وہ خیال تھا_ دَھنک نما
یا کوئی عَکس تھا مِرے رُوبَرو
مُجھے ہر طرف س_تُو لگا
یا کوئی اور تھا تِرے ہُوبہو.
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دم
وصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
بےخیالی میں جو تم سے ہوئی
پھر نا ہو سکی وہ
پہلی سی
آخری سی محبت..
بےخیالی میں جو تم سے ہوئی
پھر نا ہو سکی وہ
پہلی سی
آخری سی محبت..
کائنات چاہے
لاکھ وسیع و عریض ہو
مگر میرے نزدیک
مجھ سے تجھ تک کا حُجم
جو ہم دونوں کو ملا کر
,, ہم ,, بناتا ہے
وہی میری کُل کائنات ہے!!🌹🌷
عشق کے حادثات اکثر جوانی کا صدقہ مانگتے ہیں
انسان اس وقت کتنا بے بس ہوتا ہے
جب کسی کو دیکھنے کے لیے ترس رہا ہو
" خوف آیا تھا پہلے پہل مُجھے ، اب تو ہنس دیتا ہوں اپنی ویرانی پر ۔ "
zee
آ تجھے یاد کی تسبیح میں پرو کے
آتی، جاتی ہر سانس میں پڑھوں.
zee
بہت سی باتیں انسان کو اندر ہی اندر جلاتی ہیں جو کبھی کسی سے نہیں کی جاتیں وہی باتیں انسان کو کھا جاتی ہیں کھوکھلا کر دیتی ہیں اور کھوکھلے لوگوں کا ضبط کانچ کی نازک چوڑیوں کی مانند ہوتا ہےکھنکھتا ہے تو آنکھ نم کر دیتا ہے اور ٹوٹ جائے تو بہت کچھ ختم کر دیتا ہے__
💔💔
ابھی اِس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوں
میرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئینے میں اُتار لوں
.
میں تمام دن کا تھکا ہوا، تو تمام شب کا جگا ہوا
ذرا ٹھہر جا اِسی موڑ پر، تیرے ساتھ شام گزار لوں
.
اگر آسماں کی نمائشوں میں، مجھے بھی اِذنِ قیام ہو
تو میں موتیوں کی دکان سے، تیری بالیاں، تیرے ہار لوں
.
کہیں اور بانٹ دے شہرتیں، کہیں اور بخش دے عزتیں
مرے پاس ہے میرا آئینہ میں کبھی نہ گرد و غبار لوں
.
کئی اجنبی تری راہ میں، میرے پاس سے یوں گزر گئے
جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی، ترا نام لے کے پکار لوں
.💔
رنگیں پھولوں کے جھرمٹ میں
سیاہ پہنے ہوئے اک لڑکے کی
زندگی کے دن تو کٹ جاتے ہیں
مگر جب ان رنگوں سے خواب جڑے ہوں
اور رنگوں کی دھنک جب دسترس میں نہ ہو
تو زندگی کٹ تو جاتی ہے
مگر بہت دور سے کٹی اس پتنگ کی مانند
جو اپنے اڑانے والے کے ہاتھ تک خالی چھوڑ جاتی ہے
گویا جسم سے روح بھاگ جاتی ہے
پھر وہ جسم کس کام کا جس میں روح نہ ہو
مگر وہ روح کس کام کی جس میں جستجو نہ ہو
ہزاروں رنگینیاں چھوڑ کے روح
اپنے جیسوں میں جا بسیرا کرتی ہے
جہاں ہر سو اسے اپنا آپ سا نظر آتا ہے
روح بھی کیسے سکون میں رہ سکتی ہو گی
اتنا وسعت بھرا جہاں چھوڑنے کے بعد
ہاں مگر اس جسم میں اک بسیرا ہو جاتا ہو گاکیڑوں کا مکوڑوں ک.جس میں وہ بہت خوش ہوتا ہو گاکہ کوئی تو ہے جو اسے ہمیشہ دستیاب رہے گاروح کی طرح کوئی بیوفائی تو نہ کرے گا
اس کا تو شہر بھی دور ہے میرے شہر سے 😐
وہ تو میرا اعلان بھی نہیں سن پائے گا
یادوں کے روپ میں رہتے ہو میرے ساتھ
تمہارے اتنے سے احسان کا
سو بار شکریہ
اب تری یاد کا مرہم ہے نہ آواز کا لمس
ایسی غربت تو پسِ مرگ ہواکرتی ہے
کلام کرتا تھا ، قوسِ قزح کے رنگوں میں
وہ اک خیال تھا ، اور شاعری میں رھتا تھا
یادوں کی اذیت اسی ہے کہ
سانس نہ سنبھل پاتی ، نہ رک پاتی
اسی کشمکش میں رہتا ہوں، یہ آخری ہوگی یا اور باقی ہیں..
محبت میں اوپشنز نہیں ہوتے
کہتے ہیں محبت نہ ملے تو چھوڑ دو،
اگر مُنتخب کرنا ہے تو اول درجے پہ رکھنا ہے، جسے چاہا جائے اسے چھورا نہیں صرف دیکھا جاتا،
محبت میں درجہ اول رہتا ہے دوم سوم کو محبت نہیں اوپشنز کہتے ہیں..
zeee
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain