سانس سانس قربتیں ہیں, بات بات دُوریاں
تیرے میرے درمیاں, یہ رابطے بھی عجیب ہیں🖤
" اور یکا یک میں نے محسوس کیا کہ میں اکیلا ہوں ،زندگی اور موت ،محبت اور فطرت حُسن و عشق کی حدود چیرتی ہوئی یہ عریاں حقیقت ،مجھ تک آئی کہ تو اکیلا ہے ،زندگی کی نُکڑ پر اجنبی کی طرح کھڑا ہے ،اور تجھے کوئی نہیں پہچانتا "
___
تمہیں خبر ہی نہیں خود اذیتی کیا ہے
سکون ملتا ہے زخموں سے چھیڑ خانی میں
تمام جلنا جلانا فسانہ ہوتا ہوا
چراغ لمبے سفر پر روانہ ہوتا ہوا
عجب گداز پرندے بدن میں اڑتے ہوئے
اسے گلے سے لگائے زمانہ ہوتا ہوا
ہری زمین سلگنے لگی تو راز کھلا
کہ جل گیا وہ شجر شامیانہ ہوتا ہوا
نظر میں ٹھہری ہوئی ایک روشنی کی لکیر
افق پہ سایۂ شب بیکرانہ ہوتا ہوا
کسی کمزور لمحے میں
جو ہم کو گھیر لیتا ہے
وہ جذبہ
وقت کی چالوں میں سے اک چال ہوتا ہے
اُسے ہر گز "محبت "
مت سمجھ لینا !
zee
رگڑ کر قلب کی سل پہ جو اسمِ یار کا چندن
لہو میں بانٹ دیتے ہیں انہیں عُشاق کہتے ہیں
جیسے نوح کی کشتی میں ابن نوح نہیں آیا،
ایسے ہی میرے حصے میں اے شخص تو نہیں آیا!
میں اپنے سب مسائل میں تنہا ہوں،
مجھ سے کوئی کہتا ہی نہیں
" میں ہوں نا"!
zee
❤
ہجر کامل ,فراق حاوی , جدائی یکسر , طویل دوری
خواب قربت , وصال حسرت "میں " ہوں تنہا , بغیر تیرے
zee
"-میرے اندر اب بلاوجہ کی دوستیاں ،
زبردستی کے تعلقات اور غیر ضروری گفتگو کرنے کی ہمت نہیں ہے-"💯🙂
*کبھی کبھی گھنٹوں باتیں ہوا کرتی تھیں
جو اب وہ کسی اور سے کرتا ہوگا
اسے کہنا! جفت اور طاق کا نہیں ہم سے کوئی واسطہ
ہمیں تو جب بھی لگی ضرب لگی
تقسیم ہوۓاور بکھر گۓ🥀
ایسا ہے کہ سینے میں سلگتی ہیں خراشیں
اب سانس بھی ہم لیں گے تو اچھا نہ کریں گے
کیا کہا۔۔!! نفسیاتی ہوں
جناب آپکی مہربانیاں ہیں
یہ ہے کچھ خاص لوگوں کا
جو ہے فرقہ اداس لوگوں کا
محبت مٹی کے بنے رنگ برنگے چہرے دیکھ کر نہیں ہوتی بلکہ روح سے ہوتی ہے کبھی کبھی خوبصورت چہروں سے بھی نہیں ہوتی اور ہوجائے تو کسی عام سے چہرے سے بھی ہوجاتی ہے اور وہ ہمیں دنیا کا خوبصورت چہرہ لگنے لگتا ہے محبت کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں۔ ۔❤😍
آوٴ۔۔۔
پھر سے اسی پہاڑ کے ۔۔۔
پہلو میں بیٹھ کر۔۔۔
وادی میں گونجتی ہوئی۔۔۔
خاموشیاں سنیں ۔۔۔
گرتی ہے برق کیوں مرے آنگن میں بار بار
آخر ہوا کی زد پہ مرا ہی چراغ کیوں؟
مضطر کیوں مجھے ، دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی انکا تماشہ تو نہیں ہوں
zee
یوں بنی ہیں رگیں جسم کی۔۔
ایک نس، ٹس سے مس اور بس۔۔۔
اس مصور کا ہر اک شاہکار۔۔۔
ساٹھ پینسٹھ برس اور بس۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain