🌺 *روزے کا مقصد؟*
🔹 *اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کردیئے گئے ہیں ،جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے ، تاکہ تمہارے اندر تقوی پیدا ہو*🔹
📗«سورۃ البقرۃ-183»
Surat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 39
وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُکۡمٌ فِی الظُّلُمٰتِ ؕ مَنۡ یَّشَاِ اللّٰہُ یُضۡلِلۡہُ ؕ وَ مَنۡ یَّشَاۡ یَجۡعَلۡہُ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۳۹﴾
اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں وہ تو طرح طرح کی ظلمتوں میں بہرے گونگے ہو رہے ہیں اللہ جس کو چاہے بے راہ کردے اور وہ جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دے ۔
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
حضور نبیِّ پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہر شے کیلئے زکوٰۃ ہے اور جسم کی زکوٰۃ روزہ ہے اور روزہ آدھا صَبْر ہے۔
📖 ابنِ ماجہ، 2 / 347، حدیث: 1745
*💕انسان کسی کو راضی نہیں رکھ سکتا مگر اپنا رویہ ہمیشہ اچھا رکھیں، کسی سے بدسلوکی اور بدکلامی نہ کریں، اعلی اخلاق کا مظاہرہ کریں، اک نہ اک دن دوسرے بندے کی قدر آ ہی جاتی ہے، اسے اپنے کئے پر پچھتانا ہی پڑتا ہے، صبر کریں، حوصلہ کریں، برداشت کریں💕*
Surat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 36
اِنَّمَا یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ یَسۡمَعُوۡنَ ؕ ؔ وَ الۡمَوۡتٰی یَبۡعَثُہُمُ اللّٰہُ ثُمَّ اِلَیۡہِ یُرۡجَعُوۡنَ ﴿ ۳۶﴾
و ہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور مُردوں کو اللہ زندہ کر کے اٹھائے گا پھر سب اللہ ہی کی طرف لائے جائیں گے ۔
🌱 *نرمی اپنائیے!*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ مہربان ہے، اور مہربانی اور نرمی کرنے کو پسند فرماتا ہے، اور نرمی پر وہ ثواب دیتا ہے جو سختی پر نہیں دیتا۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-3688»
💦 *رمضان کی برکتیں !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری -1899»
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
جس طرح ہم اپنے ہاتھ کو چلاتے ہوئے سوچتے ہیں کہ ڪہیں یہ ڪسی کو لگ نہ جائے یا کسی چیز سے ٹکرا کر زخمی نہ ہوجائے تو اسی طرح زبان کے استعمال سے پہلے بھی ہمیں سوچنا اور اس مدنی پھول پہلے تولو! بعد میں بولو! پر عمل کرنا چاہئے۔
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌺 *اچھی بات یا خاموش!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اچھی بات کہے، یا خاموش رہے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-3971»
Jumma mubarak
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍁 *بیماری بھی کفارہ !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے بیماری کی تکالیف اور دیگر مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری -5645»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
كَانَ ابْنُ عُمَرَ، يَقُولُ: لَا تَسُبُّوا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمُقَامُ أَحَدِهِمْ سَاعَةً خَيْرٌ مِنْ عَمَلِ أَحَدِكُمْ عُمْرَهُ.
حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: اصحاب محمد صلی اللہ تعالى علیہ وآلہ وسلم کو برا نہ کہو، ان کا نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں ایک لمحہ رہنا تمہارے ساری عمر کے عمل سے بہتر ہے ۔
(📚 Sunan e ibn e Majah, 162)
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
سرکارِ مدینہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جھوٹی قسم سے ســــودا فروخت ہو جاتا ہے اور برڪت مٹ جاتی ہے۔
📖 کنزالعمال، 8 / 297، حدیث: 46376
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
یہ ایک حقیقت ہے ڪہ بنیاد مضـــــبوط ہو تو عِمارت مضــــبوط رہتی ہے، بالڪل اسی طرح بچّوں ڪی تربیت عمدہ ہو تو وہ بڑے ہو ڪر مُعاشرے کا ایک بہترین فرد ثابت ہوتے ہیں۔
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
حضور نبیِّ پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ابوبڪر اور عمر سے محبت کرتا ہے آسمانِ دنیا میں اُس کے لئے 80 ہزار فرشتے استغفار ڪرتے ہیں اور جو شخص اِن دونوں سے بغض رڪھتا ہے تو دوسرے آسمان پر موجود 80 ہزار فرشتے اُس پر لعنت کرتے ہیں۔
📖 تاریخ ابنِ عساکر، جلد 30، صفحہ 148۔
کسی نے کیا خوب کہا !!
*اس چیز کو حاصل کرنے کیلئے جسے آپ پسند کرتے ہیں پہلے ضرور آپکو صبر کرنا ہوتا ہے اس چیز کیساتھ جس سے آپ نفرت کرتے ہیں.*
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
زمانہ کی تاریخ پڑھو اور خود اپنی زندگی کے واقعات پر غور کرو تو ثابت ہوجائے گا کہ جن لوگوں نے انجام بینی سے کام نہ لیا اور مستقبل سے بے پرواہ ہو کر محض خالی لذتوں میں وقت گزار دیا وہ آخر کار ناکام ونامراد بلکہ تباہ وبرباد ہو کر رہ گئے۔ آدمی کو چاہئے کہ وقت کی قدر پہچانے اور عمرِ عزیز ڪے لمحات ڪو یونہی غفلت وشرارت یا لہو ولعب میں نہ گنوادے
وَاسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُـمَّ تُوْبُـوٓا اِلَيْهِ ۚ اِنَّ رَبِّىْ رَحِيْـمٌ وَّدُوْدٌ (90)
اور اپنے اللہ سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو، بے شک میرا رب مہربان محبت والا ہے۔
🌸ہر مسلمان کا راہنما اللّه کی کتاب ہے۔ ہر🌸
🌹مسلمان کے لئے لازم ہے کہ وہ اسے خود🌹
🌹سمجھنے کی استعداد اپنے اندر پیدا کرے🌹
🌺 *کدو پسندیدہ غذا!*
🔹 *انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا۔ میں بھی آپ کے ساتھ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جَو کی روٹی اور شوربہ پیش کیا گیا۔ جس میں کدو اور خشک گوشت کے ٹکڑے تھے۔ میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیالے میں چاروں طرف کدو تلاش کر رہے تھے، اسی دن سے میں بھی کدو پسند کرنے لگا۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5436»
💞sabar k sath asaani ka intizaar krna ibadat he💞
Beshaq🙏
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain