Damadam.pk
Zeeshan1's posts | Damadam

Zeeshan1's posts:

Zeeshan1
 

جنم دن بہت بہت مبارک....❤
میری دعا ہے تمہارے چہرے پہ جو سجے ہیں وہ پھول خوشبو کے یوں ہی سدا تازہ رہیں ابد تک حیات نو میں وہ رنگ بھر دیں کہ آنے والا ہر لمحہ نئی امنگوں کا ترجمان ہو....نئی بہاروں کی داستان ہو وہ داستان جس کو پڑھ کے دل میں محبتوں کا مسرتوں کا یقین ہو....پیدا تمہاری آنکھوں کے سارے سپنے مثال سورج نمایاں ہو کر تمہاری دنیا جگمگائیں,
یہ نیک تمنائیں تمہارے لئیے ہیں تمہاری سالگرہ کے موقع پر۔۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں!!

Zeeshan1
 

🍁کبھی کبھی دل ہلکا کرنے کی خاطر بہت سارے بوجھ روح پر بھی آ گِرتے ہیں
اسلئیے دُکھ کہہ دینے سے کہیں زیادہ اچھا ہے کہ دُکھ کو اندر ہی رکھ کر اپنی ذات فنا کر دی جائے🍁

Zeeshan1
 

محبت دکھ تو دیتی ہے
مگر اک بات کہنی ہے
کہ جس کو چاہا جاتا ھے
ضروری یہ نہیں ہوتا کہ
اس کو پا لیا جائے
کبھی اس کے بچھڑنے سے
محبت کم نہیں ہوتی
ذرا سی دیر پہلے تو
یہی احساس ہوتا ہے،
کہ کوئی جی نہیں سکتا
مگر پھر رفتہ رفتہ ہی
حقیقت کھُلتی جاتی ہے
محبت وہ نہیں ہوتی
کہ جس کو پا لیا جائے
محبت وہ بھی ہوتی ہے
جو ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
کبھی دکھ کے اندھیروں میں
کبھی خوشیوں کے دامن میں
کبھی وہ آس دیتی ہے
کبھی امید دیتی ہے۔

Zeeshan1
 

پھر اسکی یاد ، پھر اسکی طلب ، پھر اسکی باتیں
اے دل تجھے لگتا ہے سکوں راس نہیں

Zeeshan1
 

قفس کو توڑ دے یا جاں سے گزر جا
مجبوریوں میں جینا، توہین زندگی ہے

Zeeshan1
 

سلسلہ درد کا بس دل پہ نہیں ہے موقوف
رنج کے اور بھی اسباب نکل آتے ہیں

Zeeshan1
 

, وہ موت بھی کتنی سوہانی ہو گی،،،!
جو یار کی یاری میں آنی ہو گی،،،!
خدا کرے پہلے ہم مر جائیں۔
کیونکہ یار کیلیے جنت بھی تو سجانی ہو گی۔۔۔!

Zeeshan1
 

کوئی آغاز ایسا ہو نہ کچھ انجام کا ڈر ہو
محبت صبح جیسی ہو نہ جس میں شام کا ڈر ہو
اٹھےجو تیری جانب پھر انہیں منزل سے کیا لینا
صنم کی چاہ میں بڑھتے ہوئے ہر گام کا ڈر ہو
ترے ہی نام سے پہچان چاہی تھی زمانے میں
چلو بدنام ہی سمجھو ہمیں کیا نام کا ڈر ہو
مری جاں بے رخی اچھی نہیں جاں پر نہ بن آئے
تجھےبھی تجھ سے بہتر پھر کسی گلفام کا ڈر ہو
ارے دل مفت لے جاؤ یہ کوہِ نور تھوڑی ہے
کوئی پتھر تراشا ہے کہ ہم کو دام کا ڈر ہو
جو اتنے خاص لوگوں میں اکڑ سے گھومتے ہو تم
کبھی جو ہم ملے تم سے تو تم کو عام کا ڈر ہو
ذرا اک بار آنکھوں میں جو دیکھو گے تو جانو گے
قیامت سا جو ساقی ہو بھلا کیوں جام کا ڈر ہو
ہما علی

Zeeshan1
 

سنے جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوے
کفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ

Zeeshan1
 

آگ لگے میرے دل کو ..
بهاڑ میں جائیں خواب سبهی

Zeeshan1
 

جس کی خوشبو سے مہکتی ہیں ہوائیں
کیوں نہ آج تم کو ہم وہ چائے پلائیں

Zeeshan1
 

محبتوں کو بھی نفرت کو بھی ترستے رہے
کِسی نظر سے بھی دیکھا نہیں ہمیں اس نے

Zeeshan1
 

اداسیوں کا تعفن رہا وہیں کا وہیں
جلایا کمرے میں لوبان اور عود بہت
قدیم خوابوں کی روحیں مگر نہیں نکلیں
اگرچہ آنکھوں پہ کروائے دم درود بہت

Zeeshan1
 

تم نے سمجھا ہی نہیں اور نہ ہی سمجھنا چاہا
ہم چاہتے ہیں کیا تھے تجھ سے تیرے سوا۔۔۔۔

Zeeshan1
 

:میری خاموشی بتاے گی تمہیں کہ
تم اپنا مقام کھو چکے ہو

Zeeshan1
 

*آؤ کچھ دیر تذکرہ_ ہی کر لیں*.
*ان دنوں کا جب تم ہمارے تھے.*

Zeeshan1
 

وقت مرضی سے کاٹنے کے لیے
میں نے اک ہجر پال رکھا ہے
❣️

Zeeshan1
 

دل سے اب رسم و راہ کی جائے
لب سے کم ہی نباہ کی جائے

Zeeshan1
 

تیرے غرور کو دیکھ کر تیری تمنا چھوڑ دی ہم نے💔
زرا ہم بھی تو دیکھیں کون چاہتا ہے تجھے ہم سے زیادہ🔥

Zeeshan1
 

سنو
دسمبر کی ٹھٹھرتی ہوئی شامیں
کہر میں لپٹی دھندلی سی صبحیں
درختوں سے گرتے ہوئے
خشک زرد پتّے
وہ گاؤں کے تمام رستے
محبتّوں کے تمام رشتے
خیال آباد کرتے ہیں
تمہیں سب یاد کرتے ہیں۔