انسان کی حد برداشت اور حثیت صرف اتنی ہے کہ اس کا باڈی ٹمپریچر °96 ڈگری سے کم اور °110 ڈگری سے زیادہ ہو جائے تو اسکی موت واقع ہو سکتی ہے لیکن اس °14 ڈگری کے مارجن پر زندہ اس انسان کی باتیں سنو تو لگتا ہے کہ طاقت اور اختیار اس پر ختم ہے...😊
ہماری زندگیوں میں بےچینی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم جہاں ہیں وہاں ہونا ہی نہیں سیکھا۔۔۔ سارا دن یا تو ماضی میں ہوتے ہیں یا مستقبل میں اگر کہیں نہیں ہوتے تو بس "حال" ہی میں نہیں ہوتے
انسان کا معاملہ بھی عجیب سا ہے کہ جب اُس پر غریبی نازل ہوتی ہے تو اتنی کہ وہ اپنی زندگی سے بھی مایوس ہو جاتا ہے، اور جب دولت نازل ہوتی ہے تو اتنی کہ دوسروں کو زندگی سے مایوس کر دیتا ہے ...