میں سوچتا ہوں جہاں پر جدائی لکھی ہے
بس اتنے ھاتھ کے حصے _____جلا دئے جائیں
اور کافی عذاب تھے لیکن
ہم نے بس ___عشق آزمایا ہے
کیا کہیں کیسے وہ تنہائی کے موسم تھے ، کہ جو
تْم سے جھیلے نہ گئے _____، ھم سے گزارے نہ گئے
عین ممکن ہے وہ اپنی محبت کو لیے واپس پلٹ آۓ
عین ممکن ہے محبت کا دروازہ اُسے بند ملے
شاید کہ چاند بھُول پڑے راستہ کبھی
رکھتے هیں اِس اُمید پہ کچھ لوگ گھر کھُلے
ہائے وہ ایک بھی نا سمجھ سکا
آنکھ کس کس___ زبان میں روئی
ہم تیری یاد کی زمینوں پر
صبر بوئیں گے ___ہجر کاٹیں گے
چن کر تمام ٹوٹے ہوئے دل کی کرچیاں
ہم نے کمال فن سے_______ نیا دل بنا لیا
مُدتوں روئیں گی وہ آنکھیں ھمیں بھولنے کو
مُدتوں ھم ،___ تیرے اشکوں میں پائے جائیں گے
اس سے پہلے کہ جدائی کی __خبر تم سے ملے
ہم نے سوچا ہے کہ ہم تم سے ___بچھڑ جائیں گے
دُکھ یہی ہے کہ مِری سانس پہ قابض ہوا شخص
کچھ بھی ہو جائے _____وہ میرا نہیں ہونے والا
تجھے حیران کرنے کی ضد میں
ہر غم پہ قہقہہ_______گایا میں نے
کب ہونگے جانے ہونٹ تبسم سے آشنا
ہم کو تو مسکراۓ ہوۓ____ زمانہ گُزر گیا
میں نے جس دام پہ بیچا ھے یہ ملبـہ اپنا
سـچ بتـا دوں تـو یہ ____بازارِ محبت گِر جـائے
یہ وقت ہے کمبخت بڑا اچھا مسیحا
ڈرتا ہوں کسی روز تیرا__ زخم نہ بھر دے
اس درد بھری حیات کی محرومیاں نہ پوچھ
کیا کیا تمہیں بتائیں ________ کیا کیا نہ هو سکا
مختصر ہوئے پہلے گفتگو کے سلسلے
آہستہ آہستہ خاموشی____ تعلق نگل گئی
کسی کو مل گئ کسی کی محبت
کسی کے پاس __کسی کے وعدے رہ گئے
ویسے میں ان راستوں اور طاقچوں کا تھا نہیں
پھر بھی تُو نے جس جگہ پر رکھ دیا____ روشن ہوا
Balushi
تجھ سے میرا وجود سمبھالا ناجا سکا
میں نے تیرا غبار بھی رکھا _____سمیٹ کر
Balushi
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain