Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

🔺 *لیچی*
اکثر لوگ گرمیوں میں لیچی کا شربت بڑے شوق سے پیتے ہیں، جو جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کےساتھ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک اورخاصیت یہ ہے کہ اس کے پھولوں کی وجہ سے شہد کی مکھیاں اس پر ڈیرہ ڈال دیتی ہیں اور انتہائی عمدہ شہد تیار کرتی ہیں۔ لیچی میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار کے ساتھ ساتھ سوڈیم، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے، بی، میگنیشیم، کاپر، زنک اور تھائیمین بھی پایا جاتاہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔ ا س میں موجود ایسکوربک ایسڈ قوت ِ مدافعت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن سی خون کے سفید خلیوں کو بھی تحریک بخشتا ہے۔ لیچی میں کولیسٹرول کے علاوہ کیلوریز بھی کافی کم مقدار میں ہوتی ہیں۔ لیچی میں موجود اولیگونل وزن میں کمی لانے کے ساتھ انسانی جِلد کو خطرناک بالائے بنفشی شعاعوں کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتاہے۔

Zooni-malik-me
 

🔺 *جامن*
گرمیوں میں آم اور جامن کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن آم کے مقابلے میں جامن کفایتی قیمت پر مل جاتاہے۔ جامن ذیابطیس، کینسر، معدہ، دمہ، دل کی بیماریوں اور جِلد کی صحت کے حوالے سے ایک فائدہ مند پھل ہے۔ جامن اہم غذائی اجزا جیسے سوڈیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، میگنیشیم، وٹامنز، فاسفورس اور فولک ایسڈ سے بھرپور پھل ہے اور یہ تمام اجزا آپ کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہیں۔ جامن بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتاہے، جگر کو بہتر حالت میں رکھتا اور نیا خون پیدا کرتا ہے، اسی لئے اینیمیا کےشکار افراد کے لیے یہ ایک بہترین غذا ہے۔ جامن گرتے ہوئے بالوں کو روکتا اور دانتوں کی صحت میں بہتری لاتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

🍒 *گرمیوں کے پھل اور ان کے فوائد*
🔺 *فالسہ*
فالسہ کو سپر فوڈ بھی کہا جاتاہے۔ انسائیکلو پیڈیا آف میڈیسنل پلانٹس کے تحت فالسہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتے ہوئے جسم کو ٹھنڈک پہنچاتاہے اور پانی کی کمی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق فالسے کا جو س پیٹ کی خرابیوں یا درد کو بھی دورکرسکتاہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس کےحامل اس پھل سے کینسر کے خطر ے میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ فالسے میں مٹھاس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، اسی لیے پاکستان جرنل آف فارماسوٹیکل سائنسز کے مطابق اس کم شکر والے پھل سے ذیابطیس کے مریض بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ دل کوبھی مضبوط کرتاہے۔ اس پھل کی جامنی رنگت دراصل ایک اینٹی آکسیڈنٹ ’ایتھوسیان‘ ہے، جو جِلد میں لچک پید اکرنے والے کیمیکل ہارمون کولاجن کو تحفظ فراہم کرتاہے ،

Zooni-malik-me
 

جن کے کھانا ہضم نہیں ہںوتا کھانے کی بعد گیس ہںوجاتی ہے پیٹ میں معدے میں یا سانس کی نالی میں جلن ہوتی ہے یا قبض رہتی ہےیا معدے کےتقریبا تمام امراض میں بہت مفید ہے ان سب حضرات کیلئے میرا ذاتی آزمودہ نسخہ پیش نظر ہے
میتھے
کلونجی
دیسی اجوائن
سفید زیرہ
ثابت اسپغول
ہم وزن
پودینہ اور تخم ملنگا
نصف وزن لیکر سفوف بنالیں ہمراہ پانی کے صبح شام نصف چمچ استعمال کریں

Zooni-malik-me
 

میدہ میں درد اور سوجن کا علاج 👇🏻👇🏻
١
مربہ جات استعمال کریں
مربہ آملہ مربہ سیب مربہ ہرڑ مربہ بہی ۔
یہ چاروں مربہ جات لے آئیں ۔
دو صبح دو شام کو
نہار منہ دیں
مربہ جات بھی تقریباً آدھ کلو یا ایک ایک پاؤ لینا کافی ہے
مربہ جات کے استعمال سے معدہ کو طاقت ملے گی
٢
ڈرنک سموسے پکوڑے دہی بلے انڈا پراٹھا نان
گھی میں تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز
٣
غذا میں ساگو دانہ دیں

Zooni-malik-me
 

یہ #حلوہ ان خواتین کے لیے جن کو #ہڈیوں , #کمر یا پاؤں میں درد ہو
#آٹے_کا_حلوہ
اجزاء:👩🍳👇🥘🥘🥘🥘
آٹا 1کپ
چینی 1کپ
پستہ2کھانے کے چمچ
پانی ڈھائی کپ
دیسی گھی 1/2کپ
بادام 2کھانے کے چمچ
کاجو سجاوٹ کے لیے
ترکیب:
کڑاہی میں گھی گرم کرکے آٹا ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا بھونیں کہ آٹے کا کچا پن دور ہوجائے اور رنگ بھی ہلکا براﺅن سا ہوجائے۔
الگ برتن میں پانی اورچینی ڈال کر شیرا تیار کرلیں،
جب آٹا بھن جائے تو گرم شیرا ڈال کر اچھی طرح پکالیں
۔حلوہ گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اُتارلیں
۔اب ڈش میں ڈال کر ڈرائی فروٹ سے سجا کر کھانے کے لئے پیش کریں
۔بہت ہی مزے دار حلوہ سردیوں کے لئےبھی بہت مفید ہے۔

Zooni-malik-me
 

☕ گلے کا انفیکشن
🔸استعمال کا طریقہ ۔۔۔
پانی میں ادرک ، سبز الائچی ، گڑ یا شکر ڈال کر ڈھکن دے کر پکنے کے لئے رکھ دیں اچھی طرح پک جائے پانی آدھا رہ جائے تو ایک کپ نکال لیجئے باقی ڈھکن دے کر چھوڑ دیجئے اب اس ایک کپ میں اپ نے کوارٹر ٹی اسپون چائے کی پتی ڈال کر مکس کرنی ھے ادھے منٹ تک مکس کیجئے پھر دوسرے کپ میں چھان لیجئے اگر ٹی بیگ استعمال کرنا ھے تو ٹی بیگ کو چار پانچ بار ڈپ کیجئے پھر نکال لیجئے بس اتنی ہی دیر چائے کی پتی کو ابلے ھوئے پانی میں رھنے دینا ھے یہ قہوہ گلے کا انفیکشن چھاتی کا انفیکشن نزلے زکام میں بہترین کام کرے گا دن میں تین سے چار بار بھی پی سکتے ہیں چائے کی جگہ اگر اسے استعمال میں لے آتے ہیں تو اپکو چائے کی کمی بھی نہیں رھے گی اور معدے کا نظام بھی سیٹ رھے گا

Zooni-malik-me
 

☕ گلے کا انفیکشن
اج کل chest infection کی وجہ سے بہت لوگوں کو بخار ھو رہا ھے کھانسی ختم ھونے کا نام نہیں لے رہی یاد رکھیں نزلے زکام میں کبھی دوائی مت لیجئے اسے تین چار دن نکلنے میں لگتے ہیں برداشت کیجئے مگر دوائی مت کھائیے بہت نقصان رھتا ھے بلغم اپنی جگہ جم جاتا ھے جبکہ اسے نکل جانا چاھئیے دوائیاں بلغم کو جما دیتی ہیں جس سے کئ بار دماغ عجیب سی کیفیت میں چلا جاتا ھے ۔۔
🔸قہوہ
1-
پانی 2 لیٹر
2-
چھوٹی الائچی دانے نکال کر پانچ عدد
3-
ادرک چھلکوں کے ساتھ چھوٹا سا پیس آدھی انگلی جتنا باریک سلائس
4-
چائے کی پتی کوارٹر ٹی اسپون یا پھر ایک ٹی بیگ
4- گڑ
🔸استعمال کا طریقہ ۔۔۔
Next post

Zooni-malik-me
 

معدے کی تیزابیت
▪️دہی لسی کا استعمال مفید ہے ۔
▪️پودینہ لہسن اناردانہ ادرک ہری مرچ کی چٹنی نہایت مفید ہے ہر کھانا کے ساتھ بنا کر کھائیں ۔
▪️سونف دارچینی پودینہ کا قہوہ دن میں دو بار استعمال کریں ۔
🔹سوڈا بائیکارب یعنی میٹھا سوڈا تھوڑا سا پانی ایک گلاس میں ڈال کر گھونٹ گھونٹ پئیں۔
🔸زیتون کا تیل کھانے والا ایک ایک چمچ دن میں تین بار استعمال کریں مفید ہے ۔
پرہیز
تلی ہوئی اشیاء فاسٹ فوڈز کولڈڈرنکس ، میدے کی بنی ہوئی اشیاء بیکری آئٹمز ، لال مرچ گرم مصالحہ ، گرم غذا کا کھانا اس مرض کا باعث ہوا کرتا ہے- فاسٹ فوڈز جنگ فوڈز ،

Zooni-malik-me
 

معدے کی تیزابیت
ذہنی دباؤ کو دور کریں ۔ ذہنی دباؤ سے معدہ ڈسٹرب ہوتا ہے ۔ پھر جگر متاثر ہوتا ہے ۔
اپنی غذا کو سادہ بنائیں اور سبزیاں سلاد استعمال کریں ۔
معدے کی تیزابیت کو کم رکھنے کے لیے پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے گریز کیجیے- اس کے بجائے وقفے وقفے سے جھوٹے چھوٹے snacks لیتے رہیے،
تمباکو نوشی ، شراب نوشی سے گریز کیجیے،
چائے اور کافی کو کم سے کم رکھیے،
کولڈڈرنکس کوکا کولا، پیپسی، اور سیون اپ جیسی سافٹ ڈرنکس پینا چھوڑ دیجیے،
رات کا کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے قبل کھائیے، اور کھانے کے بعد چہل قدمی کیجیے-
سوتے وقت اپنے سر کو جسم سے بلند رکھیے،
روزآنہ جاگنگ اور ورزش کیجیے اور اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کیجیے،

Zooni-malik-me
 

*🌹ہائی بلڈ پریشر کا آزمودہ حل*🌹
ھوالشافی۔
صندل سفید
چھوٹی چندن
کشنیز
گل سرخ ایرانی
زیرہ سفید
الائچی خورد
فلفل سیاہ
سب ہم وزن لے کے سفوف بنا کے کپڑا چھان کر لے اور فل سائز کیپسول بھر لیں .
ایک ایک کیپسول دن میں تین بار .ھمراہ تازہ سادہ پانی......
انشااللہ پہلی خوراک اثر دکھائے گی .
بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھے .
🙏

Zooni-malik-me
 

Insan jb gunnah krta he to dill pr ek seeyah nukta lag jata he

Zooni-malik-me
 

عورتیں باہر گھومنے جاتی ہیں تو وہاں نماز کی سہولت نہیں ہوتی تو کیا نقاب میں ہی نماز پڑھ لیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عورتوں کوبلاوجہ باہر گھومنے پھرنے نہیں جاناچاہیئے ،بلکہ حتی الامکان گھروں میں ہی رہناچاہیے اوراگرکبھی مجبوری وغیرہ کے تحت جاناپڑے تو باپردہ حالت میں جائیں اورٹائم کی مینجمنٹ اس طرح کریں کہ حتی الامکان نماز کے اوقات میں گھر واپس آ جائیں تا کہ گھر میں نماز ادا کر سکیں۔اور اگرپھربھی باہرنمازپڑھنی پڑے تو کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں، جہاں غیر محرم کی نظر نہ پڑےاورچہرہ کھول کرنمازپڑھ سکیں اوراگرایسا کسی بھی طرح ممکن نہ ہو تو ضرورتا نقاب وغیرہ کرکےچہرہ چھپا کرنماز پڑھ سکتی ہیں۔

Zooni-malik-me
 

*💚 مدینۃ النبیﷺ 💚*
جس شخص کادل مدینۃ النبی کے ساتھ مُعلق ہو ، اس کا مدینہ طیبہ سے جدا ہونا کسی صدمہ جانکاہ سے کم نہیں ہوتا ۔
لوگ مدینہ شریف سے آنے پر جب گلے میں پھولوں کے ہار ڈالتے ہیں تو بظاہر ہم مسکرا کر ان کا شکریہ ادا کردیتے ہیں ، لیکن مدینہ چھوٹنےپر دل پہ کیا بِیت رہی ہوتی ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا ۔

Zooni-malik-me
 

*عورتوں کے مخصوص مسائل*
*سوال: کیا غسل کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟*
*جواب: غسل میں جسم کے وہ تمام اعضاء دھل جاتے ہیں جن کا وضو میں دھونا ضروری ہے۔لہذا غسل کے بعد وضو کرنا ضروری نہیں ۔*

Zooni-malik-me
 

*بنیادی عقائد❕*
🔸 *طلبُ العلمِ فریضۃٌ* کے تحت عقائد کا علم بھی آتا ہے
🔸عقائد کا علم سیکھنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے
🔹 دینِ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک عقیدہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے نبوت و رسالت کا سلسلہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ختم فرما دیا ہے، آپ ﷺ کے بعد کسی طرح کا کوئی نبی، کوئی رسول نہ آیا ہے، نہ آ سکتا ہے اور نہ آئے گا، اس عقیدے سے انکار کرنے والا یا اس میں ذرا برابر شک اور تردّد کرنے والا دائرہ اِسلام سے خارج ہے

Zooni-malik-me
 

*﴿عــــــقائـد کا بیـان﴾📚*
اس کی پکڑ نہایت سخت ہے جس سے بےاس کے چھوڑے چھوٹ نہیں سکتا۔ عزت، ذلت اس کے اختیار میں ہے۔ جسے چاہے عزت دے، جسے چاہے ذلیل کرے، جسے چاہے امیر کرے جسے چاہے فقیر کرے۔ جو کچھ کرتا ہے حکمت ہے انصاف ہے۔ مسلمانوں کوجنت عطا فرمائے گا کافروں پر دوزخ میں عذاب کریگا۔ اس کا ہر کام حکمت ہے۔ بندوں کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے اس کی نعمتیں، اس کے احسان بے انتہا ہیں وہی اس کا مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اللہ تعالی حی، قدیر، سمیع، بصیر، متکلم، علیم،مرید ہے ۔نہ وہ کسی کا باپ ،نہ بیٹا ،نہ اس کی کوئی بی بی، نہ رشتہ دار۔ سب سے بے نیاز ۔
🕋••••🌹••••🕋••••🌸••••🕋•••••🌻
اللہ تعالی کی رضاکےلیےعلم دین حاصل کریں اوردنیااورآخرت کی بھلائیاں حاصل کریں جزاک اللہ خیرا
📚🧡🕌🤲🏻📚🕋🌹🌈💛📚

Zooni-malik-me
 

*﴿عــــــقائـد کا بیـان﴾📚*
*دنیــــــا کا مالکــــــ*🕋
جیسے اس کی ذات ہمیشہ سے ہے اس کی تمام صفات (خوبیاں) بھی ہمیشہ سے ہیں۔ جہاں کی ہر چیز اس کی پیدا کی ہوئی ہے۔
ہم سب اس کے بندے ہیں وہ ہم پر ہمارے ماں باپ سے زیادہ مہربان، رحم فرمانے والا، گناہ بخشنے والا، توبہ قبول فرمانے والاہے۔
«««««🌸««««««✿🟣✿»»»»»»🌸»»»»»

Zooni-malik-me
 

*﴿عــــــقائـد کا بیـان﴾📚*
*دنیــــــا کا مالکــــــ*🕋
دنیا کی ہر چیز ادلتی بدلتی رہتی ہے ۔ اورکبھی نہ کبھی فنا ہو جائے گی۔ کسی نہ کسی وقت وہ پیدا ہوئی ہے تو ضرور ان سب چیزوں کا کوئی پیدا اور ناپید کرنے والا ہے۔ اس کا نام پاک'' اللہ'' ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا۔ وہی تمام جہان کا بنانے والاہے۔ آسمان، زمین، چاند ، تارے، آدمی، جانور اور جتنی چیزیں ہیں سب کو اسی نے پیدا کیا۔ وہی پالتا ہے سب اسی کے محتاج ہیں۔ روزی دینا ، جلانا ، مارنا اس کے اختیار میں ہے۔ وہ سب کا مالک ہے جو چاہے کرے اس کے حکم میں کوئی دم نہیں مار سکتا۔ وہ ہر کمال و خوبی کا جامع اور ہر عیب و نقصان اور برائی سے پاک ہے وہ ظاہر اور چھپی چیز کو جانتا ہے کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں۔

Zooni-malik-me
 

🧡••••💚••••❤️••••💙••••🤎•••••💜
*بِـــــــــمِ اللّٰہ الرَّحـــــــمٰن الرَّحِـــــــیم*
*صَــــــلی اللہ عَلَـــــیہ وَاٰلہ وسَـــــــلم*
💜••⁦★••🌸••⁦❥••🟣••⁦✿••🌻••⁦✷•••💙
*﴿عقــــــائـد کا بیـان﴾*📚
*
*عقیدہ کےلغوی معنی*💐
عقیدہ کے لغوی معنی دل میں جمایا ہوا یقین ، ایمان اور اعتقاد کے ہیں ۔ عقیدہ کی جمع ''عقائد ''ہے۔ مومن ہونے کیلئے جن باتوں کی دل سے تصدیق اور زبان سے اقرار ضروری ہے ان کو اسلامی عقائد کہا جاتاہے ۔