہے
جو تجھ کو ہنستے ہوئے دیکھ کر میری آنکھوں سے چھنتی ہے
zee
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain