Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

*🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱*
*کِسی کا دِل ہلکا کرنا بھی ایک*
**خُوبصورت آرٹ ہے اور یہ*
**خُوبصورت آرٹ ہم سب کو سِیکھنا چاہٸیے*
*🍂🍂*

Zooni-malik-me
 

*🌱🌱*
*خدا کا ذکر کرنا اچھا ہے لیکن*
*خوفِ خدا ہونا بھی لازم ہے*
*🍂🍂*

Zooni-malik-me
 

*🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱*
*گناہوں سے نجات وہی پاتا ہے*
*جو اقرارِ جرم کر لے اور ندامت*
*کے لئے توبہ ہی کافی ہے*
*🍂🍂*

Zooni-malik-me
 

*🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱*
*جس نے اپنی آخرت کی فکر کی*
*تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا وآخرت*
*سے بے فکر کر دے گا۔*

Zooni-malik-me
 

⚠⁉️⚠⁉️⚠⁉️⚠
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
Translation,,,,,,
اپنی نیکیوں کو ضائع ہـونے سے بچائیں جنہیں بڑی مشکل سے جمع کرتے ہـو اور پھر انہیں کس طرح آسانی کے ساتھ ضائع کر دیتے ہـو خدارا اس سے باز آجاؤ
.
اے اللہ میں تجھ سے اپنے لیـے اور اپنے دوست واحباب کے لیـے ہـدایت اور مغفرت کا سوال کرتی ہـوں ۔
🙏🙏🙏🙏

Zooni-malik-me
 

⚠⁉️⚠⁉️⚠⁉️⚠
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
Translation,,,,,,
خواتین اپنے کپڑوں کے اوپر عبایا پہننے کے باوجود خوشبو لگا کر بازار آتی ہیں تو کیا فائد ایسے پردے کا؟ (سوراخ والا بیگ )
آپ مہمان کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور اس سے حسن سلوک بھی کرتے ہیں لیکن اسکے جانے کے بعد اسکی غیبت اور برائی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )

Zooni-malik-me
 

⚠⁉️⚠⁉️⚠⁉️⚠
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
Translation,,,,,,
سوراخ والے بیگ سے ڈرو!
نیکیوں کو برباد کرنے سے بچو’’ زندگی کم اور کام زیادہ ‘‘اور جس بیگ میں نیکیاں رکھنی ہیں اس میں سوراخ ہیں
آپ وضو بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں؟ لیکن پانی بہت زیادہ ضائع کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ فقراء اور مساکین پر صدقہ وخیرات کرتے ہیں پھر ان کی تذلیل کرکے ان پر ہـنستے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ راتوں کو قیام کرتے ہیں دن کا روزہ رکھتے ہیں اور اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں لیکن قطع رحمی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ روزہ بھی رکھتے ہیں اور بھوک اور پیاس پر صبر بھی کرتے ہیں لیکن پھر گالی گلوچ لعن طعن بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )

Zooni-malik-me
 

⚠⁉️⚠⁉️⚠⁉️⚠
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
Translation,,,,,,
قیمتیں بہت بلند ہیں
اور عورتیں بـے پردہ ہیں
اور مسجدیں خالی ہیں
اور اللہ تعالی کے احکامات کی بغاوت ہـو رہی ہـے
چوروں کے پاس دلائل ہیں
اور مجاہدں کو ہـتھکڑیا لگا کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہـے
اور زنا کو حلال قرار دے دیا گیا
اور نکاح کو مشکل بنا دیا گیا
اور عورتیں مردوں پر حکمرانی کرتی ہیں
اور مسلمانوں کی زمین دشمنوں کے قبضہ میں ہـے
اور فقراء اور مساکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہـے ہیں
اور قیامت کی بڑی بڑی تمام نشانیاں پوری ہـوچکی ہیں سوائے چند ایک کے
پس توبہ کو لازم پکڑو توبہ کو لازم پکڑو

Zooni-malik-me
 

جب اس ساری کائنات پر حکم اس رب کا چلتا ہے پھر اعتراض کیسا؟ آپ اللہ سے راضی ہو جائیں اللہ آپ کے دل کو لوگوں سے بے نیاز کر دے گا.....
Beshaq🙏

Zooni-malik-me
 

حسد کا علاج
حاسد پر غصہ نہ کریں، وہ سب سے زیادہ آپ کی صلاحیتوں کو سمجھتا ہے، حاسد کے لیے دعا کریں، حاسد کی تعریف کر دیں تاکہ اس کے حسد کی آگ ٹھنڈی ہو، اگر کوئی حسد کر رہا ہے تو یہ سوچ سوچ کر اپنا وقت ضائع مت کریں کہ اس کو میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ اپنی انرجی جواب دینے اور سوچوں میں نہ لگائیں۔
آپ حاسد کے حسد سے بچنے کے لیے صبح شام کے اذکار بلا ناغہ پڑھیں، نظر بد کی دعائیں اور معوذتین پڑھیں اور اللہ پر توکل کر کے اپنا کام جاری رکھیں۔
اللہ سے کہیں کہ میرے اندر جتنی بھی قابلیت ہے یہ سب آپ نے ڈالی ہے اب آپ اس کی حفاظت کا انتظام بھی فرما دیں، یاد رکھیں یہ دنیا آزمائش کا گھر ہے یہاں کسی کو اللہ دے کر آزماتا ہے اور کسی کو محروم کر کے اللہ نے مال اولاد خوبصورتی اور رشتوں کی محبت کو جس انداز سے بانٹا ہے اس سے راضی رہنا سیکھیے۔

Zooni-malik-me
 

حسد کا علاج
اگر آپ کسی سے حسد کرتے ہیں تو وہ خوبی اپنانے کی کوشش کریں اور اللہ سے اس کا فضل مانگیں، جس سے حسد کرتے ہیں اس کی تعریف کریں۔
دوسروں سے مقابلہ چھوڑ دیں، اگر آپ خود حسد نہیں کرتے لیکن کوئی آپ سے حسد کرتا ہے تو ایسی صورت میں حسد کرنے والے کو نظر انداز کریں۔

Zooni-malik-me
 

*حاسد کی علامات:*
جب آپ کسی میدان میں آگے بڑھیں گے تو لوگ آپ پر فخر کرنے کی بجائے آپ کے لیے برے جذبات رکھیں گے۔
جب آپ کوئی اچھا کام کریں گی تو حسد کرنے والا کہے گا یہ تو کوئی مشکل کام نہیں تھا یہ تو میں بھی کر سکتا ہوں یا کہیں گے کہ تم نے تو اتنی محنت نہیں کی پھر اتنے آگے کیسے چلے گئے یا یہ کہ دوسروں کی کامیابی پر اپنی تعریف کرنا شروع کر دیں گے۔
حسد کرنےوالا نقل کرنے کی کوشش کرے گا، جس سے حسد کر رہا ہے اس کے جیسا لباس پہننے اور سٹائل اپنانے کی کوشش کرے گا اور مقابلہ بازی شروع کر دیتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

*ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ حسد ہے*
جب انسان ترقی کر رہا ہوتا ہے تو بہت سے لوگ برداشت نہیں کر پاتے وہ تنقید کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ خوبی کامیابی یا ترقی اس شخص سے چھن جائے اور مجھے مل جائے، انسانوں میں یہ جذبات حسد کہلاتے ہیں، حسد کے یہ جذبات میاں بیوی کے رشتہ میں دوستوں میں خاندان میں ہر لیول پر پایے جاتے ہیں۔

Zooni-malik-me
 

*▪️جہنّم سے چھٹکارے کی دُعا کیجئے!*
جہنّم سے بچنے اور چھٹکاراپانے کے لئے پہلا عَمَل تو یہی ہے کہ جہنّم سے بچنے کے لئے اللہ پاک سے دُعا کی جائے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک سے 3 بار جنّت مانگے تو جنّت کہتی ہے : اِلٰہی! اسے جنّت میں داخِل فرما دے اور جو 3 بار جہنّم سے پناہ مانگے تو جہنّم کہتی ہے : اِلٰہی! اسے آگ سے امان دے دے۔
ترمذی ، کتاب صفۃ الجنۃ ، صفحہ : 605 ، حدیث : 2572۔📕

Zooni-malik-me
 

▪️ *جہنّم کے سانپ اور بچھو*
اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جہنم میں کچھ سانپ ہیں جو بُخْتی اونٹ کی گردن جیسے (موٹے اور لمبے) ہیں ان کے ایک مرتبہ ڈسنے کا درد 40سال تک محسوس ہوتا رہے گا اور اس میں خچر جیسے بچھو ہیں ، وہ بھی اس طرح ڈسیں گے کہ 40سال تک اس کی تکلیف محسوس ہوگی۔
مسند احمد ، جلد : 7 ، صفحہ : 296 ، حدیث : 18184۔📚
🙏🙏🙏🙏

Zooni-malik-me
 

*زندگی اگر آسان ہوتی تو ہمیں کبھی بھی پتہ نہ چلتا کہ صبر کیا ہے ، دعا کیا ہے ، امید کیا ہے ، حوصلہ کیا ہے ، لگن کیا ہے ، مدد کیا ہے ، بھروسہ کیا ہے ، رکاوٹ کیا ہے ، دوستی ، محبت اور رشتے کیا ہیں......!*

Zooni-malik-me
 

ہم انسان کتنے ناشکرے ہیں ناں
ہم ہمیشہ اللہ سے شکوہ ہی کرتے رہتے ہیں کبھی کسی چیز کے لیے تو کبھی کسی چیز کے لیے
لیکن اگر صرف ایک سیکنڈ رک کر ہم سوچیں کہ یہ کافی نہیں کہ ہمارے پاس صحت سلامتی ہاتھ پاؤں ہیں
ہم معذور نہیں ہیں ہم چل سکتے ہیں ہم بول سکتے ہیں ہمارے پاس کھانے کے لیے کھانا اور تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے ہیں
کیا یہ کافی نہیں کہ ہم سانس لے رہے ہیں
کبھی بیٹھ کر سوچا کریں کتنے امیر ہیں ہم..
پھر بھی ہم کبھی اپنی زندگیوں سے مطمئن نہیں ہیں

Zooni-malik-me
 

آنسوؤں اذیّت سے نا نکلتے
تو آپکے رب کو آنسو اتنے محبوب نہ ھوتے
یہ آنسو باہر بہتے ھے لیکن اندر کی دنیا بدلتے ہیں
تبھی تو عرش ہلادیتے ہیں
اپنے رب کے آگے خوب رولیا کرو
سب دکھ کہہ دیا کریں
وہاں آنسو کے بدلے صرف سکون ہی نہیں
بڑے بڑے مقام ملتے ہیں۔۔
Beshaq💞

Zooni-malik-me
 

*زندگی_میں_اتار_و_چڑھا_آتے_رھتے_ھیں*
پریشانیاں الجھنیں تنگیاں بھی آتی ہیں بعض اوقات برے لوگوں سے بھی واسطہ پڑھا ھے
تو اسکا کیا مطلب ہے کہ بندہ ٹوٹ جائے بکھر جائے..!
*نہیں_بلکہ*
آپکا *حوصلہ* برقرار رکھنا *پراعتماد* رھنا اور *مسکراہٹ* کے ساتھ فیس کرتے رھنا ہی آپکی اصل طاقت ھے
ساری دنیا ھی آپ کے خلاف ھوجائے مگر آپ اپنا ساتھ نہ چھوڑنا کبھی ھمت نہ ہارنا پراعتماد اور بہادر لوگ شکوے نہیں بلکہ ہنس کر مقابلہ کرتے ہیں
Subha bakher💞

Zooni-malik-me
 

🌺 *اللہ کی رحمت !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے «إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي» کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے.*🔹
📗«صحیح بخاری-7404»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜