تم تھے تو کیسے راستے کٹتے تھے خود بخود اب راستوں میں جال ہے،،،،،تم کیوں چلے گئے۔۔؟؟ سب کچھ ہے میرے پاس الم، دکھ، اداسیاں بس اک خوشی کا کال ہے،،،،،تم کیوں چلے گئے..؟؟
ہاں معلوم بھی ہے کہ اگلے وقت میں بہت سی خوشیاں یقینی ہیں مگر پھر بھی دل جیسے خوفزدہ ہے ، عجیب شے ہوتا ہے نہ یہ دل بھی ، غم ہو تو لگتا ہے بس یہ ابھی بند ہوجائے گا ، اور خوش ہو تو لگتا ہے بس اب زوروں سے دھڑکے گا، دھک دھک ، اور پھر دھڑکنا بھول جائیگا ، مگر نجانے کیوں خوشیوں کی مدت اس قدر مختصر ہوا کرتی ہے 💜 Zee
جناب من! تم مجھ سے جدئی مانگو اور دیکھو ایک میں ہوں کہ وہ بھی تحفہ سمجھ کے قبول کر لوں,تمھیں پتہ ہے صرف خاموشی ہی مجھے سمجھ سکتی ہے اپنی آواز کو مرتے دیکھا ہے کبھی🙂 کیا تم جانتے ہو تمھیں لبھاتے لبھاتے میں نے خود کو کیا بنا رکھا ہے تمھارے الفاظ ",جی سہی, جی بہتر, اچھا, اوکے," یہ گفتگو سمیٹنے کے الفاظ مجھے اکثر لگتا ہے جیسے الفاظ نہیں سمیٹے گئے میں ہی سمٹ گیا ہوں تم تک 🙂 تمھیں معلوم ہے میں گفتگو کو سمیٹنا نہیں چاہتا تم سوچو تو اب لبھانے کی باری تمھاری ہے🙂 Zee
میں نے ابھی کہیں پڑھا کہ آپ کسی ٹوٹے ہوئے شخص سے محبت کریں، کیونکہ وہ خود ٹوٹا ہوتا ہے اس لیے وہ کسی دوسرے کا دل نہیں توڑتا... لیکن مجھے لگتا کہ ایسا بھی تو ہو سکتا ناں کہ آپ کسی ٹوٹے ہوئے کو جوڑیں... اور جب وہ بلکل پہلے کی طرح کا ہو جائے تو جس کی وجہ سے وہ ٹوٹا تھا، وہی اس کے پاس واپس پلٹ آئے... اور وہ بھی اسے معاف کر کے پھر سے اسی کا ہو جائے... تو کبھی سوچا کہ جس نے آپ کو جوڑا تھا اسکا کیا بنے گا.؟؟؟ کیا بیتے گی اس پہ.؟؟؟ اس کی زندگی تو عذاب بن گئی ناں... ایسا عذاب کہ جس میں وہ دوسروں پہ تو کیا وہ خود پہ بھی بھروسہ کرنے کے قابل نہیں رہتا...💔
جی میں ایسا لڑکا ہوں جس سے محبت جتائی تو بہت جاتی ہے لیکن کوئی نبھا نہیں پاتا مجھے ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ صبر کرو صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے لیکن شاید انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ بعض اوقات صبر کرنے سے دماغ کی رگیں پھٹنے لگتی ہے دل چاہتا کہ انسان چیخے چلائے اتنا روئے کہ پاگل ہو جائے اور اس دنیا کا نا رہیں پھر جو بھی ہو جیسا بھی ہو اسے فرق نا پڑے.🔥💔
لوگوں کو سوچنے سمجھنے کا وقت دیجیے انہیں آزادی دیجیے انہیں خود سے دور جانے دیجیے انہیں بھٹکنے دیجیے گھوم پھر لینے دیجیے زندگی کے میلے میں خود سے بچھڑ جانے دیجیے جو آپ کا ہے وہ شام کو ہی سہی لوٹ کے آپ کے پاس ہی آئے گا لیکن لوٹنے کا فیصلہ خود اسے اس کی آزادی سے کرنے دیجیے جو آپ کے کہنے پر آپ پر احسان جتا کر یامجبور ہو کر رکا اس کا دل ہمیشہ باہر کی فضاوں میں بھٹکتا پھرے گا پس فیصلے کے چوراہے پر کھڑے راہی کو آواز دے کر مت روکو وہ نیم دلی سے آیا بھی تو تمہارا نہیں ہو گا اسے جانے دو تاکہ وہ پورے دل سے تمہارا ہونے کا یقین لے کر واپس لوٹے 🎭✨
مجھ کو یقین ہے کہ میں جاؤں گا رائیگاں! جانے وہ کون لوگ تھے جو دُکھ نبھا گئے!! جب بھی ہِلے کواڑ تو لگتا ہے تم ہی ہو! یہ وسوسے تو یار مُجھے یوں ہی کھا گئے
-" مجھے لگتا ہے میں ایک unwanted person ہوں، سب کی زندگیوں میں اضافی ہوں جس کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا 🌚 ماں باپ، بہن بھائی، دوست، محبت اِن سب میں سے کسی ایک کے لیے بھی میری ذات اتنی اہمیت کہ حامل نہیں ہے کہ میرے نا ہونے سے ان کی زندگیوں میں خلا آجائے_" 🙂💔 Zee
بچپن سے لے کر اب تک میں نے اپنی زندگی میں شامل ہونے والے ہر عزیز رشتے کو ایمانداری اور خلوص سے نبھایا ہے، پھر چاہے وہ دوستی، محبت کا یا کوئی اور اس کے باوجود میری زندگی میں موجود ہر عزیز شخص میرے آنسوؤں کی وجہ بن چکا ہے، اب میں نئے نئے رشتے بنانے کی خواہش مند ہی نہیں رہا میں سمجھ چکا ہوں ہر رشتہ کبھی نہ کبھی بدل جاتا ہے، شاید چند لوگ ہوں گے جو نہیں بدلتے_" 🙂🔥 Zee
زندگی میں دو چیزوں کی کمی انسان کو اذیت میں ڈالتی ہے، ایک رات کی نیند، اگر نیند نہیں تو چہرہ بگڑ جاتا ہے دوسرا من پسند شخص، میسر نہ ہو تو زندگی بگڑ جاتی ہے
اصل ناپاکی تو اندر کی ناپاکی ہے باقی سب تو آسانی سے دُھل جاتا ہے گِردوغُبار کی بس ایک ہی قسم ہے جو پاکیزہ پانی سے صاف نہیں ہوتی اور وہ ہے نفرت اور تعصب کے دھبے، جو روح کو آلودہ کر دیتے ہیں شمس تبریز
جب انسان کہتا ہے نا کہ__،! میں آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا تو اس بات کو معمولی نا لیا کریں کیوں کے یہ بات سچ ہے کے کوئی بھی کِسی کے بغیر مرتا نہیں ہے، لیکن دوسرا رخ یہ ہے کے،،،، جینے کے انداز بدل جاتے ہیں زندگی کے طور طریقے بدل جاتے ہیں ہنسنا بھول جاتے ہیں.. اپنی "میں" کو ختم کر دیتے ہیں اپنا حق مانگنا چھوڑ دیتے ہیں اپنا خیال نہیں رکھ پاتے اپنی پسند کی ہر ایک شے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اپنی پسند کا کھانا، اپنی پسند کے کپڑے، سبھی کچھ سے کچھ بھی لگاو نہیں رہتا ہر شام اداسی کے ساتھ گزارنا معمول بن جاتا ہے 🔥💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain