میں اپنے احساسات اب کسی کو نہیں بتانا چاہتی ، میرے اردگرد لوگ تو ہیں مگر وہ اتنے دلچسپ نہیں کہ میں ان کے ساتھ کی چاہ کروں۔ میرا دل خالی مکان ہے، اب اس میں کوئی امنگ نہیں، کوئی فرد زندہ نہیں ۔ دنیا کی ہر قیمتی چیز میرے لیے بے معنی ہو چکی ہے، جانے کیوں وہ اپنا اثر کھو چکی ہے۔ میں اکیلی ہوں اور مجھے اکیلے ہونے سے محبت ہے۔ اکیلا پن مجھے بتاتا ہے کہ میں کس قدر مختلف انسان ہوں۔ سمیرا رسول)
*تہجد* رات کے تاریک ترین پہر میں، جب کوئی شخص اپنے رب کے حضور حاضر ہوتا ہے، تو وہ رب اُس بندے کے دل میں آنے والی ہر دعا کو قبول کرتا ہے۔ تمہاری ناممکن خواہش، تہجد ممکن بنا سکتی ہے۔ ہر تکلیف سے تہجد تمہیں شفا دلا سکتی ہے۔ تم سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک تہجد تمہیں کیا کیا دلوا سکتی ہے۔ تہجد معجزات کا دوسرا نام ہے۔ ❤️ 💯