🌸 *کھانے سے پہلے کیا پڑھیں؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے تو اللہ کا نام لے، اگر شروع میں (اللہ کا نام) بسم اللہ بھول جائے تو اسے یوں کہنا چاہیئے بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ (اس کی ابتداء و انتہاء دونوں اللہ کے نام سے) ۔*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-3767»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہیکہ کریم و رحیم آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سحری کھاؤ بے شک سحری میں برکت ہے۔
(📚 Sahih Bukhari, 1923)
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
حضور نبیِّ پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: جوانی میں توبہ کرنے والا اللہ عزوجل کا حبیب ہے۔
📖 حلیۃ الاولیاء، جلد 05، صفحہ 394
حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہیکہ نبی کریم رءوف الرحیم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے.
(📚 Sahih Bukhari, 1894)
🌺 *اسلام کی بنیاد !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔*🔹
📗«صحیح بخاری -8»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
مومنوں خوشیاں مناؤ برکتوں کا مہینہ ہے
نیکیاں سمیٹ لو رحمتوں کا خزینہ ہے
🙏🙏🙏🙏🙏
نوجوانوں کے نام اہم پیغام
رمضان میں
صرف شادی کی ہی نہیں
مغفرت کی دعا بھی کرنی ہے
*بیشک لہجے سخت ہیــــــــں زندگی تنگ ہے تہمتوں کا انبار ہے زندگی دشوار ہے لیکن آپ نے صبر کرنا ہے کیونکہ میرا اللّه عزوجل صبر کرنے والوں اور جہالت کو ترک کرنے والوں کے ساتھ ہے ان شاء اللہ الرحمن الرحیم* 💞💞
*🌾پروردگار کی نعمتوں میـــــــــں سے ... ایک نعمت شخصیت میــــں ... موجود رہنے والی وہ عادات ہیــــــــں ... جو بچوں کی خصوصیات ہوتی ہیــــــــں ... اور انہی عادات کی بنیاد پر ... معاف کرنا ... بھول جانا ... اور ہر حال میـــــــــں ... خوش رہنا سیکھتا ہے .........!!!* 💞💞
*تیرے مال میں سے تیرا حصہ تو صرف اتنا ہے، جسے تونے آخرت کے لیے بھیج دیا.* 💞💞
*کُلُّ نَفٔسِِ ذَآئِقَةُالٔمَؤتِ*
🌸 *مسجد میں آنے کی فضیلت !*
🔹 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی جب اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے اور قدم اٹھاتا ہے تو (ہر قدم کے لیے) ایک پاؤں اٹھانے پر نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا پاؤں اٹھانے پر ایک برائی مٹائی جاتی ہے۔‘‘.*🔹
📗«سنــن النسائی -706»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
*رمضان المبارک کے 03 گھنٹے بہت قیمتی ہیں، پس اگر آپ انکی حفاظت کریں تو یہ 03 گھنٹے ماہ رمضان کے آخر تک 90 گھنٹے ہوجائیں گے*
*۳
تیسرا گھنٹہ صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک مصلے پر بیٹھے رہنا اور ذکر خدا کرنا-
یہ 90 گهنٹے ہیں ان اوقات پر مداومت کریں, ذکر خدا کریں اور غیبت سے دوری ... نماز پنجگانہ اور نافلہ بجا لائیں کہ صرف 30 دن ہیں اور بہت جلدی گزر جائیں گے-
*رمضان المبارک کے 03 گھنٹے بہت قیمتی ہیں، پس اگر آپ انکی حفاظت کریں تو یہ 03 گھنٹے ماہ رمضان کے آخر تک 90 گھنٹے ہوجائیں گے*
*یہ تین گھنٹے
*۱
افطار کا گهنٹہ افطاری جلدی تیار کیجئے اور دعا کیلئے وقت نکالئے کیونکہ روزه دار کی دعا اسوقت رد نہیں ہوتی لہذا خود اپنے لئے، عزیزوں اور مرحومین کیلئے دعا کریں-
*۲
دوسرا گهنٹہ رات کا آخری گهنٹہ پس خداوندعالم سے خلوت کریں کہ اللہ آواز دیتا ہے آیا کوئی درخواست کرنے والا ہے کہ میں قبول کروں آیا کوئی استغفار کرنے والا ہے کہ میں اسکو معاف کردوں پس اسوقت تم استغفار کرو-
🍁 *روزہ رکھ کر جھوٹ بولنا؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا (روزے رکھ کر بھی) نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔*🔹
📗«صحیح بخاری -1903»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
مُفَسّرِ شہیر حڪیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں:
برتن میں سانس لینا جانوروں ڪا ڪام ہے نیز سانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سے الگ منہ ڪر ڪے سانس لو، (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو۔) گرم دودھ یا چائے کو پھونکوں سے ٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو، قدرے ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو۔
📖 مراٰۃ، جلد 06، صفحہ 77
البتّہ درودِ پاک وغیرہ پڑھ کر بہ نیّتِ شفا پانی پر دم کرنے میں حَرَج نہیں۔
*📚خواتین کیلئے نمازِ تراویح کے احکام*
🟣8-
رمضان المبارک کی تمام راتوں میں نمازِ تراویح کی ادائیگی لازم ہے.
🟢9-
نمازِ تراویح کی قضاء نہیں ہے لہذا اگر کسی رات نمازِ تراویح نہیں پڑھ سکیں اور سحری کا وقت بھی ختم ہوگیا تو اب اس کی قضاء نہیں.
نوٹ ::: اس تحریر کو اپنے لئے بہترین ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بناتے ہوۓ اپنے رابطے کی تمام بہنوں کو سینڈ فرمائیں.
جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا 💐
*📚خواتین کیلئے نمازِ تراویح کے احکام*
🟣5-
نمازِ تراویح کا وقت عشاء کے فرض ادا کرنے کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور سحری کا وقت ختم ہونے تک رہتا ہے.
🟢6-
وتر نمازِ تراویح سے پہلے بھی پڑھ سکتے ہیں اور نمازِ تراویح کے بعد بھی.
🟣7-
نمازِ تراویح بغیر کسی شدید مجبوری کے بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے.
*📚خواتین کیلئے نمازِ تراویح کے احکام*
🟢4-
ہر چار رکعات مکمل کرنے کے بعد ترویحہ کیا جاۓ گا یعنی کچھ دیر بیٹھا جاۓ گا. اس دوران اوراد و وظائف ،درود وغیرہ پڑھ سکتی ہیں. بہت بہتر ہے کہ دعاۓ تراویح پڑھی جاۓ.
دعاۓ تراویح یہ ہے...
سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّۃِ وَالْعَظَمَۃِ وَالْکِبْرِیَآءِ وَالْجَبَرُوْتِ ۔ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَرَّبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ نَسْتَغْفِرُ اللہ نَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ.اللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار یَا مُجِیْرُ یَا مُجِیْرُ یَا مُجِیْرُ۔
( غنیہ ، ردالمحتار وغیرہما)
*📚خواتین کیلئے نمازِ تراویح کے احکام*
🟢3-
تراویح کی نیت بیس رکعات کی ایک ساتھ بھی کرسکتے ہیں. لیکن بہتر یہ ہے کہ ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کریں .
ہر دو رکعت پر تراویح کی نیت کے الفاظ یہ ہیں....
نیت کرتی ہوں میں دو رکعت نمازِ تراویح کی ،واسطے اللہ تعالی کے ،منہ میرا قبلے کی طرف ،اللہ اکبر.
20
رکعات نمازِ تراویح کی ایک ساتھ نیت ان الفاظ کے ساتھ کی جاۓ گی...
نیت کرتی ہوں میں بیس رکعات نمازِ تراویح کی ،واسطے اللہ تعالی ،منہ میرا قبلے کی طرف ،اللہ اکبر.
*📚خواتین کیلئے نمازِ تراویح کے احکام*
یاد رکھیں کہ بالغہ عورت کیلئے بھی نمازِ تراویح سنتِ مؤکدہ ہے اور اس کی ادائیگی عورت پر لازم ہے لہذا گھر کے کام کاج کو بنیاد بناکر ...یا... سستی کی وجہ سے اس کو چھوڑنا بالکل بھی درست نہیں. اس نماز کے کچھ ضروری مسائل ہیں جن کو بغور پڑھا جاۓ تو ان شاء اللہ عزوجل فائدہ ہوگا.
*تراویح کے ضروری احکام*
🟢1-
نمازِ تراویح کی 20 رکعات ہیں اور یہ پوری 20 رکعات عورت پر پڑھنا لازم ہے. لہذا اس سے کم رکعات پر اکتفاء کرنے کی شرعاً اجازت نہیں.
🟣2-
تراویح کی بیس رکعات دس سلام سے پڑھی جائیں گی یعنی ہر دو رکعت مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرا جاۓ گا.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain