Damadam.pk
Zeeshan1's posts | Damadam

Zeeshan1's posts:

Zeeshan1
 

میں اپنی ذات کا سفر تمام کرکے رک گیا__
پھر اس کے بعد راستوں سے میری گفتگو ہوئی

Zeeshan1
 

میں وہ سکوت ہوں جو تیرے کام کا نہیں ہ
تو ایسا شور ہے جو میں مچا نہیں سکتا

Zeeshan1
 

ساتھ تم تھے تو ہمیں راس تھا پاگل پن بھی
اب ترے بعد کریں کیسے گزارا؟، پاگل!
دور تم جب سے ہوئے تب سے ہمارے حصے
بس خسارہ ہے، خسارہ ہے، خسارہ، پاگل!
zee

Zeeshan1
 

ہماری طرح کوئی دوسرا ہوا بھی نہیں
وہ درد دل میں رکھا ہے جو لا دوا بھی نہیں
ہمارا درد عجب مرحلے میں ہے کہ جہاں
وہ بے سخن بھی نہیں اور لب کشا بھی نہیں
اسی کو دیکھتی رہتی ہے چشم شوق مدام
جو غم ابھی سر شاخ الم کھلا بھی نہیں
میں ایسے شخص کو زندوں میں کیا شمار کروں
جو سوچتا بھی نہیں خواب دیکھتا بھی نہیں
یہ عشق خاک ہی ہونے کا نام تھا سو ہمیں
صلہ ملا بھی بہت اور صلہ ملا بھی نہیں
تمام عمر عجب وضع داریوں میں کٹی
اسے عزیز رکھا جو ہمارا تھا بھی نہیں

Zeeshan1
 

اتنی دوری پہ بھی قُربت کا یہ عالم توبہ
پاس ہی دل کے کوئی بول رہا ہو جیسے..
zee

Zeeshan1
 

کِیا اَے سایۂ دیوار تُونے مجھ سے رو پنہاں
مِرے اب دُھوپ میں جلنے ہی کا آثار پیدا ہے
__
zee

Zeeshan1
 

ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے
اک شمع ہے دلیلِ سحر سو خموش ہے
,
داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی
اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش

Zeeshan1
 

آج کے بعد عشرت مجلس شام غم کہاں
جی نہ لگے گا تیرے بعد ، پر ترے بعد ہم کہاں
اب یہ جبین و چشم و لب تجھ کو نظر نہ آئیں گے
غور سے دیکھ لے ہمیں ، آج کے بعد ہم کہاں
__
جون ایلیا🖤

Zeeshan1
 

دن گزر جائیں گے، تم ان چیزوں کو ترک کردو گے جن کی تمہیں عادت ہے، پسندیدہ انسان کو چھوڑ دو گے۔ اپنے خواب سے دستبردار ہو جاؤ گے
اور بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف سفر ہوگا۔

Zeeshan1
 

منتیں ادھوری رہ گئیں صاحب _
چاہنے والا معزرت کر گیا

Zeeshan1
 

" ٹُوٹی ہُوئی چیزیں بُہت ہی پریشان کرتی ہیں ، جیسے کہ ؛ دِل ، نیند ، بھروسہ اور سب سے زِیادہ کِسی سے رکھی ہُوئی اُمید! ۔ "

Zeeshan1
 

ہمارے جیسے لوگ فریموں میں لگائے جائیں گے ہمارے لیے کوئی دل نہیں دھڑکے گا🖤😐

Zeeshan1
 

کتاب ہجر میں اک حرفِ نارسا کی طرح
مجھے بھی لکھے کوئی جون فارہہ کی طرح <3
بھلے یہ ہاتھ بندھے ہیں مگر یہ کاجل ہے
سو پھیل جاتا ہے اک کاسۂ گدا کی طرح
وہ مجھ سے ملتا تھا ہر بار اپنی شرطوں پر
کبھی خطا کی طرح اور کبھی سزا کی طرح
مجھے ستاتی رہیں تتلیاں شرارت سے
گلوں کی بات وہ کرتا رہا صبا کی طرح
جو بات کرتا تھا مجھ سے مرے ہی لہجے میں
نہ آیا لوٹ کے واپس مری صدا کی طرح
یہ بات طے تھی کہ رہنا ہے اجنبی بن کر
سو اوڑھ لی تری بیگانگی ردا کی طرح
ہمارے بیچ اگر کچھ نہیں تو پھر کیا ہے
نبھاتے رہتے ہیں دونوں جسے وفا کی طرح

Zeeshan1
 

کِیا اَے سایۂ دیوار تُونے مجھ سے رو پنہاں
مِرے اب دُھوپ میں جلنے ہی کا آثار پیدا ہے
__

Zeeshan1
 

کہا تھا میں نے کھو کر بھی تجھے زندہ رہوں گا
وہ ایسا جھوٹ تھا جس کو نبھانا پڑ گیا

Zeeshan1
 

میری وفا ہے اس کی اُداسی کا ایک باب
مدت ہوئی ہے جس سے مجھے اب ملے ہوئے
__

Zeeshan1
 

🥀کبھی کبھی ہم دل کی بات کسی ایسے انسان کو بتانا چاہتے ہیـں جو ہماری باتیں سنے،
بیچ میـں نا ٹوکے ،
ہمیــــں مشورہ نا دے ،
ہماری برائی نا کرے بس ہماری سنے،
کہ ہمارے دل کا بوجھ کم ہو

Zeeshan1
 

یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ زندہ لوگوں کو رخصت کرنا مشکل ہے یا دنیا سے جانے والوں کو ... صبر تو دونوں صورتوں میں نہیں آتا💔

Zeeshan1
 

تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
zee

Zeeshan1
 

اگر تم تنہا ھو ، اور وقت کے دِل شکن لمحات تمہارے محسُوسات کو پامال کر رھے ھیں ، تو کیا ھُوا.؟؟ تم اِس فانی دُنیا میں اکیلے آئے تھے ، اکیلے ھی جاؤ گے۔
جب قدرت نے تمہیں اکیلا ھی تخلیق کیا تھا تو پھر اِس تنہائی سے کیا گھبرانا۔