Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

✳️ اپنے ہاتھوں کو صدقے کے لیے کشادہ کرو، اس کے نتیجے میں آپ کے کندھوں سے مصائب کی رسیاں ڈھیلی ہو جائیں گی۔
✳️ جان لو کہ آپ کو صدقہ لینے سے زیادہ صدقہ دینے کی ضرورت ہے۔

Zooni-malik-me
 

✳️ احسان کرنے والے بنو، خواہ کوئی آپ سے احسان نہ بھی کرے۔۔ اللہ کی خاطر احسان کرو، لوگوں کی خاطر نہیں کیونکہ اللہ محسنین سے محبت رکھتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

اللہ اس نیکی کو ہرگز نہیں بھولے گا جو آپ نے کسی کے ساتھ کی، نہ اس غم کو بھولے گا جو آپ نے کسی پریشان حال سے دور کیا اور نہ اس آنکھ کو فراموش کرے گا جو رونے ہی والی تھی مگر آپ نے اسے خوشی عطا کر کے چمکا دیا۔۔

Zooni-malik-me
 

پریشانی سجدے سے رخصت ہو جاتی ہے اور شادمانی دعوت و تبلیغ سے حاصل ہوتی ہے۔۔

Zooni-malik-me
 

*ایسی باتیں جو زندگی کے متعلق آپ کے افکارو نظریات تبدیل کر دیں*
اگر تم نے اللہ کو راضی کرلیا تو وہ تم سے راضی ہوجائے گا، تمھیں خوش کردے گا، تمھارے لیے کافی ہو جائے گا اور تمھیں بے نیازی کی دولت سے مالا مال کردے گا۔۔
اگر دکھوں بھری زندگی نے تمھارے دل کو خون کے آنسو رلا رکھا ہے تو مایوسی کا شکار مت ہو بلکہ اللہ سے دعا کرو کہ اے اللہ! مجھے دنیا و آخرت میں بہترین عوض عطا فرما۔۔

Zooni-malik-me
 

*ایسی باتیں جو زندگی کے متعلق آپ کے افکارو نظریات تبدیل کر دیں*
دنیا کی فکر نہ کرو کیونکہ وہ اللہ کے اختیار میں ہے، نہ رزق کے متعلق پریشانی لو کیونکہ رزق اللہ کے ذمے ہے اور مستقبل کے بارے میں متفکر ہونا بھی چھوڑ دو کیونکہ مستقبل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔۔ تمھیں صرف ایک ہی فکر دامن گیر ہونی چاہیے کہ اللہ کیسے راضی ہوتا ہے کیونکہ اگر تم نے اللہ کو راضی کرلیا تو وہ تم سے راضی ہوجائے گا،

Zooni-malik-me
 

یہ فلمیں اور گیمز ملت کے بچوں اور نوجوانوں پر کیسا منفی اثر ڈالتی ہوں گی کیا کبھی کسی نے یہ سوچا؟
یہ ٹی وی چینلز بچوں کو تفریح کے نام پر کیا کچھ دکھاتے اور سکھاتے ہیں اس کا اندازہ صرف ٹی وی پر کارٹون نیٹ ورک سے لگایا جا سکتا ہے جس کی نشریات خصوصاً بچوں کے لئے ہوتی ہیں ان میں مقصدیت اور حقیقت سے دور طلسماتی کہانیوں میں ماورائی مخلوق کی تصویر کشی کے ساتھ ساتھ ہیرو ہیروئن کی داستانیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ یہ داستانیں بھی اسی طرح فحاشی اور تشدد سے بھرپور ہوتی ہیں۔ شارٹ لباس، حیاء باختگی، بیہودہ گفتارتاکہ بچے اپنے بچپن سے ہی ان چیزوں کے عادی ہو جائیں۔ جس طرح بڑوں کے کردار و اخلاق کو تباہ کرنے کے لئے فلمیں بنائی جاتی ہیں اسی طرح اب وہی یلغار معصوم بچوں سے سٹارٹ ہوتی ہے تاکہ وہ ننگے اخلاق کے ساتھ معاشرہ میں قدم رکھیں
Lamha-e-fikariya

Zooni-malik-me
 

ٹی وی اشتہارات کو دیکھئے تو وہ ہوس اور جذبات کو ابھارنے والے ، اب انٹرنیٹ کی تیزی اور پھر اسمارٹ فون کی وبا نے بچے بچے کو وقت سے پہلے بالغ کردیا ہے ، اخلاقی جرائم کی انتہا ہوچکی ہے ۔ ٹائم پاس گیمز اور فلموں، ڈراموں، مجروں اور سکس ویڈیوز کے بازاروں میں انبار لگے ہیں اور بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں،

Zooni-malik-me
 

اگر آج ایک صابن کی ٹکیہ خریدنی ہوتو ننگی تصاویر کا دیدار ہوتاہے ایک روپیہ شیمپو، وہ بوتل پر عریاں تصاویر ہوتی ہیں۔ کیا کبھی کسی نے یہ سوچا کہ باتھ میں برہنہ حالت میں ایسی تصویروں پر نظر کیا کیفیت طاری کرتی ہوگی اور لوگ ان کو کس نگاہ سے تکتے ہوں گے؟ آخر وہ بھی کسی کی مائیں، بہنیں بیٹیاں ہیں۔ بزنس والوں اور پڑھے لکھے لوگوں کو معاشرہ کی پاکیزگی اور کسی کی ماں بہن بیٹی کا احساس نہیں تو معاشرہ کے دوسرے افراد میں کہاں سے آئے گا؟ اخبارات روزانہ کسی نہ کسی خوبرو کی تلاش میں ہوتے ہیں اور فحش و عریاں تصویروں کے ساتھ ان کی خبریں شائع کرتے ہیں۔ شوبز کے نام سے صفحات مخصوص ہوتے ہیں، شہروں کے بازار فحش و عریاں اور تنگ لباسوں سے بھرے پڑے ہیں،

Zooni-malik-me
 

اس مغربی یلغار سے اسلامی دنیا کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہا، خاص تر ہماری نوجوان نسل تو بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ رہی سہی کثر موسیقی ڈرامہ و فلم نے نکال دی۔ ہماری بد قسمتی کہ ہماری ملت کے ہر طبقہ نے مغربی عیاری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی بجائے اس کی ہر یلغار کو عیش و مستی ، لطف و تفریح سمجھ کر قبول کیا ہے اور پوری طرح اس کے رنگ میں رنگنے کی کوشش بھی کی ہے۔ آج کچھ نہ کچھ اسلامی کلچر و روایات نیچلے، غریب اور درمیانی طبقہ میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ آپ نیچلے اور غریب طبقہ سے جیسے جیسے اوپر امراء و مخیر طبقہ کی طرف جائیں گے آپ کو زیادہ سے زیادہ پختہ مغربی چال ڈھال ، مغربی انداز ، مغربی رنگ و روپ اور واضح قطع نظر آئے گا ۔

Zooni-malik-me
 

معاشرتی کلچر کو تباہ کرنے میں فلم انڈسٹریز ٹی وی سیریل کی طرف سے کی گئی ہے اور جلتی پر جو تیل مغرب کی چال اور مکاری نے ڈالا اس نے سب کچھ جلا کے رکھ دیا۔ مغرب کے فحش و عریاں کلچر نے عورت کا سب کچھ واضح اور کھول کے پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا، فحش و عریاں موویز، عورت کے محاسن پر ڈکومنٹری ۔ اس مغربی یلغار نے پوری دنیا کے معاشرتی نظام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے بالخصوص اسلامی شعار کو تباہ کرنے کیلئے مغرب نے ہر طرح کی عیاری کی ہے اور اپنا رنگ اور اثر دیکھایا ہے۔

Zooni-malik-me
 

ایک عورت، ایک پردہ کی چیز، ایک سراپا ستر کے لباس کا مرد کے لباس سے موازنہ کر لیں۔ عورت اور مرد کے جوتوں کا موازنہ کر لیں، آپ کو مرد کے جوتے مکمل بند اور زیادہ ڈھکے ہوئے ملیں گے، یعنی مرد کے جوتے بناتے ہوئے مکمل کوشش کی گئی ہے کہ جسم کا زیادہ سے زیادہ حصہ چھپ جائے جبکہ خواتین کے جوتے بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کوشش کی گئی ہے کہ جسم کا زیادہ سے زیادہ حصہ ننگا اور واضح نظر آئے۔ الغرض آپ مرد اور خواتین سے وابستہ کسی بھی چیز کو مارکیٹ میں دیکھ لیں آپ کو پردہ اور نمائش کا واضح فرق نظر آئے گا کہ پردہ داری کس کی زیادہ کی، واضح اور کھلا کس کو چھوڑا؟ کس کی نمائش کا زیادہ اہتمام کیا؟

Zooni-malik-me
 

کیسے ہمارے معاشرہ پر شہوت زنی و ہوس پرستی کا بھوت سوار ہوا؟ اس کا ایک سبب تو یہ ہے کہ ہماری خواتین نے پردہ کے قرآنی احکامات ترک دئیے۔ اللہ و رسول ﷺ کی ہدایات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جسم کی نمائش، سنگھار اور فیشن کو اپنا شعار بنا لیا۔ اس نمائش اور فیشن کی دوڑ میں فلم انڈسٹریز ٹی وی سیریل نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آپ خواتین کا لباس دیکھ لیں انتہائی باریک، دوپٹے اتنے باریک کہ صرف برائے نام ہیں۔

Zooni-malik-me
 

*🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱*
*گناہوں سے نجات وہی پاتا ہے*
*جو اقرارِ جرم کر لے اور ندامت*
*کے لئے توبہ ہی کافی ہے*
*🍂اِرشـــــاد نُوری🍂*

Zooni-malik-me
 

💗 اللہ کے پسندیدہ لوگ 💗
اللہ محبت ان سے کرتا ہے جنہیں پسند کرتا ہے اور پسند انہیں کرتا ہے جنہیں قبول کرتا ہے اور قبول انہیں کرتا ہے جو اسکی پسند میں ڈھلنے لگتے ہیں جو صراط مستقیم پہ چلنے لگتے ہیں♥️

Zooni-malik-me
 

توبہ کے آنسو کا کمال یہ ہے کہ
گرتا باہر ہے مگر اندر کی صفائی کر دیتا ہے
Beshaq🙏

Zooni-malik-me
 

*📌ہر جائز حاجت کے پورا ہونے کا مجرب عمل🌹*
*⚘اتوار کو یَاوَاحِدُ یااَحَدُ*
*🏝پیر کو یاصَمَدُ یافَرَدُ*
*⭐منگل کو یاحَیُّ یاقَیُّومُ*
*🌟بدھ کو یاحَنَّانُ یامَنَّانُ*
*🌍جمعرات کو یاذَالجلال ولاکرام*
*☘جمعہ کو یااللہ یااَحَدُ*
*🌹ہفتہ کو یارحمن یارحیم*
بعد نماز فجر مذکورہ وردکو ہر دن کاورد ہردن میں سو مرتبہ ایک ہفتہ تک جس نیک حاجت کیلئے پڑھا جائے
ان شاءاللہ عزوجل ضرور پورا ہوگا
●▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬●

Zooni-malik-me
 

🍁 *ٹیک لگا کر کھانا؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا (کیونکہ یہ متکبرین کا طریقہ ہے)۔*🔹
📗 «سنــن ابــو داٶد-3769»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Zooni-malik-me
 

💞Happy independence day💞
💞Allah pakistan ki ta qayamat hifazat farmay🙏
Ameen

Zooni-malik-me
 

*🌱🌱*
*دوست،کتاب،راستہ اور سوچ*
*اگر غلط ہوں،تو گمراہ کر دیتے ہیں*
*🍂🍂*