Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

وَزن کم کرنے والی سبز چائے
اجزاء:
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۵ کپ
اجوائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
سونف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
سبز چائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
دارچینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چھوٹا ٹکڑا
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چھوٹا ٹکڑا
طریقہ:
ایک برتن میں پانی اُبال لیں۔ پانی اُبل جائے تو اجوائن، سونف، سبز چائے، دارچینی اور ادرک شامل کرلیں۔ چولہا بند کرکے ۵ منٹ کے لیے برتن کو ڈھک دیں۔ اب ٹھنڈا کرکے تھرموس میں ڈال کر رکھ دیں۔ دِن میں ۲ سے ۳ کپ استعمال کریں۔

Zooni-malik-me
 

تیزابیت/سینہ کی جلن (Acidity)
روزمرہ میں فاسٹ فوڈز،مرچ مسالحہ جات اور کولڈرنک کی وجہ سے تیزابیت کا مسلئہ بہت عام ھے،عورتوں ،مردوں،
بچوں اور بوڑھوں کو یہ تکلیف عمومی طور پر پائی جا رہی ھے۔
وجوھات:- فاسٹ فوڈ،کولڈ ڈرنکس،مرچ مسالحہ،کھانے کے بعد چہل قدمی نہ کرنا،سونے اور کھانے کا درمیانی وقفہ کم ھونا وغیرہ
علامات:- تیزابیت سے سینہ میں جلن ھوتی ھے، منہ میں پانی اور کھٹاس محسوس ھوتی ھے،اکثر زبان پر چھالے ھوجاتے ھیں کبھی قبض اور کھبی دست بھی ھوجاتے ھیں۔
مستقل علاج کے طور پر
سونف 1 چمچی ، ادرک 1 انچ برابر کا ایک کپ قہوہ بنائیں صبح دوپہر شام چٹکی سوڈا شامل کرکے نوش کریں
یونانی دوا:- عرق پودینہ + عرق گلاب ملاکر آدھا کپ تین وقت کھانے سے پہلے پئیں .

Zooni-malik-me
 

اجوائن دیسی کے طبی فوائد اور استعمالات
جوائن کا استعمال بطورِ دوا زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔اجوائن ہاضمہ تیز کرتی ہے اور خود بھی جلد ہضم ہو جاتی ہے ۔بلغم اور ریاح کو ختم کرتی ہے ۔پیچش میں مفید ہے ۔پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے ۔رگوں کے سدے کھولتی ،جگر کی سختی کو دور کرتی،مدر بول و حیض اور بعض سمیات کے واسطے تریاق ہے ۔گردہ مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے ۔فالج اور لقوہ میں مفید ہونے کے ساتھ ہچکی کو بھی دور کرتی ہے ۔بلغم کو خارج کر کے دمہ میں بھی فائدہ مند ہے ۔امراضِ رحم میں مفید ورموں کو تحلیل کرتی ہے ۔

Zooni-malik-me
 

*نئی نئی شوگر کی پہلی دوا* (ایچ سیلف)
گوند کیکر 100 گرام, پھلی کیکر 50 گرام, تخم حنظل 25 گرام
مقدار خوراک ایک گرام دن مین 3 بار ہمراہ آب تازہ۔
جب شوگر کا نیا نیا علم ہو اور کوئی انگریزی دوا نہ کھائی ہوتو تب ایچ سیلف بہترین علاج ہے۔ شوگر کو وہین پہ ختم کردیتی ہے۔

Zooni-malik-me
 

ادرک پودینہ لہسن ھری مرچ اور زیرہ سفید کی چٹنی
غذا کا حصہ بنائیے
گیس قبض بد ھضمی کولیسٹرول اور موٹاپا کا علاج ھے

Zooni-malik-me
 

کھانسی کا فوری علاج
نسخہ
⚡ کھانسی ‘نزلہ و زکام جڑسے ختم:
نزلہ و زکام اور کھانسی بھی ساتھ ہو تو ایک میٹھا مزے والا دیسی نسخہ پیش خدمت ہے
ایک دیسی انڈا توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں
اس میں ایک چمچ چینی ڈال کر خوب پھینٹیں۔
اس کے بعد کھولتا ہوا دودھ
اس میں ڈال دیں اور چمچ سے ہلائیں
نیم گرم پی لیں۔
ان شاءاللہ نزلہ و زکام کیساتھ کھانسی بھی بھاگ جائیگی
تین دن تک یہ نسخہ استعمال کریں.

Zooni-malik-me
 

کھانسی کا فوری علاج
نسخہ:
*ادرک کا عرق نکال لیں اور اسے شہد میں ملا کر بچے یا بڑے کو دیں کھانسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
Srdi arahi hen mtlb cough ka season 👆so plz try kijiyega recipy

Zooni-malik-me
 

ہرقسم کی کھانسی ونزلہ زوکام کیلئے بہت مجرب نسخہ انتہائ سادہ وآسان
سونف 50 گرام
ملٹھی 50 گرام
گاؤزبان 50 گرام
ترکیب تیاری تمام ادویات کافائن پوڈربنالیں
ترکیب استعمال تین گرام سفوف صبح دوپہرشام دیں اللہ کرم فرمائے گا

Zooni-malik-me
 

🍃 *قیمہ محفوظ کرنے کا طریقہ*
قیمہ بھی آپ اکٹھا ایک جگہ زیادہ پکالیں اور پھر اپنی ضرورت کے مطابق چھوٹے ڈبوں میں ڈال کر رکھ دیں۔ ضرورت کے وقت ایک یا زیادہ ڈبہ نکال کر اس میں چاہیں تو سبزی ڈال لیں۔ مٹر‘آلو‘ پالک اور بینز وغیرہ یا پھر سادہ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح گوشت بھی کافی مقدار میں بھون کر ڈبوں میں رکھ لیں اور اسے بھی بعد میں سبزی کے ساتھ یا سادہ استعمال کرلیں۔ اس سے کھانا بالکل تازہ محسوس ہوگا۔
🍅🥬🌶️🍋🍅🍋🌶️

Zooni-malik-me
 

کچے کباب رکھنے کا بھی ایک خاص طریقہ ہے۔ جگہ بھی کم استعمال ہو اور کباب آپس میں چپک بھی نہ سکیں۔ اس کے لیے کباب ٹرے یا کھلے برتن میں رکھنے چاہئیں۔ پہلے ایک تہہ کبابوں کی رکھ دیں اس پر پلاسٹک کی تھیلی بچھا کر دوسری تہہ رکھ دیں۔ اس طرح آپ تین چار تہہ ایک ہی برتن میں رکھ سکتی ہیں جب وہ ٹھنڈے ہو کر سخت ہوجائیں تو ان کو ایک بڑے ڈبہ میں رکھ دیں یا پھر پلاسٹک کی ذرا موٹی تھیلی میں رکھ دیں۔ جب بھی ضرورت پڑے نکال کر تھوڑے سے وقت میں تیار کرسکتی ہیں۔

Zooni-malik-me
 

🍃 *کباب محفوظ کرنے کا طریقہ*
مختلف قسم کے کباب جن میں شامی کباب تو سر فہرست ہیں اور تقریباً ہر گھر میں تیار رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ چپلی کباب‘ کچے قیمے کے کباب‘آلو کے کٹلٹس وغیرہ بھی تیار کرکے رکھے جاسکتے ہیں۔چاہیں تو ان کو ہلکا سا فرائی کرکے رکھ لیں۔ بس نکال کر دوبارہ تھوڑا فرائی کرنا ہوگا۔

Zooni-malik-me
 

📌 *ضروری چیزوں کو محفوظ کرنے کا طریقہ*
🍃 *یخنی محفوظ کرنے کا طریقہ*
آپ پلائو کے لیے یخنی بنا کر رکھ سکتی ہیں چاہیں تو گوشت الگ اوریخنی الگ الگ ڈبوں میں رکھیں یا پھر ایک ہی ڈبے میں بنا کر ٹھنڈا کرکے فریزر میں رکھ دیں۔ مہمان اچانک یا اطلاع کرکے بھی آجائیں تو یخنی والا ڈبہ کچھ دیر کے لیے نکال کر گرم پانی میں رکھ دیں۔ صرف بگھارنے اور چاول ڈالنے کی دیر ہوگی‘آپ کا پلائو تازہ شکل میں تیار ہے۔

Zooni-malik-me
 

*🥦سبزیاں سٹور کرنے کا طریقہ🥕*
🌿 اسی طرح ہرادھنیا‘ ہری مرچ‘ پودینہ‘ ادرک اور لہسن ملا کر بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بناکر اس کے بھی کیوبز بنا کر رکھ دیں۔
🍃مٹر موسم میں بہت سستے ہوجاتے ہیں انہیں چھیل کر ابلتے پانی میں تھوڑی دیر ابال کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جائے ٹھنڈے ہوجانے پر اس کے پیکٹ بنا کر رکھ لیں۔
🥬 پالک کا ساگ بھی آپ محفوظ کرسکتی ہیں۔ چاہیں تو ابال لیں ورنہ کاٹ کر اور دھو کر اچھی طرح پانی نکال دیں اور ایک تھیلی میں ڈال کر رکھ لیں۔ گاجر کو بھی پتلی لمبی قاشیں کاٹ کر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ ایک یا دو ابال آنے پر چھلنی میں ڈال کر خشک کرکے رکھ لیں پھر حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔

Zooni-malik-me
 

*🥦سبزیاں سٹور کرنے کا طریقہ🥕*
مختلف سبزیاں جب موسم ختم ہوجاتا ہے تو بہت مہنگی اور نایاب ہوجاتی ہیں ان کو بھی آپ چاہیں تو فریزر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محفوظ کرسکتی ہیں۔ *ان میں ٹماٹر‘ لیموں‘ ہرا مسالہ‘ ادرک‘ لہسن‘ پالک کا ساگ‘ گاجر‘ مٹر وغیرہ بھی شامل ہیں۔*
🍅 ٹماٹر دھوکر خشک کرلیں پھر ان کو کاٹ کر ہلکا سا ابال لیں (بغیر پانی) یا اگر چاہیں تو یونہی بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں اور برف جمانے والی ٹرے میں کیوبز کی شکل میں جمالیں۔ جم جانے کے بعد ان کو ٹرے سے نکال کر تھیلی میں بند کرکے رکھ لیں۔ موسم ختم ہونے یا مہنگے ہونے کی صورت میں آپ کے پاس ٹماٹر کافی مقدار میں جمع ہوں گے۔
🍋☘لیموں کا رس نکال کر اسی طرح کیوبز کی شکل میں جما کر رکھ لیں پھر چاہیں تو شربت بنائیں یا کھانے میں استعمال کریں۔

Zooni-malik-me
 

🌴کـسی کـی بـلاوجـہ بـدتمیزی سے پـریشــان مت ہــوں۔ وہ صــرف اپنــا تعـــارف کــروا رہا ہے کــہ اس کی تــربیت کیسی ہــوئی ہے…!!!
سمجھداری اسی میــں ہے کــہ آپ انہیـں پہچــان کــر آگے بڑھیں…!!!
آپ اپنی ذہانت آزمائیں جہاں دوسرے اپنی تربیت بتائیں…!!!🎀🥀
Khush rhen😊hmesha

Zooni-malik-me
 

تربیت ماں کی گود سے شروع ہو جاتی ہے۔۔۔
مصر میں سمندر کنارے پر ایک ماں نے اپنی گاڑی روکی اور اپنے بچے کے پیچھے نماز پڑھنے لگی۔ اس موقع پر نماز پڑھنے سے اسکی یہ تربیت زیادہ اہمیت کی حامل ہے جو وہ بچے کو دے رہی ہے کہ نماز ہر حالت میں ادا کرنی ہے۔ ہر بچے کی کامیابی یا ناکامی گھر سے شروع ہوتی ہے۔
ایک پڑھا لکھا مرد ایک پڑھا لکھا مرد ہوتا ہے لیکن علم رکھنے والی ایک عورت ایک پڑھا لکھا خاندان بناتی ہے۔

Zooni-malik-me
 

-- 🌍❤🌸 "____
• مجھے راحت نہیں حاصل یہاں پل بھر میرے آقا ﷺ
• تڑپ ہے گنبدِ خضریٰ چلوں اُڑ کر میرے آقا ﷺ
• ہے عرش و لوح و کرسی جنت الفردوس سے بڑھ کر ،
• وہ مٹی جو بنی ہے آپ کا بستر میرے آقا ﷺ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - 💚*_

Zooni-malik-me
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤
🔖 *09 ربیع الاول 1444ھ*
🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌅
🌺 *اللہ کے ننانوے نام!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، جو انہیں یاد کر لے گا وہ جنت میں جائے گا۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7392»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Zooni-malik-me
 

🔺 *چیری*
دنیا بھر میں چیری کی تقریباً50اقسام پائی جاتی ہیں، جن کا ذائقہ اور خوشبو مختلف ہے۔ چیری کھانے سے جوڑوں کا درد اور ورم، عضلاتی کھچاؤ اور کھیل کود کے دوران لگنے والی چوٹوں کا درد ختم ہوجاتا ہے۔ اعصابی دباؤ،بے خوابی یا سرکے درد میں بھی چیری آرام پہنچاتی ہے کیونکہ چیری میں مانع تکسید جزو میلاٹونن ہوتا ہے،جو دماغی اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے۔ اس کے علاوہ چیری دیگر اعصاب کوسکون پہنچاتے ہوئے ہی جان کو روکنے اور گہری نیند لانے میں مدد کرتی ہے۔ چھوٹی سی چیری سے ہمیں زنک، فولاد، پوٹاشیم، مینگنیز اور کاپر ملتاہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکنوں کو معمول پر رکھنے اور ہائی بلڈ پریشرکنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے جبکہ بورون نامی مادہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ چیری میں موجود وٹامن سی ہماری جِلدکے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

🔺 *آڑو*
آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کیلئے ماہرین صرف گاجر ہی نہیں بلکہ آڑو کو بھی بہتر قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزا فراہم کرنے میں مدد کرتاہے ۔ آڑو بیٹا کروٹین کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش میں اضافے کے علاوہ آنکھوں کے عضلات کے افعال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتاہے۔ یہ آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز سے بھر پور ہوتاہے۔ اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی انفلیمشن سے بچائو کی خاصیت ہوتی ہے۔ آڑو دل کی بیماری، آنکھوں کی کمزوری، موٹاپے اور ذیابطیس کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائدہ مند اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامنز کی بدولت آڑو ان خلیات کی روک تھام کرتاہے جو کینسر کا باعث بنتے ہیں ، اس میں موجود اعلیٰ قسم کا فائبر بڑی آنت کے کینسر سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔