Damadam.pk
Zeeshan1's posts | Damadam

Zeeshan1's posts:

میرے ہاتھوں کی لکِیروں کے اضافے ہیں گواہ
میں نے پتھر کی طرح خُـود کو تراشا ہے بہت

کوئی آیا ہے ضرور اور یہاں ٹھہرا بھی ہے
گھر کی دہلیز پہ اے نورؔ ! اُجـالا ہے بہت
Z  : میرے ہاتھوں کی لکِیروں کے اضافے ہیں گواہ میں نے پتھر کی طرح خُـود کو تراشا - 
برے لوگ جلدی کہاں مرتے ہیں
صاحب۔🙂
ورنہ تو آج میری برسی ہوتی۔

.Zee.
Z  : برے لوگ جلدی کہاں مرتے ہیں صاحب۔🙂 ورنہ تو آج میری برسی ہوتی۔ .Zee. - 
وہ کہتی تھی ...!
کتنے پاگل دیوانے ہو ؟
کیوں راتوں کو جاگتے ہو ؟
کیا ِلکھتے✍🏻 ہو ؟
ُاف الّٰلہ
اتنی کتابیں ..ڈھیروں کاغذ
ان سے کیا ُچنتے ہو ؟
کیا سوچتے ہو ؟
کیوں آنکھیں بوجھل کرتے ہو ؟
کیوں دیر سے اتنا سوتے ہو ؟
کیا کرتے ہو ؟
میں نے خاموشی سے سن کر
اس سے کہا
سن پگلی
ہم بن باسی پاگل دیوانے
لفظوں کی تسبیح پروتے ہیں
روتے ہیں
تو شعر ہمارے ہوتے ہیں
سن رے پگلی
جو ُدکھ ہوتا ہے ناں .!
وہ جاگ جاگ کر لکھتے ہیں
اور وہ یوں کہ
لفظ کانچ کے ٹکڑوں کی مانند
آنکھوں میں جب چبھتے ہیں
کچھہ خون سا رسنے لگتا ہے
پھر سونا کیسا ؟
Z  : وہ کہتی تھی ...! کتنے پاگل دیوانے ہو ؟ کیوں راتوں کو جاگتے ہو ؟ کیا - 
لوگ زندگی نہیں ہوتے لیکن زندگی لوگوں سے ہوتی ہے. ہر نئے رشتے کی شروعات میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ مستقل رہنے والا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ واضح ہو جاتا ہے کہ جو دیا گیا ہے وہ واپس بھی لیا جائے گا. اور جانتے ہیں انسان کی کیا اوقات ہے؟
وہ اتنا بے بس ہوتا ہے کہ ہاتھوں سے بہتی ریت کو روک نہیں پاتا. ہمیں ضرورت ہے اس رویے کو اپنانے کی کہ صابر رہنا ہی بہتر ہے. اب اس کو بھی اگر Categorize کیا جائے تو کچھ لوگوں کے ہونے یا نہ ہونے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا. کچھ کیلئے اوسط جزبات ہوتے ہیں. اور پھر وہ جن کیلئے ہم عقیدت و محبت رکھتے ہیں. اصل نقصان یہی ہوتا ہے اگر ایسوں کو گنوا دیں. زیادہ نہیں بس اتنا درد ہوتا ہے
 
جیسے کسی ریشمی کپڑے کو
کسی کانٹے میں الجھا کر
اتنی زور سے کھینچا جائے 
کہ وہ ریشہ ریشہ ہو جائے

.zee
Z  : لوگ زندگی نہیں ہوتے لیکن زندگی لوگوں سے ہوتی ہے. ہر نئے رشتے کی شروعات میں - 
مرد محبت میں بلکل ضدی بچوں جیسا ہوتا ہے ،جس طرح ایک بچہ اپنی پسندیدہ چیز یا كهلونے کیلئے انتہائی خود غرض ہوتا ہے اسے سب سے چھپا کے رکھتا ہے کہ وہ بس اسی کا ہے،ایسے ہی مرد بھی جس عورت سے محبت کرتا ہے اسے چھپا لینا چاہتا ہے  ❤️،کہ نا کوئی دوسرا دیکھے نا کوئی اسکی چاہ کرے وہ بس اسی کی ہے،مرد کمزور یا بے وقوف نہیں ہوتا بس محبت میں ہار جاتا ہے ،بڑے سے بڑا زخم جسم پر لگ جائے مرد نہیں روتا ،لیکن وہ عورت جسے وہ دل سے چاہتا ہے,اسے کھونے کا ڈر مرد کا حوصلہ توڑ کے رکھ دیتا ہے  ,بہت خوش نصیب ہوتی ہے وہ عورت جس کیلئے مرد روتا ہے  ...میں نے کہیں سنا تھا کہ مرد جب روتا ہے تو وہ مگرمچھ کے آنسو ہوتے😠 ۔۔۔لیکن نہیں,مرد جب  روتا ہے وہ کرب کی انتہا پہ ہوتا ہے ،وہ اسکی بےبسی کی آخری حد ہوتی ہے ،آخر کچھ تو ایسا ضرور اس نے کھویا ہوگا جو اس نے کبھی بہت سنمبھال کے
Z  : مرد محبت میں بلکل ضدی بچوں جیسا ہوتا ہے ،جس طرح ایک بچہ اپنی پسندیدہ چیز یا - 
میرا بس چلے تو تیری سوچوں پر
اپنی یادوں کا پہرا بیٹھا دوں
تُو دیکھے تو مجھے
تُو سوچے تو مجھے
ذکر ہو تو میرا
خیال ہو تو میرا
تیرا ماضی بھی میں
تیرا حال بھی میں
تیرا آنے والا کل بھی میں
میرا بس چلے تو تُجھے یوں چاہوں
کہ میری چاہت کی ابتدا بھی تُو
میری چاہت کی انتہا بھی تُو
میرا عشق بھی تُو
میرا ایمان بھی تُو
میری ذات بھی تُو
میری بات بھی تُو 
ہو عشق کی انتہا کچھ اسطرح
جو تُو نہیں تو میں نہیں
جو میں نہیں تو تُو نہیں
Z  : میرا بس چلے تو تیری سوچوں پر اپنی یادوں کا پہرا بیٹھا دوں تُو دیکھے تو - 
تم وہ لڑکی تھی جس کے لیے میں نے اپنی عزت نفس تک کو کچل دیا،
 میں نے تمہیں  ہر دعا میں رو رو کے مانگا تھا، تمہیں حاصل کرنے کو میں نے ہر جتن کیا- جھولی پھیلا کر تمھیں مانگا تھا، مگر کیا ہوا کوئی اور آیا جس نے نہ تو تمہیں خدا سے مانگا نہ کوئی جتن ہی کیا پتہ نہیں اس  میں کیسا اثر تھا کے میری مانگی ہر دعا رد ہوئی،
میرا کیا ہر جتن بیکار ہوا اس کے  الفاظ میری چار سالوں سے مانگی ہر دعا سے زیادہ پر اثر ثابت ہوۓ- اور تم ہمیشہ کے لیے اس کی ہوئی،
میرے حصی میں بس آئی تو یادیں ان یادوں کو لیۓ اب میں دن رات کڑھتا رہتا ہوں، 
میں بس اتنا کہونگا میں خوش بالکل بھی نہیں ہوں-
گذرتے وقت کے ساتھ میں تھوڑا تھوڑا کر کے مرتا جا رہا ہوں،
مجھے بالکل بھی صبر نہیں آ رہا اس اذیت نے مجھے یوں جکڑا ہے کے اب جب تک مجھے مار نہ دے چھوڑے نہ،
Z  : تم وہ لڑکی تھی جس کے لیے میں نے اپنی عزت نفس تک کو کچل دیا، میں نے تمہیں  - 
وہ ایسے ہی نہیں چلی گئی تھی  تحفہ دے گئی تھی ڈپریش کا۔ میری صحت گھٹتی جا رہی تھی۔ کچھ کھایا پیا نہیں جاتا تھا۔ میں قہقے لگانے والا ایک شوخ مزاج لڑکا بہت گم سم اور چپ چپ ہو گیا تھا۔ میرے چہرے پر آنسوں کے کالے نشان نمایاں ہو گئے۔ آنکھوں کے گرد گہرے حلقے پڑ گئے۔ سب مجھ سے میرے بدلے ہوئے انداز پر شکوے کرنے لگے تھے۔ ایک کے بعد ایک میں اپنے دوست بھی کھو رہا تھا  اس راستے پر میں ساکت تھا سب آگے بڑھ رہے تھے اور میں اپنی تکلیف کا بوجھ لیے وہی پڑا تھا
Z  : وہ ایسے ہی نہیں چلی گئی تھی تحفہ دے گئی تھی ڈپریش کا۔ میری صحت گھٹتی جا رہی - 
چلو آج رشتوں میں قدر کی بات کرتے ہیں۔ جیسے کوئی اپنا ہمیں کبھی ہماری لاپروائی پہ کہہ دیتا ہے
"جب میں نہیں ہوں گا تب تمہیں قدر ہوگی میری"
یہ جملہ لگ بھگ ہر انسان نے کسی اپنے سے زندگی میں ایک بار تو ضرور سنا ہوگا۔ کسی ماں نے بیٹے کو کہا ہوگا،کسی بہن نے بھائی کو یا پھر کسی بیوی نے شوہر کو کہا ہوگا۔ دو پیار کرنے والے بھی اکثر یہی بات کرتے ہیں ایک دوسرے سے۔ پر سوال یہ ہے کہ یہ قدر ہوتی کیا ہے۔ اور اگر کوئی یہ بات کرتا بھی ہے تو کس بنیاد پہ کرتا ہے؟ اگر مجھ سے کوئی یہ سوال پوچھے تو میں کہوں گا
"قدر ایک ایسی پرچھائی ہے جو ساتھ چھوڑ کر جانے والے اپنے کسی پیارے کو ایک نشانی کی صورت دے کے جاتے ہیں" یہ کوئی خوشگوار نشانی نہیں ہوتی۔ اس میں ایک درد چھپا ہوتا ہے ۔ یہ درد بڑا جانا پہچانا ہوتا ہے
Z  : چلو آج رشتوں میں قدر کی بات کرتے ہیں۔ جیسے کوئی اپنا ہمیں کبھی ہماری - 
میں نے سمجھا تھا کہ تم جب نا ہوگی تو شاید یہ وقت رُک جاۓ گا ۔۔ میں مرجاٶں گا .. لیکن ایسا تو کچھ بھی نہیں ہوا .. تم بھی نہیں ہو .. وقت بھی چل رہا ہے .. میں بھی زندہ ہوں .. اک کسک ہے جو رہ گئ ہے اک خاموشی ہے جو چھا گئ ہے ..لیکن شاید اک بوجھ ہے جو ہٹ گیا ہے ۔۔ میں بے چین ہوں مگر پُر سکون بھی .. یاں شاید میں نہیں جانتا اس کو کیا کہتے ہیں ..لیکن یہ اچھا بھی ہے اور برا بھی .. پہلے میں ڈرتا تھا کہ تمہیں کھو نہ دوں.. اب میں ڈرتا ہوں میری یہ خاموشی تمہیں نقصان نہ پہنچا دے ..تم خوش رہو ، جہاں ہو جس کے ساتھ ہو ..  مگر میں ایسا چاہتا بھی نہیں ہوں ۔
Z  : میں نے سمجھا تھا کہ تم جب نا ہوگی تو شاید یہ وقت رُک جاۓ گا ۔۔ میں مرجاٶں گا - 
ایک چہرہ ھے  جو  آنکھوں  میں  بسا  رہتا  ھے 
اک  تصور  ھے  جو ،،،،، ؛ تنہا  نہیں  هونے  دیتا

 ✍Z ی
Z  : ایک چہرہ ھے جو آنکھوں میں بسا رہتا ھے اک تصور ھے جو ،،،،، ؛ تنہا  - 
آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ دکھائی دے 
دنیا ہو مسترد ترا چہرہ دکھائی دے 
 میں نے کوئی چراغ بھی روشن نہیں کیا 
میں چاہتا نہیں کوئی تم سا دکھائی دے 
..zee..
Z  : آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ دکھائی دے دنیا ہو مسترد ترا چہرہ دکھائی دے  - 
اپنے من چاہے شخص کو کسی اور کے ساتھ دیکھنا شاید اذیت کی آخری حد ہے 
..zee..
Z  : اپنے من چاہے شخص کو کسی اور کے ساتھ دیکھنا شاید اذیت کی آخری حد ہے ..zee.. - 
اکیلے   ہی   گزرتی   ہے   زندگی 
لوگ تسلیاں تو دیتے ہیں ساتھ نہیں !
Z  : اکیلے ہی گزرتی ہے زندگی لوگ تسلیاں تو دیتے ہیں ساتھ نہیں ! - 
کوئی ایسا شبد لکھے کوئی
جو دلگیروں کا گیت بنے
کوئی لفظ تحمّل والا ھو
کوئی بات کہ جیسے ماں بولے
جسے سن کر زخم بھریں دل کے
جسے چُھو کے رنج نہ ھو کوئی
کوئی ایسا شبد لکھے کوئی
جو ٹھنڈک ھو، آزار نہ ھو
جو جیون بھر کا عطر بنے
جو رستہ ھو دیوار نہ ھو
..zee..
Z  : کوئی ایسا شبد لکھے کوئی جو دلگیروں کا گیت بنے کوئی لفظ تحمّل والا ھو کوئی - 
" سنسان سڑک__تیری یاد_میری موت "
" بے فکر لوگ_پرندوں کا شور لاوارث لاش "
..zee..
Z  : " سنسان سڑک__تیری یاد_میری موت " " بے فکر لوگ_پرندوں کا شور لاوارث لاش "  - 
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
حَسرتیں،اُمیدیں،وفات پاگئیں

.Zee
Z  : إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ حَسرتیں،اُمیدیں،وفات پاگئیں  - 
غمِ حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی
چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی


Zی
Z  : غمِ حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی  - 
-" کمسن بدن پہ بوجھ ہے بوڑھے دماغ کا،
 سنجیدگی نے میری جوانی اجاڑ دی
..zee..
Z  : -" کمسن بدن پہ بوجھ ہے بوڑھے دماغ کا، سنجیدگی نے میری جوانی اجاڑ دی  - 
تھوڑی تھوڑی ریت بچھڑتی رہتی ہے 
صحراؤں کے روز خسارے ہوتے ہیں
..zee..
Z  : تھوڑی تھوڑی ریت بچھڑتی رہتی ہے صحراؤں کے روز خسارے ہوتے ہیں ..zee.. -